وزارت خزانہ

سرکاری  اسٹاک 2022 کے 5.9فیصدکی فروخت کے لئے نیلامی (نیا اجرا )


سرکاری  اسٹاک 2030 کے 5.77فیصدکی فروخت کے لئے نیلامی (نیا اجرا )

’’گول فلوٹنگ ریٹ بانڈ2033‘‘فیصدکی فروخت کے لئے نیلامی (نیا اجرا ) اور سرکاری  اسٹاک 2060 کے 6.80فیصدکی فروخت کے لئے نیلامی (نیا اجرا )

Posted On: 07 SEP 2020 5:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 ستمبر 2020 – حکومت ہندنے مندرجہ ذیل کی فروخت (نیااجرا ) کا اعلان کیاہے۔ (i)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 3000کروڑ روپے (کم سے کم ) کی نوٹیفائی رقم کے لئے سرکاری اسٹاک 2022 کے 5.09  فیصدکی فروخت (ii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 18000کروڑ روپے (کم سے کم ) کی نوٹیفائی رقم کے لئے سرکاری اسٹاک 2030 کے 5.77  فیصدکی فروخت(iii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 4000کروڑ روپے (کم سے کم ) کی نوٹیفائی رقم کےگول فلوٹنگ ریٹ بانڈ2033 کی فروخت اور(iv) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 5000کروڑ روپے (کم سے کم ) کی نوٹیفائی رقم کے لئے سرکاری اسٹاک 2060 کے 6.80  فیصدکی فروخت۔مندرجہ بالا سکیورٹیز میں سے ہرایک کے لئے سرکار کو، 2000  کروڑروپے تک کا،اضافی سبسکرپشن برقراررکھنے کا اختیارحاصل ہوگا۔یہ نیلامی کثیررخی قیمت کے طریقوں کواستعمال کرتے ہوئے بروز جمعہ 11 ستمبر 2020 کو ممبئی کے فورٹ علاقے میں قائم ہندوستان کے ریزرو بینک کے ممبئی آفس کے ذریعہ منعقدکی جائے گی۔

سرکاری  سکیورٹیز  کی نیلامی میں، غیر- مقابلہ جاتی بولی لگانے کی سہولت کی  اسکیم کے تحت ،اسٹاکس کے فروخت کے لئے نوٹیفائی رقم میں سے 5فیصد تک اہل افراداور اداروں کو الاٹ کی جائے گی۔

نیلامی کے لئے مقابلہ جاتی اور غیر- مقابلہ جاتی، دونوں طرح کی بولیوں کو 11ستمبر2020 کو بھارت کے ریزروبینک کے کوربینکنگ سولیوشن ( ای –کُبیر) پر الیکٹرنک فارمیٹ میں جمع کیا جانا چاہئے ۔غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح 10.30 بجے سے صبح 11.00 بجے تک اور مقابلہ جاتی بولیوںکو  صبح 10.30بجے سے صبح 11.00 بجے تک جمع کیاجانا چاہئے ۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ 11ستمبر 2020 کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو بروز پیر 14ستمبر2020 کو ادائیگی کرنی ہوگی۔یہ اسٹاکس  ’’جب جاری کئے گئے ‘‘ ٹریڈنگ کے لئے اہل ہوں گے جو کہ بھارت کے ریزروبینک کے ذریعہ  جاری کردہ   ’’ مرکزی سرکار کی سکیورٹیز میں جب جاری کئے گئے لین دین ‘‘ پر رہنما خطوط کے مطابق ہوں گے جوکہ سرکولر نمبر –آر بی آئی /19-2018 / 95بتاریخ  24 جولائی 2018کےمطابق ہےاور اس میں  وقت بروقت ترمیم ہوسکتی ہے ۔ 

*************

 

  م ن۔ اع۔رم

U- 5175


(Release ID: 1652241) Visitor Counter : 108


Read this release in: Assamese , Hindi , English , Manipuri