وزارت خزانہ
5.22فیصد جی ایس 2025 کی فروخت(از سر نواجرا) کے لیے نیلامی،
6.19فیصد جی ایس(2034 کی فروخت( از سرنو اجرا) کے لیے نیلامی
اور7.16 فیصد جی ایس 2050 کی فروخت(ازسر نو اجرا) کے لیے نیلامی
Posted On:
31 AUG 2020 8:16PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 31 اگست 2020 / حکومت ہند نے (الف) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعے12 ہزار کروڑ روپے(برائے نام) کی ایک تشہیر شدہ رقم کے لیے 5.22 فیصد سرکاری حصص 2025 (ب) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعے11 ہزار کروڑ روپے(برائے نام) کی ایک تشہیر شدہ رقم کے لیے 6.19 فیصد سرکاری حصص 2034 (ج) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعے7 ہزار کروڑ روپے(برائے نام) کی ایک تشہیر شدہ رقم کے لیے 7.16 فیصد سرکاری حصص 2050 کی فروخت (از سرنو اجرا) کا اعلان کیا ہے۔حکومت ہند کے پاس متبادل ہے کہ وہ مندرجہ بالا ہرایک سکیورٹی کے برعکس 2ہزار کروڑ روپے تک کا اضافی سبس کرپشن برقرار رکھے۔نیلامی کا عمل،فورٹ ممبئی میں، ممبئی دفتر میں بھارتی ریزروبینک 4ستمبر2020 (جمعہ) انجام دے گا ۔
کثیر قیمتی طریقہ کا استعمال
حصص کی فروخت کی تشہیر شدہ رقم کا 5 فیصد تک کا حصہ اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا، جیسا کہ سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی سے متعلق اسکیم میں کہا گیا ہے۔
نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیرمقابلہ جاتی دونوں طرح کی بولیوں کو ہی 4ستمبر 2020 کو بھارتی ریزروبینک کے کور بینکنگ سولوشن (ای کُبیر) پر الیکٹرانک شکل میں داخل کیا جائے۔ غیرمقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے سے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے۔
بولیوں کے نتائج کا اعلان 4ستمبر 2020 کو(جمعہ کو) کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی7ستمبر 2020 (پیر) کو کی جائے گی۔
حصص ‘‘جب جاری کیے گئے’’ کاروبار کے لیے ، مرکزی حکومت کی سکیورٹیز میں ‘‘جب جاری کیے گیے لین دین’’ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق اہل ہوں گے۔یہ رہنما خطوط بھارتی ریزروبینک نے بمطابق سرکلر نمبر آر بی آئی/2018-19 /25 مورخہ 24 جولائی 2018 وقتاً فوقتاً کی جانے والی ترمیم کے مطابق۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ اس۔ت ع )
U.NO. 4984
(Release ID: 1650318)
Visitor Counter : 159