کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی بی بی آئی نے نادہندگی اور دیوالیہ پن کوڈ ،2016 پرقومی آن لائن کوئز کے نتائج کااعلان کردیا ہے

Posted On: 01 SEP 2020 9:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 1ستمبر۔ ہندوستان کے نادہندگی اور دیوالیہ پن کے بورڈ( آئی بی بی آئی) نے MyGov.in کے ساتھ اشتراک میں نادہندگی اور دیوالیہ پن کوڈ، 2016 پر ایک جولائی سے 31 جولائی 2020 تک ایک قومی آن لائن کوئز منعقد کیا ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر میں مختلف زمرے کی مابین اس کوڈ کی بیداری اور سمجھ کو فروغ دینا تھا۔ یہ کوئز 18 سال سے  زیادہ عمر والے ہر ہندوستانی شہری کے لئے کھلا ہوا تھا۔  البتہ آئی بی بی آئی، آئی بی بی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ شدہ خدمات فراہم کرانے والے اور ان کے قریبی خاندان کے اراکین اس کوئز میں حصہ لینے کے لئے اہل نہیں تھے۔

 اس کوئز  میں  بہت زیادہ گرم جوشی کے ساتھ شراکتداروں نے  حصہ لیا  جن  کی تعداد 125781( ایک لاکھ پچیس ہزار سات سو اکیاسی)  تک جا پہنچی۔ ہر ایک ریاست اور ہر ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے سے شراکتداروں نے اس میں حصہ لیا۔ اترپردیش سے سب سے زیادہ شراکت دار رہے جو کہ مجموعی شراکتداروں کا 15.7 فیصد تھے۔ جس کے بعد مہاراشٹر سے13.7 فیصد اور دہلی سے 6.9 فیصد شراکتداروں نے اس میں حصہ لیا۔

 کوئز سے متعلق رہنما خطوط کے ضمن میں شراکتداروں میں سے 10 فیصد افراد کارکردگی کی بنیاد پر‘‘ اعزازی سرٹیفکیٹ’’ کے لئے اہل قرار پائے ہیں۔شراکتداروں میں سے  ان  10 فیصد شراکتداروں کے نام اس  لنک پر دستیاب ہیں

https://ibbi.gov.in/uploads/whatsnew/2020-09-01-180818-39l1c-d0d470965bd50a663be643b5d8bb2a1c.pdf.

 

 ان  اعلی کارکردگی کااظہار کرنے والے شراکتداروں کو 10 ستمبر 2020 سے‘‘ اعزازی سرٹیفکیٹ’’ ای – میل پر بھیجے جارہے ہیں۔

 سب سے بہتر 10 فیصد شراکتداروں میں سے  مہاراشٹر نےسب سے زیادہ 15  فیصد ،  دہلی نے 11.7 فیصد اور اترپردیش نے 11.4 فیصد کی نمائندگی کی۔ سب سے بہتر 10 فیصد شراکتداروں میں سے تقریباً 51 فیصد 18 سے 35 سال کی عمر  کے تھے۔ اس کوئز میں  مختلف زمروں کے لوگوں نے بہت زیادہ دلچسپی لی جس میں طلباء، پروفیشنلز اور ملازمین شامل ہیں ۔سب سے بہتر  10 فیصد کارکردگی دکھانے والوں میں سے تقریباً 29 فیصد  چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کے  طالبعلم  یا اراکین ، 9 فیصد کمپنی سکریٹری شپ کے طالبعلم ہے یا  اراکین اور 7 فیصد بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین ہیں۔

 کوئز سے متعلق رہنما خطوط کے ضمن میں سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے کو سونے کاایک تمغہ دیاجائے گا جس کے ساتھ 100000 روپے (ایک لاکھ ) کانقد انعام بھی شامل ہوگا۔ دوسرے نمبر پر سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے کو چاندی کاایک تمغہ اور50000 روپے(پچاس ہزار) نقد انعام دیاجائے گا جبکہ تیسرے نمبر پر سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے کو کانسہ کا ایک تمغہ اور25000 روپے(پچیس ہزار ) نقد انعام دیا جائے گا۔ اس کوئز میں تین سب سے بہتر کارکردگی کرنے والے مندرجہ ذیل ہیں:

سب سے بہتر پروفارمر: جناب ارترا ساہا، عمر 23 سال( یوزر آئی ڈی-5292314)۔ انہوں نے آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ اس وقت بنگلورو میں ووڈا فون شیئرڈ سروسیز کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

دوسرا سب سے بہتر پروفارمر: جناب پون کھنڈیوال، عمر 25 سال( یوزر آئی ڈی-25404624)۔ وہ ایک چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں اور بنگلورو میں جی اے آئی ایل( انڈیا) لمٹیڈ میں کام کررہے ہیں۔

تیسرا سب سے بہتر پروفارمر:محترمہ وویکاتی وینکٹا گنا نوشا، عمر24 سال( یوزر آئی ڈی-24778204)۔ وہ   پونے کے  آئی  ایل ایس  لاء  کالج سے  بی ایس ایل      ۔ ایل ایل بی  کرنے کے بعد  اب عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے ایل ایل ایم کررہی ہیں۔

 بہترین کارکردگی ظاہر کرنے والوں کو آئی بی بی آئی کی ایک شاندار تقریب  میں  اعزازات تفویض کئے جائیں گے۔ آئی بی بی آئی اس کوئز میں سب سے بہترین  کارکردگی دکھانے والوں اور  ٹاپ 10 فیصد پر فارمر س کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

****

( م ن ۔ا ع ۔رض)

Word-667 (2020 02.09.)

U- 5014


(Release ID: 1650580) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil