ارضیاتی سائنس کی وزارت
کونکن میں اگلے 24 گھنٹے، گجرات خطے میں 5 سے 6 جولائی کے دوران بہت بھاری بارش کی وارننگ
اگلے 4 سے 5 دنوں کے دوران وسطی بھارت کے مشرقی اور آس پاس کے علاقوں میں دور دور مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں، بارش ہونے کا امکان
اوسط سمندری سطح پر مانسون اب اپنے معمول پوزیشن پر پہنچا اور اگلے 24 گھنٹے کے بعد اس کے اور زیادہ سرگرم ہونے کا امکان
کئی علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک اور بجلی گرنے کا اندیشہ
Posted On:
04 JUL 2020 9:11PM by PIB Delhi
آئی ایم ڈی کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی سینٹر، موسمیات کے علاقائی سینٹر نئی دلی کے مطابق۔
- مغربی ساحل کے ساتھ بحر عرب سے چلنے والی تیز نم ہوائیں اور جنوب مغرب ہواؤں کے رخ اور جنوبی گجرات میں ایک سائیکلونک یعنی سمندری طوفان کا سرکولیشن (گردش) اور اس سے متصل علاقوں میں نچلے ٹروپوس فیرک سطحوں کے سبب گجرات ریاست میں بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ باقاعدہ طور سے بارش ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ 4 اور 4 دن کے دوران گجرات ریاست میں اگلے دو دن کے دوران کونکن اور گوا میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ 4 سے جولائی کے دوران گجرات علاقے اور آئندہ 4 دنوں کے دوران سوراشٹر اور کچھ میں بھی بھاری بارش کا امکان ہے۔
- شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور جنوبی اڈیشہ ساحل سے متصل مغربی وسطی اور خلیج بنگال کے شمال مغربی ساحل پر ایک سمندری طوفان کا سرکولیشن (گردش) کا دباؤ بنا ہوا ہے اور اس کے اوسط سمندر ساحل سے لگ بھگ 7.6کلو میٹر اوپر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے سبب آئندہ 4 سے 5 دنوں کے دوران مشرق اور وسطی بھارت کے آس پاس کے علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر بارش، گرج کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
- اوسط سمندری ساحل پر مانسون اب اپنی معمول کی پوزیشن میں پہنچ چکا ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں اس کے اور زیادہ سرگرم ہونے کا امکان ہے۔ بحر عرب سے چلنے والی تیز نم مغربی اور جنوب مغربی ہواؤں کا رخ بھارت کے شما مغربی میدانوں کی طرف ہونے کا امکان ہے۔اس کے اثر سے اگلے 4 سے 5 دنوں کے دوران شمال مغربی بھارت کے کچھ حصوں میں بھاری بارش کے ساتھ بڑے پیمانے پر بارش ہونے کی امید ہے۔
- تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے سے اثر انداز ہونے والے ممکنہ علاقے اگلے 12 گھنٹے کے دوران جموں علاقے، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، بہار، آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے اور یانم، اڈیشہ، مغربی بنگال کے گنگامی علاقوں اور گجرات میں اوسط سے تیز گرج چمک کے ساتھ بارش اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔
اگلے 5 دنوں کے لئے تفصیلی پیش گوئی اور وارننگ کی جانکاری کے لئے برائے مہربانی اس لنک کو دیکھیں۔
For detailed forecast & warnings for next 5 days, please see the link here. (Attachment)
اپ ڈیٹ کے لئے مہربانی کرکےwww.imd.gov.in پر جائیں۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
05-07-2020
U-3707
(Release ID: 1636741)
Visitor Counter : 126