وزارت خزانہ

جی ایس 2025 کے 5.22 فیصد ’ کی فروخت (اجراءِ نو) کی نیلامی، ‘جی ایس 2034 کے 6.19 فیصد ’ کی فروخت (اجراءِ نو) کی نیلامی، اور ‘جی ایس 2050 کے 7.16 فیصد’ کی فروخت اجراءِ نو کے لیے نیلامی

Posted On: 20 JUL 2020 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 جولائی 2020،          بھارت سرکار نے (i)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 12000 کروڑ روپئے برائے نام کے لیے ‘گورنمنٹ اسٹاک 2025 کے 5.22 فیصد ، (ii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 11000 کروڑ روپئے برائے نام کے لیے ‘گورنمنٹ اسٹاک 2034 کے 6.19 فیصد ، (ii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 12000 کروڑ روپئے برائے نام کے لیے ‘گورنمنٹ اسٹاک 2025 کے 5.22 فیصد ،(iii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 7000 کروڑ روپئے برائے نام کے لیے ‘گورنمنٹ اسٹاک 2050 کے 7.16 فیصد  کی فروخت  (جراءِ نو ) کا اعلان کیا ہے۔ بھارت سرکار کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ متذکرہ بالا ہر ایک تمسکات میں سے ہر ایک کے لئے 2000 کروڑ روپئے تک کا فاضل سبسکرپشن اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔ نیلامی کی کارروائی ریزروبینک آف انڈیا ، ممبئی آفس، فورٹ ممبئی کے ذریعے کئی قیمتوں کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے 24 جولائی 2020 (جمعہ) کے دن انجام دی جائے گی ۔

اسٹاک کی فروخت کی مشتہر شدہ رقم کا 5 فیصد تک ، سرکاری تمسکات کی نیلامی سے متعلق غیر مقابلہ جاتی نیلامی سہولت کی اسکیم کے مطابق مجاز افراد اور اداروں کو الاٹ کی جائے گی۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں طرح کی  بولیاں  24 جولائی  2020 کو ریزروبینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای- کُبیر) سسٹم  پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی  جائیں۔ غیر  مقابلہ جاتی بولیاں  صبح ساڑھے دس بجے سے گیارہ بجے کے دوران اور مقابلہ جاتی بولیاں  صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران جمع جائیں ۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 24 جولائی 2020 (جمعہ) کے دن کیا جائے گا اور نیلامی میں کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 27 جولائی 2020 (پیر ) کو کرنی ہوگی۔

یہ اسٹاک ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکولر نمبر آر بی آئی / 2018-19/ 25 مورخہ 24 جولائی 2018  (جیسا کہ  وقتا فوقتاً ترمیم شدہ ہے) اس کے ذریعہ جاری کردہ ‘مرکزی حکومت کی سکیورٹیز   میں وین ایشوڈ ٹرانزیکشن ٹریڈنگ کے لئے اہل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(20-07-2020)

U-4038



(Release ID: 1640089) Visitor Counter : 157