قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جی ای ایم پر ٹرائب انڈیا پروڈکٹ اور ٹرائفیڈ کی نئی ویب سائٹ کا آغاز کیا

Posted On: 27 JUN 2020 7:13PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،28 جون  / ملک میں  کووڈ – 19 عالمی وباء کی وجہ سے غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا ہے ، جس سے ہمارے سماج کے تمام  طبقے  متاثر ہوئے  ہیں ۔ غریبوں اور محروم   طبقے  کی روزی روٹی پر سنگین اثرات پڑے ہیں اور قبائل اس مشکل وقت میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ اس مشکل گھڑی میں   قبائلی دست کاروں کے بوجھ کو  کم کرنے کے لئے قبائلی امور کی وزارت    میں ٹرائفیڈ نے   قبائلیوں میں  روز گار  کے پائیدار مواقع  اور  اقتصادی سرگرمیوں کو پھر سے شروع کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔  قبائلی امور کے مرکزی وزیر   جناب ارجن منڈا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  ٹرائفیڈ ڈجیٹل پلیٹ فارم   کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائفیڈ کے جانبازوں کی ٹیم   جنگلات کی پیداوار ، ہینڈ لوم  اور دست کاری کی مصنوعات   کی قبائلی  تجارت کو  نئی اونچائیوں تک پہنچائے گی اور اُن کی روزی روٹی اور زندگی میں یکسر تبدیلی لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آن لائن   ذریعے کا استعمال کر رہے ہیں ، چاہے وہ کاروبار  ہو ، دکانداری ہو یا مواصلات ہو ، ان سب کے لئے   ڈجیٹل  بنانے کی مہم    شروع کی گئی ہے اور   اس کے لنک   قبائلی مصنوعات پیدا کرنے والوں کے لنک  قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ سے جوڑے گئے ہیں ۔

          " ٹرائفیڈ  گوز ڈجیٹل " ویبینار اور   " بی ووکل فار ووکل " اور " گو ٹرائبل " جیسے کلیدی شعبوں میں ویبینار  کا آج ٹرائفیڈ نے اہتمام کیا ، جس میں 200 سے زیادہ  فریقوں نے شرکت کی ۔  اس میں خاص  بات گورنمنٹ ای  مارکیٹ پلیس  ( جی ای ایم ) پر ٹرائبس انڈیا  مصنوعات  کا لانچ  کیا جانا ہے ۔ قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا ، ٹرائفیڈ کے چیئرمین جناب رمیش چندر مینا   ، ٹرائفیڈ کی بورڈ ممبر  محترمہ پرتیبھا برہما ، جی ای ایم کے جے ایس  اینڈ سی ایف او جناب راجیو  کنڈ پال اور پی آئی بی کی اے ڈی جی محترمہ نانو بھسین نے  ، اِس لانچ میں شرکت   کی ۔ ٹرائفیڈ کی ٹیم   میں محکمے کے  سربراہان اور سینئر عہدیدار موجود تھے ۔

          اس موقع پر دِلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے پہلے   گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس پر  ٹرائب انڈیا اسٹور کا افتتاح کیا   اور اس کے بعد  اس کی ویب سائٹ کی تجدید کی ۔

          اپنے خطاب میں جناب منڈا نے  ، اُس غیر معمولی صورتِ حال کا ذکر کیا ، جس کا پوری دنیا سامنا کر رہی ہے اور  کس طرح مائگرینٹ مزدوروں کو پریشانی  کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے  قبائلی دست کاروں  اور جنگلی پیداوار کو اکٹھا کرنے والے قبائلیوں کے  اقتصادی  حالات کو بہتر بنانے  کے لئے  وزارت کے عہدیداروں کی طرف سے  کی جانے والی کوششوں اور ٹرائفیڈ  جانبازوں  کی کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

          جناب منڈا نے  ، اِس خیال کا اظہار کیا کہ ٹرائفیڈ  قبائلیوں کو اصل دھارے سے جوڑنے میں  اہم کردار ادا کرتی ہے   اور ٹیم کو   آج شروع کئے جانے والے دو اہم  اقدامات کے لئے  مبارکباد دی ۔  انہوں نے ، اُن پر زور دیا کہ وہ  معلومات کے اصول اور اس کے استعمال  پر توجہ مرکوز کریں  تاکہ قبائلی برادریوں کے پاس ، جو علم ہے ، خاص طور پر ، اُن کے جنگل سے متعلق علم کو نہ صرف ، اُن کی برادری کے لئے بلکہ پورے ملک اور عوام کے فائدے کے لئے استعمال کیا جا سکے ۔

 

image001FOU2.jpg

 

          ٹرائفیڈ کی سرگرمیوں  پر تفصیلی  معلومات  پیش  کرتے ہوئے ٹرائفیڈ کے چیئرمین جناب رمیش چندر مینا نے  ٹرائفیڈ کی ٹیم کو  ، اُس کی متواتر کوششوں  کے لئے مبارکباد دی  ، جو 2 لاکھ کروڑ روپئے کی قبائلی معیشت  کو یقیناً دو گنا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ انہیں یہ بھی یقین ہے کہ یہ کوششیں  جنگلات میں مصنوعات اکٹھا کرنے والے قبائلیوں اور دست کاروں کی مصنوعات  کا ملک اور بیرونِ ملک میں  زیادہ سے زیادہ احاطہ کیا جائے گا ۔

 

image002AUDX.jpg

 

          اس سے پہلے ٹرائفیڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر  جناب  پرویر  کرشنا نے  اپنے  خیر مقدمی خطبے میں   ویبینار کے ذریعے  دونوں ڈجیٹل اقدامات  کو با ضابطہ لانچ کرنے  کے موقع پر  موجود ہونے کے لئے  مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا  ۔   قبائلی  بہبود  کے لئے وزیر موصوف کی   زبردست حمایت   کو تسلیم کرتے ہوئے جناب کرشنا نے ٹرائفیڈ کی ڈجیٹل بنانے کی مہم کے بارے میں بتایا  اور یہ بھی بتایا کہ  کس طرح اس کا مقصد 50 لاکھ سے زیادہ قبائلیوں کو ( دست کار  ، جنگل سے اشیاء اکٹھا کرنے والے اور جنگل میں رہنے والے ) جدید ترین ٹیکنا لوجی کا استعمال کرتے ہوئے اصل دھارے سے جوڑا جائے گا ۔ جناب کرشنا نے  اس تعاون کے لئے  جی ای ایم ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

          جی ای ایم کے جے ایس  اینڈ سی ایف او  جناب راجیو کنڈپال  نے اپنے خطاب میں  بتایا کہ  کس طرح  ٹرائفیڈ اور  جی ای ایم کی ٹیموں نے  وزیر موصوف کی قیادت میں  سخت محنت کی ہے اور  اس کے نتیجے میں  جی ای ایم پر  ٹرائب انڈیا اسٹور  وجود میں آیا ہے ۔ سرکاری محکمے  ، وزارتیں اور پی ایس یو  اب جی ای ایم کے ذریعے ٹرائب انڈیا  کی مصنوعات تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جی ای ایم میں   سماجی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

اس تقریب کے بعد ٹرائیفیڈ کے ذریعہ تمام ڈجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی اور قبائلی برادری کے لئے صورتِ حال کو آسان بنانے میں مدد کے لئے ٹیم کے ذریعے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کیں ۔ اس میں ڈجیٹل اقدامات پر توجہ مرکوز کئے جانے سے آغاز کیا گیا ، جن میں ، خاص طور پر آج شروع کئے جانے والے اقدامات کو شامل کیا گیا ۔ اس میں ملک کے قبائلیوں پر بوجھ کو کم کرنے میں مدد کے لئے ٹرائیفیڈ اور قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے کیے گئے اقدامات کا بھی تفصیلی ذکر کیا گیا۔ اس میں ایم ایف پی اسکیم کے لئے ایم ایس پی کا بھی ذکر کیا، جو کُل 2000 کروڑ روپئے کی خریداری کے ساتھ قبائلیوں کے لئے رحمت ثابت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ وَن دھن یوجنا کے کامیاب نفاذ کے بارے میں بھی بتایا ، جو قبائلی امور کی وزارت کا اہم قدم ہے اور اس کے نتیجے میں 1205 قبائلی صنعتیں شروع ہوئی ہیں ، جس سے 22 ریاستوں میں 3.6 لاکھ قبائلی لوگوں اور 18075 خود امدادی گروپوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ انہوں نے مختلف ریاستوں جیسے مہاراشٹر ، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ ، ناگا لینڈ ، منی پور کے نتائج پیش کئے اور انہیں مثال کے طور پر اجاگر کیا ۔ اس پریزینٹیشن میں بحران کے دوران کئے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔

