کامرس اور صنعت کی وزارتہ

عالمی اختراعی انڈیکس میں ہندوستان چوٹی کے 50ملکوں کی صف میں شامل

Posted On: 02 SEP 2020 9:46PM by PIB Delhi

نئی دلی، 2ستمبر، ہندوستان بلندی کے چار مدارج طےکرتے ہوئے عالمی اختراعی انڈیکس 2020 کی درجہ بندی میں 48ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ یہ درجہ بندی  عالمی  انٹلیکچوول پراپرٹی آرگنائزیشن   کرتی ہے۔ عالمی وبا کووڈ -19 کے پس منظر میں ہندوستان کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ  اور اس کے مضبوط آر اینڈ ڈی ماحولیاتی نظام کا پتہ چلتا ہے۔ 2019 میں اس درجہ بندی میں ہندوستان کی 52ویں پوزیشن تھی اور 2015 میں ملک 81ویں مقام پر تھا۔ یہ ایک زبردست کامیابی ہے کہ ملک دنیا کی  اختراعی طور پر انتہائی ترقی یافتہ قوموں کی انجمن میں شامل ہو گیا ہے۔ عالمی انٹلیکچوول پراپرٹی آرگنائزیشن نے  ہندوستان کو وسطی اور جنوب ایشیائی خطے میں 2019 کا اختراعی محاذ پر نمایاں طورپر کامیاب ملکوں میں سے ایک تسلیم کیاہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ  پچھلے 5 برسوں میں اختراعی صف بندی میں ہندوستان لگاتار آگے بڑھا ہے۔

عالمی اختراعی انڈیکس میں ہندوستان کی لگاتاربہتر پوزیشن میں جن اسباب کا نمایاں دخل ہے، ان میں علمی سرمائے اسٹارٹ اپ کیلئے پُرجوش ماحولیاتی نظام اور  سرکاری   اور پرائیویٹ تحقیقی تنظمیوں کی شاندار کارکردگی شامل ہیں۔ قومی اختراعی ماحولیاتی نظام کو مالامال کرنے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے، بایو ٹیکنالوجی محکمے اورخلائی محکمے جیسی سائنسی وزارتوں نے کلیدی رول ادا کیا ہے۔

نیتی آیوگ نے اس رُخ پر قومی کوششوں کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت کی۔ای وی، بایو ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، خلائی اور متبادل توانائی کے ذرائع جیسے مختلف شعبوں میں پالیسی ساز  اختراعی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ نیتی آیوگ نے پچھلے سال ہندوستان کا جو اختراعی انڈیکس جاری کیاتھا، اُسے ہندوستان کی تمام ریاستوں میں  اختراعی عمل کو لامرکزیت عطا کرنے کے رُخ پر ایک بڑے قدم کے طورپر بھرپور طریقےسے تسلیم کیا گیا ہے۔عالمی اختراعی انڈیکس سمیت عالمی درجہ بندی میں ہندوستان کی پوزیشن پر نظر رکھنے اوراس کا اندازہ لگانے کی  نیتی آیوگ کی طرف سے مسلسل  نگرانی کی جا رہی ہے ۔

ہندوستان کو چاہئے کہ عالمی اختراعی انڈیکس میں وہ اپنی درجہ بندی کو اوربہتر بنانے کیلئے دوگنی کوششوں سے کام لے۔ عزت مآب وزیراعظم نے  خودکفیل ہندوستان کی جو اپیل کی ہے، اسے حقیقت میں اسی وقت بدلا جا سکتا ہے، جب ہندوستان  سائنسی  عمل دخل میں عالمی عظیم طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کرے اور اپنا وزن بڑھائے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان نمایاں انقلاب سے گزرے اور عالمی درجہ بندی کے آئندہ انڈیکس میں چوٹی کے 25ملکوں میں شامل ہونے کی کوشش کرے۔

 

*************

( م ن ۔ ع س۔  ک ا(

U. No. 5044

 

 



(Release ID: 1650954) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu