وزارت خزانہ
سوورین گولڈ بانڈ اسکیم 21۔2020 (سیریز IV)۔ اجراء کی قیمت
Posted On:
28 AUG 2020 10:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 اگست 2020، حکومت ہند کے نوٹی فکیشن نمبر 4 (4) ۔ بی / (ڈبلیو اینڈ ایم)/ 2020 مورخہ 12 اپریل 2020 کے مطابق سوورین گولڈ بانڈ 21۔2020 سیریز IV 31 اگست سے 4 ستمبر 2020 تک کھولے جائیں گے جن کے نپٹارے کے تاریخ 8 ستمبر 2020 ہے۔ سبسکرپشن کی مدت کے دوران بانڈ کے اجرا کی قیمت 5117 (پانچ ہزار ایک سو سترہ) روپے فی گرام ہوگی۔ جیسا کہ آر بی آئی نے بھی اپنی پریس ریلیز بتاریخ 28 اگست 2020 میں میں شائع کیا ہے۔
حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے صلاح و مشورے سے آن لائن درخواست دینے والے سرمایہ کاروں کے لئے اجرا کی قیمت میں 50 (فقط پچاس روپے) فی گرام کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ادائیگی ڈیجیٹل موڈ میں ہی ہوگی۔ ایسے سرمایہ کاروں کے لئے گولڈ بانڈ کے اجرا کی قیمت 5067 روپے (فقط پانچ ہزار سٹرسٹھ روپے) فی گرام سونا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-4897
(Release ID: 1649514)
Visitor Counter : 96