ارضیاتی سائنس کی وزارت

قومی آفات انتظامی ادارہ ( این آئی ڈی ایم )اور ہندوستانی موسم سائنس محکمہ ( آئی ایم ڈی ) نے مشترکہ طورسے ‘‘آبی ۔موسم متعلقہ خطرات کی سنگینی کو کم کرنا ’’ موضوع پر ویبنار سلسلے کاانعقاد کیا

Posted On: 05 AUG 2020 6:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،5 اگست  : ہندوستانی موسم سائنس محکمہ کے تعاون سے وزارت داخلہ کے قومی آفات انتظامی ادارہ نے ‘‘ آبی ۔موسم متعلقہ خطرات کی سنگینی کو کم کرنا ’’ موضوع پر ویبنارسلسلے کاانعقاد کیا۔ ویبنار سلسلے میں چار موضوعات پرویبنار منعقدکئے گئے ۔ طوفان اورآسمانی برق ، بادل کا پھٹا اور باڑھ ، چکروات اورطوفان کا بڑھنا اورموسمی تبدیلی اور زبردست موسمی تبدیلی ۔ آبی موسم سے متعلق سنگینی کی  بہتر  طورپرسمجھنے  اور متاثرہ امدادی کارروائیوں سے متعلق انسانی قوقت بڑھانے پر غوروفکر ہوا۔ آفات کی سنگینی کو کم کرنے اورمتاثرہ کنبوں اوربازآبادکاری کی سہولت کو بڑھانے کے لئے وزیراعظم کے 10نکاتی ایجنڈے اورسینڈائی آفات سنگینی میں کمی فریم ورک کو لاگو کئے جانے پربات چیت ہوئی ۔

وزارت داخلہ کے ریاستی وزیرجناب نتیہ نند رائے نے ویبنار سلسلے کو ‘‘طوفان اورآسمانی بجلی ’’ کے موضوع پر منعقد پہلے ویبنار کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں جناب رائے نے آب۔ موسم متعلقہ آفات کی سنگینی کو کم کرنے کے لئے بھارت سرکار کے محکموں /ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے مخصوص کاموں پرروشنی ڈالی ۔ انھوں نے ان آفات کے مطابق اثرات کو کم کرنے کے لئے  امدادباہمی پرمبنی مختصراورطویل مدت تخفیف اور کمی کرنے کے  اقدامات پرتوجہ مرکوز کرنے پرزوردیا۔

ویبنارسلسلے کو این ڈی ایم اے کے رکن سکریٹری جناب جی وی وی سرما، ارضی سائنس وزارت  کے سکریٹری ڈاکٹرراجیون ، این ڈی ایم اے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹروی  تھیروپپوگاز، آئی اے ایس ، ایڈیشنل سکریٹری ، این ڈی ایم اے ، میجرجنرل منوج کمار بندال ، ایکزیکیٹو ڈائرکٹر، این آئی ڈی ایم ، ڈاکٹرمروتجئے مہاپاترا ، ڈائرکٹرجنرل آئی ایم ڈی ، جناب ایس این پردھان ، آئی پی ایس ، ڈائرکٹر، این ڈی آرایف  اور پروفیسر سوریہ پرکاش ، ہیڈ جی ایم آرڈی ، این آئی ڈی ایم نے خطاب کیا۔مشہورمقررین میں سی ڈبلیو سی ( ایف ایف ایم ) کے ڈائرکٹرجناب شرد چندر، آئی آئی ٹی بامبے کے پروفیسر کپل گپتا ، آئی ایم ڈی کے سائنسداں ۔ایف ڈاکٹرآرکے جین منی ، آئی ایم ڈی کے ہائیڈرمیٹ سربراہ جناب بی پی یادو ، آئی ایم ڈی کے سائنسداں ۔ ایف ڈاکٹرڈی آرپٹنیل ، آئی ایم ڈی کے سائنسداں ۔ ایف ڈاکٹرسوماسین رائے ، عالمی بینک کے جناب انوپ کارنت اورآئی ایم ڈی کی سائنسداں ۔ ای محترمہ سنیتادیوی شامل تھیں ۔

مذکورہ سبھی ویبنار  گفتگویوٹیوب کے درج ذیل لنک پردستیاب ہیں ۔

اے ۔ طوفان اور آسمانی بجلی

https://www.youtube.com/watch?v=9Zv1Rms78dU

بی ۔ بادل کا پھٹنا اورسیلاب

https://www.youtube.com/watch?v=G-P1CZB3krk

سی ۔ گردابی طوفان اورطوفان کا بڑھنا

https://www.youtube.com/watch?v=3TNRFsyuJGs

ڈی ۔ آب وہواکی تبدیلی اور انتہائی  موسمی واقعات

https://www.youtube.com/watch?v=77H2g3K-msM

ویبنارسیریزکی اہم باتیں ہیں : فی الحال نوڈل ایجنسیوں کی تکنیکی صلاحیت کے توسط سے ہائیڈرو۔ میٹرولوجیکل یعنی پانی سے متعلق موسمیاتی واقعات کے وقت اورمقام کے بارے میں تقریبا بالکل درست اندازہ لگایاجاسکتاہے ۔ آئی ایم ڈی اور این آئی ڈی ایم پیش گوئی سے متعلق صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گے اور آبی موسم سے متعلق واقعات کا زیادہ درست طریقے سے اندازہ لگانے کے اہل ہوں گی ۔ اورمتعلقہ حصص داروں اور برداریوں کو مناسب روک تھام اورتدارکی تدابیر اپنانے میں مدد کریں گے ۔

*************

 

 ( م ن  ۔   م م ۔ع آ)

U-4351

 



(Release ID: 1643726) Visitor Counter : 131