وزارت خزانہ

سرکاری اسٹاک کی نیلامی  برائے فروخت ( از سر نو اجراء )

Posted On: 27 JUL 2020 7:47PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،28 جولائی  / حکومت ہند  نے  قیمت کی بنیاد پر بولی کےذریعے  3000  کروڑ روپئے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم  کی فروخت ( دوبارہ اجراء ) کے لئے  ( i ) سرکاری اسٹاک 2022 ء  کے 5.09 فی صد ،  اسی طرح  ،  ( ii )  منافع کی بنیاد پر بولی کے  ذریعے 18000  کروڑ روپئے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے نئے 10 سالہ سرکاری اسٹاک 2030 ء    کے  اور  ( iii ) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے 4000  کروڑ روپئے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے حکومتِ ہند  کے  فلوٹنگ  ریٹ بانڈ  2033 ء  ( iv ) قیمت کی بنیاد پر  نیلامی کے ذریعے 5000 کروڑ روپئے  ( برائے نام )  کی نوٹیفائیڈ رقم  کے لئے سرکاری اسٹاک 2060 ء کے 7.19 فی صد   کی فروخت ( اجراء / دوبارہ اجراء ) کا اعلان کیا ہے ۔   حکومت ہند کو مذکورہ بالا تمسکات میں ہر ایک کے لئے یا ایک سے زیادہ کے لئے 2000 کروڑ روپئے کے اضافی  سبسکربشن کو روکنے کا اختیار حاصل ہے  ۔   یہ نیلامی ملٹیپل پرائس میتھڈ یعنی کئی طرح کی قیمتوں کے طریقۂ کار پر ہو گی ۔ نیلامی کا عمل ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی کے ذریعے  31 جولائی  ،  2020 ء ( بروز جمعہ ) کیا جائے گا ۔

          اسٹاک کی سیل کے تحت نوٹیفائیڈ رقم  کا 5 فی صد  حصہ مستحق افراد اور اداروں کو غیر مقابلہ جاتی بنیادوں کی سہولت کی اسکیم کے تحت سرکاری تمسکات نیلامی کے قواعد کے تحت کیا جائے گا ۔

          دونوں یعنی مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو الیکٹرانک فارمیٹ میں 31  جولائی  ،  2020 ء  کو ریزرو  بینک  آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن ( ای ۔ ُکبیر ) کے طریقے سے داخل کی جانی ہیں ۔ غیر مقابلہ جاتی  بولیوں کو صبح 10.30  بجے سے لے کر11.00 بجے کے درمیان داخل کیا جانا چاہیئے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو  صبح 10.30 بجے سے لے کر 11.30 بجے کے درمیان تک داخل کیا جانا لازم ہے ۔

          نیلامی کے نتائج کا اعلان 31   جولائی  ،  2020 ء  ( جمعہ ) کو کیا جائے گا اور کامیاب طور سے بولی لگانے والے افراد کو   3 اگست   ، 2020ء (بروز پیر ) ادائیگی کر دینی لازمی ہو گی ۔

          مذکورہ اسٹاک ’ مرکزی حکومت کے تمسکات سے متعلق سودوں کے قواعد اور رہنما خطوط کے تحت ‘ ’’ جب جاری کئے گئے ‘‘ کی سہولت سے آراستہ ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے سرکولر نمبر آر بی آئی / 19-2018 / 25 بتاریخ 24 جولائی ، 2018 ء  میں ضروری تفصیلات فراہم کی ہوئی ہیں ، جن میں وقتاً فوقتاً  ترمیم  ہوتی رہتی ہے ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-07-2020)

U. No.  4196

 



(Release ID: 1641919) Visitor Counter : 150