پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

کابینہ نے اُجّولا مستفیدین کیلئے ‘‘پردھان منتری غریب کلیان یوجنا’’ کے فوائد حاصل کرنے کے لئے وقت کی حدیکم جولائی 2020 سے تین مہینے کیلئے بڑھانے کو منظوری دی

Posted On: 08 JUL 2020 4:28PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اُجّولا مستفیدین کیلئے ‘‘پردھان منتری غریب کلیان یوجنا’’ کے فائدہ حاصل کرنے کے لئے وقت کی حد یکم جولائی 2020 سے تین مہینے کیلئے بڑھانے سے متعلق پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا نام سے ایک راحت پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد غریبوں اور سماج کے ایسے کمزور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا تھا جو وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پیکیج میں اُن غریب کنبوں کیلئے راحت کو بھی شامل کیا گیا تھا جنہوں نے پی ایم یو وائی کے تحت ایل پی جی کنکشن کی سہولت حاصل کی تھی۔ پی ایم جی کے وائی-اُجّولا یوجنا کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا تھاکہ پی ایم یو وائی کے صارفین کو یکم اپریل 2020 سے تین مہینے کی مدت کیلئے مفت ریفل سیلنڈر دیے جائیں۔

اسکیم کے تحت اپریل – جون 2020 کے دوران اُجّولا مستفیدین کے بینک کھاتوں میں براہ راست 9709.86 کروڑ روپئے منتقل کیے گئے اور پی ایم یو وائی مستفیدین کو 11.97 کروڑ سیلنڈر دیے گئے۔ اس اسکیم سے کورونا وائرس وبا کے سبب لوگوں کو ہونے والی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

اسکیم کا جائزہ لینے پر یہ پایا گیا کہ پی ایم یو وائی مستفیدین کا ایک طبقہ اسکیم کی مدت کے اندر ریفل سیلنڈر خریدنے کیلئے ان کے کھاتے میں جمع کی گئی پیشگی رقم کا استعمال نہیں کرسکا ہے، اس طرح مرکزی کابینہ نے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے جس میں پیشگی  رقم حاصل کرنے کے وقت کی حدبڑھانے کی بات کہی گئی تھی، اس سے پی ایم یو وائی کے ان مستفیدین کو فائدہ حاصل ہوگا جن کے کھاتے میں سیلنڈر خریدنے کیلئے پیشگی رقم جمع کی گئی ہے لیکن وہ ریفل نہیں خرید پائے ہیں۔ اس طرح جن مستفیدین کے کھاتے میں پیشگی رقم منتقل کی جاچکی ہے وہ 30 ستمبر تک مفت ریفل سیلنڈر کی ڈیلیوری لے سکتے ہیں۔

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3789


(Release ID: 1637473) Visitor Counter : 155