بجلی کی وزارت

کابینہ نے بنیادی ڈھانچہ والی سرمایہ کاری ٹرسٹ کے ذریعے پاور گرِڈ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ کے ذیلی اداروں کے اثاثوں کو منافع بخش بنانے کے اقدامات کو منظوری دی

Posted On: 08 SEP 2020 7:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08ستمبر2020: اقتصادی امور کی کابینی کمیٹی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اصلاح کے رُخ پر ایک اختراعی قدم اٹھاتے ہوئے پاور گرِڈ کے اثاثوں کو بنیادی ڈانچی والی سرمایہ کاری ٹرسٹ کے ذریعے  منافع بخش بنانے کی منظوری دے دی۔پاور گرِڈ بجلی کی وزارت تحت سرکاری زمرے کا ایک ادارہ ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ بجلی کے شعبے میں سرکاری زمرے کا کوئی ادارہ بنیادی ڈانچے والی سرمایہ کاری کے طرز پر اپنے اثاثوں کونئے طورپر استعمال میں لاکر منافع بخش بنائے گی اور اس سے ہونے والی آمدنی سے نئے اور زیر تعمیر بنیادی پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

یہ منظوری پاور گرِڈ کو 7000کروڑ  روپے سے زیادہ کی مجموعی قدر والے اثاثے کو پہلے لاٹ میں سرمایہ فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔یہ اثاثے جو خاص طورپر ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنوں اور ذیلی اسٹیشنوں کی شکل میں ہے، پاور گرِڈ کے لئے خصوصی مقاصد والی تحریک کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس سے ہونے والی آمدنی سے پاور گرِڈ کے نئے اور زیر تعمیر پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

پس منظر

پاور گرِڈ حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک سرکاری زمرے کی لمٹیڈ کمپنی ہے۔ اس نے 93-1992 میں اپنی تجارتی سرگرمیاں شروع کی تھیں اور آج یہ ایک مہارتن کمپنی ہے، جو بجلی کے ٹرانسمیشن کے کاروبار میں مصروف ہے۔یہ کمپنی  ٹیرف بیسڈ کمپیٹیو بِڈنگ (ٹی بی سی بی)عمل کے ذریعے  مکمل طورپر اپنی خریدے ہوئے ذیلی اداروں پورے ہندوستان میں ٹرانسمیشن کا نیٹ ورک  چلاتی ہے، جو اسی کی ملکیت ہے۔کمپنی بنیادی اخراجات کے لئے سرمایہ کی اپنی ضرورتوں کی تکمیل داخلی آمدنی اور قرض سے کرتی ہے۔

20-2019 کے بجٹ میں مبنی برنمو  سرمایہ کاری پر زور دیا گیا ہےاور یہ اشارہ بھی کیا گیا ہے کہ نئے اختراعی مالیاتی طریقے بشمول بنیادی ڈھانچے والی سرمایہ کاری کے ٹرسٹ کا قیام براؤن شیلڈ املاک کو سرمایہ میں بدلنے کے ایک حصے کے طورپر کیا گیا ہے، جس کا مقصد بنیادی ڈھانچے والی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

اقتصادی امور کی کابینی کمیٹی نے پاورگرِڈ کو خصوصی مقاصد والی تحریکوں (ایس پی وی)کے تحت ٹرانسمیشن کے املاک کو بنیادی ڈھانچے والی سرمایہ کاری کے نمونے کے طورپرعمل کرتے ہوئے سرمایہ میں بدلنے کی منظوری دے دی ہے۔پاور گرِڈ کے ذریعے بنیادی ڈھانچے والی سرمایہ کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے اثاثے کو سرمایہ میں بدلنے کا قدم سرکاری زمرے والے بجلی کے شعبے میں پہلی مرتبہ اٹھایا گیا ہے۔اس سے جو آمدنی ہوگی اسے پاورگرِڈ  اپنے بنیادی اخراجات کے لئے سرمایہ کی ضرورت پوری کرنے میں استعمال کرے گا اور اس سے جو فاضل آمدنی ہوگی اس سے پاور گرِڈ کی مجموعی مالیت میں اضافہ ہوگا۔

پہلے مرحلے میں پاور گرِڈ 7000 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے کو سرمایہ میں بدلے گا۔ حاصل تجربے کی بنیاد پر مستقبل میں اثاثوں کو سرمایہ میں بدلنے کے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

املاک کو بہ انداز دیگر قابل استعمال بنانا حکومت ہند کی ایک کلیدی حکمت عملی ہے،جس کا مقصد اس سرمایے کو باہر نکالنا ہے، جو آپریشنل اثاثے میں لگائے گئے تھے اور پاور گرِڈ کا مجوزہ بنیادی ڈھانچے والی سرمایہ کاری کا ٹرسٹ داخلی اور بیرونی دونوں طرح کے سرمایہ کاروں بشمول  خود مختار دولت فنڈ کو اپنی طرف کھینچے گا۔بنیادی ڈھانچے والی سرمایہ کاری کے ٹرسٹوں کو اثاثے فروخت کرکے ٹرانسمیشن سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے والے پروجیکٹوں کو طویل مدتی بنیاد پر نسبتاً کم مطلوب سرمایہ فراہم کیا جاسکتا ہے۔

پاور گرِڈ کے آئندہ دو برسوں (21-2020 اور 22-2021)کے بنیادی اخراجات کا منصوبہ 20,500کروڑ روپے کا ہے۔حکومت ہند نے بنیادی ڈھانچے والی سرمایہ کاری کے اداروں کے لئے ضابطے اور ٹیکس کا ایک ڈھانچہ تیار کیا ہے اور پاور گرِڈ کی طرف سے بنیادی ڈھانچے والی سرمایہ کاری سے اس منڈی میں اور بھی وسعت پیدا ہوگی۔

بنیادی ڈھانچے والی سرمایہ کاری عام لوگوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں مثلاً پنشن فنڈ، میوچوول فنڈ کو اس سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے اور ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے والے سیکٹر کے فروغ میں حصہ لینے کا موقع فراہم  کرے گی۔

 

********

م ن۔س۔ن ع

 (U: 5202)



(Release ID: 1652550) Visitor Counter : 123