ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

وزیراعظم نے عالمی یوتھ ہنر مندی کے دن کے موقع پر نوجوانوں سے ہنر مندی حاصل کرنے، ہنر مندی سیکھنے اور ہنر بڑھانے کی تلقین کی


اسکل انڈیا مشن نے مقامی اور عالمی دونوں سطح پر روزگار کی رسائی مواقع میں اضافہ کیا ہے:وزیراعظم

ہنر مند ورکروں کی تفصیل تیار کرنے کے لئے حال ہی میں شروع کئے گئے پورٹل کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے اپنے گھر لوٹنے والے مائیگرنٹ مزدوروں سمیت دیگر کاریگروں کو روزگار تک  رسائی میں مدد ملے گی

وزیراعظم نے ہنر مندی کے مواقع کو استعمال کرنے اور عالمی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ملک کی  وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا

Posted On: 15 JUL 2020 1:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15 جولائی:عالمی یوتھ اسکل ڈے اور اسکل انڈیا مشن کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر آج منعقد ہونے والی ڈیجیٹل اسکل کنکلیو سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ ہنر مندی  حاصل کرنے ، ہنرسیکھنے کے علاوہ ہنر بڑھائیں تاکہ تیزی سے بدلتے ہوئے کاروباری ماحول اور مارکیٹ حالات میں اپنے وجود کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کے نوجوانوں کو مبارک باد  دی اور کہا کہ یہ دنیا نوجوانوں کی ہے، جس کی وجہ ہر وقت نئے ہنر سیکھنے اور اسے حاصل کرنے کے لئے ان کی اہلیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال پہلے آج ہی کے دن اسکل انڈیا مشن شروع کیا گیا تھا، جس کے سبب ہنر مندی حاصل کرنے، ہنر سیکھنے اور ہنر بڑھانے کے لئے وسیع بنیادی ڈھانچے کی تشکیل ممکن ہوپائی اور  مقامی اور عالمی دونوں سطح پر روزگار  تک رسائی  کے مواقع میں اضافہ ہوا۔ اس سے ملک بھر میں سینکڑوں   پی ایم کوشل کیندریہ کے قیام  کی راہ ہموار ہوئی اور  آئی ٹی آئی ایکو سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ ان ٹھوس اقدامات کی وجہ سے پچھلے پانچ سال میں  پانچ کروڑ سے زیادہ نوجوانوں نے ہنر سیکھا۔ ہنر مند ملازمین  اور  آجروں کی تفصیل تیار کرنے کے لئے حال ہی میں شروع کئے گئے پورٹل کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے اپنے گھروں کو لوٹ جانے والے مائیگرنٹ مزدوروں سمیت ہنر مند کاریگروں کو آسانی سے روز گار تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور  آجر  فورا ہی ہنر مند ملازمین سے رابطہ کرسکیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مائیگرنٹ مزدوروں کی ہنر مندی سے  مقامی معیشت کو تبدیل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 انہوں نے ہنر مندی کو ایک تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مندی ایک منفرد خزانہ ہے، جو  کبھی ختم نہیں ہوتا۔ اور اس کے ذریعے کوئی بھی  نہ صرف  روز گار حاصل کرسکتا ہے بلکہ ایک تسلی بخش زندگی بھی  گزار سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیا ہنر حاصل کرنے کے لئے ایک فطری کشش  نئی توانائی فراہم کرتا ہے اور کسی کی زندگی میں حوصلہ فراہم کر تا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں نالج (معلومات) اور  ہنر کے درمیان فرق کو بھی واضح کیا۔ انہوں نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ایک سائیکل چلانا سیکھی جائے، یہ ایک علم ہے۔ جبکہ  حقیقت میں ایک سائیکل  چلانا ایک ہنر ہے۔

وزیراعظم نے ملک میں دستیاب ہنر مندی کے مواقع کو استعمال کرنے کے لئے ملک کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حفظان صحت کے سیکٹر کی ایک مثال پیش کی، جہاں ہندوستانی افرادی قوت عالمی مانگ کو پورا کرسکتی ہے۔ انہوں نے اس مانگ کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ہندوستانی معیارات کو دوسرے ملکوں کے ساتھ متحد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں تجویز پیش کی کہ  طویل سمندری روایت کا تجربہ رکھنے والے ہندوستانی نوجوان اس سیکٹر میں بڑھتی ہوئی مانگ کو دھیان میں رکھتے ہوئے دنیا بھر میں مرچنٹ نیوی  ( تجارت کرنے والے  بحری جہازوں)  کے لئے ماہر سیلر (بادبان)  کے طور پر تعاون دے سکتے ہیں۔

نوجوانوں کی ہنر مندی کا عالمی دن ورچوول موڈ طریقے سے منایا گیا۔ یہ دن ہر سال 15 جولائی  کو منایا جاتا ہے۔ ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے  اور  اسی وزارت کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ اور  گروپ چیئر مین لارسن اینڈ توبرو لمیٹڈ، جناب اے ایم نائک نے بھی کنکلیو سے خطاب کیا۔ کنکلیو میں اس سسٹم کے تمام شراکت داروں  نیز  تربیت پانے والوں کے نیٹ ورک نے بھی شرکت کی۔

************

 (م ن ۔   ح ا- ق ر )

 

U-4021



(Release ID: 1639891) Visitor Counter : 119