اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے


انتقال پر تعزیت کی

Posted On: 31 AUG 2020 8:45PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، یکم ستمبر، اسٹیل اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے سابق صدر جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے۔ اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں جناب پردھان نے کہا ہے کہ ایک مدبر، انتہائی قابل احترام ہندوستانی سیاستداں پرنب دا کا انتقال میرے لئے ذاتی نقصان ہے۔ ان کی موت سے ہندوستانی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے، اس کا بھرنا مشکل ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ  ہندوستان کے سب سے کم عمر کے وزیر خزانہ سے 13ویں صدر تک پرنب دا نے ملک کی امتیازی خدمت انجام دی ہے۔ سیاسی دانشمندی، پارلیمانی طور طریقوں کی فہم اور بین جماعتی اتفاق رائے پیدا کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ان کی ہمیشہ قدر کی گئی۔

سابق صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ میں 2017 میں ان کے سابقہ پارلیمانی حلقے جنگی پور کا دورہ خاص طورپر یاد کرتا ہوں، جب انہوں نے  پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت  ڈھائی کروڑ ایل پی جی کنکشن دیئے تھے۔ ان کے لئے یہ ایک جذباتی موقع تھا۔

 

 

 

*************

( م ن ۔ ع س۔ ک ا(

U. No. 4978

 



(Release ID: 1650321) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Tamil