          ٹرائیفیڈ نے کووڈ - 19 کے دوران ایم ایف پی سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے ، جس میں غذائی صفائی ستھرائی بر قرار رکھنے ، کیش لیس لین دین کرنے وغیرہ پر بھی زور دیا ۔ یہ 1205 ون دھن کیندروں میں حال ہی میں منظور شدہ ون دھن خود امدادی گروپوں کے ذریعہ 15000 ون دھن سوشل ڈسٹنسنگ بیداری و روز گار مراکز قائم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔ ٹرائیفیڈ نے ابھیان کو فروغ دینے کے لئے ایک ڈجیٹل مواصلاتی حکمتِ عملی تیار کرنے کی خاطر یونیسیف سے اشتراک کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، ٹرائیفیڈ نے آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن ،# آئی اسٹینڈ وِد  ہیومینٹی کے ساتھ مل کر قبائلی برادری کے لئے ضروری خوراک اور راشن بھی فراہم کیا ہے ۔

          ڈجیٹل حکمت عملی میں پوری قبائلی پٹی میں مانگ اور سپلائی کی صورتِ حال وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے ، جس میں جدید ویب سائٹ پر ادارے اور قبائلیوں کے لئے گاؤں کے ہاٹ اور مختلف ویئر ہاؤس کے بارے میں تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔

          قبائلیوں کی زندگی کے تمام پہلوؤں اور کاموں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹرائیفیڈ نے حکومت اور پرائیویٹ اداروں کے ذریعے ایم ایف پی کی خریداری کو ڈجیٹل بنانا شروع کیا ہے ۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ اس طرح کی مصنوعات امیزن ، فلپ کارٹ ، اسنیپ ڈیل ، پے ٹی ایم اور شاپ کلو جیسے پلیٹ فارم پر آسانی سے دستیاب ہوں ۔

          اس کے علاوہ ، ٹرائبس انڈیا ای - مارکیٹ پلیس ، خردہ انوینٹری بندوبست نظام کے ساتھ شروع ہوا ہے ، جو اسٹاک کی فروخت وغیرہ کو خود کار بناتا ہے ۔ ای مارکیٹ پلیس میں تقریباً 5 لاکھ قبائلی دست کاروں کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے ، جو انہیں قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ فراہم کرے گا ۔ امید ہے کہ یہ جولائی ، 2020 ءکے آخر تک شروع ہو جائے گا ۔

 

image004KSKA.pngimage003DGYN.png

 

          ٹرائیفیڈ وَن دھن مربوط معلوماتی نیٹ ورک جنگل میں رہنے والے قبائلیوں کے بارے میں تمام معلومات کو یکجا کرتا ہے ، جو کم از کم امدادی قیمت کی سرگرمیوں میں شامل ہیں اور اس کی وَن دھن یوجنا کو گاؤں کے ہاٹ اور ویئر ہاؤس سے مربوط کرتا ہے ۔ اس سے ملک بھر میں پروگرام کی نگرانی کرنے اور اُن کے بلا رکاوٹ نفاذ کے لئے فیصلے کرنے میں آسانی ہوتی ہے ۔ یہ اسکیم 22 ریاستوں میں نافذ کی گئی ہے ، جس سے 361500 قبائلیوں کی زندگی پر اثر پڑا ہے ۔ اس کا مقصد مختلف وزارتوں اور ایجنسیوں کے درمیان تال میل پیدا کرنا اور ان پریشان حال اور محروم برادریوں کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ ٹرائیفیڈ ، آتم نربھر بھارت کے تحت قبائلیوں کے کاز کی حمایت کے لئے تیار ہے ۔

          ٹرائیفیڈ کے ای ڈی جناب انل رام ٹیکے نے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ اس تفصیلی معلوماتی اجلاس کا اختتام کیا ۔ انہوں نے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا کو ان کے پر مغز اور تحریک دلانے والے خطبے پر شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ان کی قیادت اور رہنمائی جاری رہنے کی امید ظاہر کی ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  3568

 



(Release ID: 1635083) Visitor Counter : 186