صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اندور کے ایم جی ایم میڈیکل کالج کے سپر اسپیشلٹی بلاک کا ڈیجیٹل طریقے سے افتتاح کیا


ڈاکٹر ہرش وردھن نے صحت مند قوم سے متعلق ویژن کے لئے واجپئی جی کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 28 AUG 2020 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28/اگست 2020 ۔ صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ مہاتما گاندھی میموریل کالج، اندور میں سپر اسپیشلٹی بلاک (ایس ایس بی) کا ڈیجیٹل طریقے سے افتتاح کیا۔ اس موقع پر صحت و کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے بھی موجود تھے۔ میڈیکل کالج این سی ڈی سی سیرو- سروے کے لئے نوڈل ایجنسی بھی تھا۔ رپورٹ آج جاری کی گئی۔

ایس ایس بی کی تعمیر پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت 237 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے کی گئی ہے۔ اس میں نیورولوجی، نیورو سرجری، کارڈیولوجی، کارڈیوتھوریسس سرجری، نیفرولوجی، یورولوجی، میڈیکل گیسٹرو اینٹرولوجی، سرجیکل گیسٹرو انٹرولوجی، پلاسٹک اینڈ ری کنسٹریکٹیو سرجری اور ایک آرگن ٹرانس پلانٹ (اعضاء کی پیوند کاری) یونٹ کے شعبے ہیں۔ نئے بلاک میں 10 آپریشن تھیٹر، 327 سپر اسپیشلٹی بیڈ، 92 آئی سی یو بیڈ اور 30 ڈی ایم / ایم سی ایچ اور 28 پی جی طلباء کو ٹریننگ دینے کی گنجائش ہے۔

مرکزی وزیر صحت نے سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے صحت مند قوم کے تصور کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں سستی صحت سہولیات کی دستیابی میں عدم توازن کو دور کرنے اور لوگوں کے لئے معیاری طبی تعلیم کی سہولتوں میں اضافہ کے لئے آنجہانی واجپئی کے ذریعے 15 اگست 2003 کو یوم آزادی کی تقریر میں کئے گئے اعلانات کی ناظرین کو یاد دلاتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے 6 ایمس کے قیام اور موجودہ سرکاری میڈیکل کالجوں اور اداروں کا اپ گریڈیشن کرنے سے متعلق جناب واجپئی کی دور اندیشی کا ذکر کیا۔ 2014 سے اس منصوبے کو نئے سرے سے آگے بڑھایا گیا اور 22 نئے ایمس کا قیام عمل میں آیا اور 75 سرکاری میڈیکل کالجوں کو اَپ گریڈ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 8 میڈیکل کالج قائم کئے گئے ہیں، جبکہ حکومت راج  گڑھ، منڈلا، مندسور، نیمچ، شیوپور اور سنگرولی اضلاع میں 6 اور کی تعمیر کے تئیں پابند عہد ہے۔ انھوں نے یہ یقین بھی دلایا کہ بھوپال میں بنایا جارہا این سی ڈی سی علاقائی مرکز سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ مرکز نے کووڈ -19 سے لڑنے کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے مدھیہ پردیش کو 13.99 لاکھ این95 ماسک، 7.97 لاکھ پی پی ای، 54 لاکھ ایچ سی کیو اور 679 وینٹی لیٹر دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے 232620 آر این اے ایکس ٹریکشن کٹس، 587140 آر ٹی- پی سی آر کٹس اور 255850 وی ٹی ایم کٹس بھی دیئے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر کئے گئے ترقیاتی کاموں کی جانکاری دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہم عالمی مقررہ ہدف سے پانچ سال قبل 2025 تک ٹی بی کو ختم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ اختراعاتی مشن اندرا دھنش کا ہدف 12 بیماریوں کے خلاف ہر بچے کی ٹیکہ کاری کرنا اور انسداد پولیو کی مہم کی کامیابی کو دہرانا ہے۔ حکومت زچہ شرح اموات، بچہ شرح اموات  اور 5 سال سے کم عمر سے بچوں کی صفر شرح اموات تک پہنچنے کی امید کرتی ہے۔

آیوشمان بھارت یوجنا – ایچ ڈبلیو سی اور حال ہی میں شروع کئے گئے قومی ڈیجیٹل صحت مشن کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کو پہلے ہی 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع کیا جاچکا ہے اور آنے والے تین سے چھ مہینوں میں دیگر ریاستوں میں شروع کیا جائے گا۔ یہ ایچ ڈبلیو سی میں دستیاب ٹیلی میڈیسن سہولتوں کے ساتھ مشترکہ طور پر مدھیہ پردیش جیسی بڑی ریاستوں کے لئے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔ انھوں نے اس کے مؤثر نفاذ کے لئے ان اسکیموں کا ذاتی طور پر معائنہ کرنے کی وہاں موجود ریاستی قیادت کو تلقین کی۔

اس پروجیکٹ میں سابق لوک سبھا اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن اور سابق صحت و کنبہ بہبود کے وزیر جناب جگت پرکاش نڈا کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے جناب اشونی کمار چوبے نے خوشی ظاہر کی کہ اسپتال اپنے مقررہ وقت سے ایک سال پہلے پورا ہوگیا۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں صحت ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں سرگرم رول کے لئے مرکزی حکومت کو مبارکباد دی۔ انھوں نے ذکر کیا کہ ریاست کو کووڈ کی وبا کے آغاز میں سویب – نمونے دیگر شہریوں میں لے جانے پڑتے تھے، جس کے بعد مرکزی وزارت صحت نے 76 سرکاری لیب میں کووڈ جانچ سہولتوں کا انتظام کیا۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش کی سیاحت، ثقافت، روحانیت کی وزیر محترمہ اوشا ٹھاکر، آبی وسائل، مچھلی کی فلاح و بہبود اور مچھلیوں کے فروغ کے وزیر جناب تلسی رام سلاوٹ، میڈیکل تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ، بھوپال گیس المیہ سے متعلق راحت و بازآبادکاری کے سابق وزیر جناب کیلاش وجے ورگیہ، اندور سے لوک سبھا کے رکن جناب شنکر لالوانی اور اندور کے رکن اسمبلی جناب آکاش وجے ورگیہ موجود تھے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4888

 


(Release ID: 1649384) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu