کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کی غیر ملکی تجارت: مئی - 2020

Posted On: 15 JUN 2020 6:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15؍جون،بھارت کی مجموعی برآمدات (اشیاء اور خدمات کو شامل کرکے ) ماہ اپریل  -21-2020 *  کا تخمینہ 61.75 امریکی ڈالر کے بقدر لگایا گیا ہے۔ اس سے گزشتہ  برس کی اسی مدت کے دوران کی گئی بر آمدات کے مقابلے میں  33.66 فیصد  کی منفی  نمو کا اظہار ہوتا ہے۔ اپریل  - مئی 21-2020  کی مجموعی  در آمدات  کا تخمینہ  57.19 بلین  امریکی  ڈالر کے بقدر ہے، جس سے گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران حاصل کی گئی نمو کے مقابلے میں منفی 48.3  فیصد کی نمو کا اظہار  ہوتا ہے۔

*نوٹ: آئی)  آر بی آئی نے  ماہ اپریل 2020 کے لئے خدمات کے شعبے کا تازہ ترین ڈاٹا  جاری کردیا ہے۔ مئی 2020 کے لئے ڈاٹا  ایک تخمینہ  ہے جس پر  آر بی آئی کی جانب سے بعد ازاں  کے اجراء کے مطابق  ترمیم  درکار ہوگی  (قوصین میں دی گئی اعداد  گزشتہ برس کے مقابلے میں  نمو کی شرحوں کا اظہار کرتی ہیں۔

1- اشیاء پر مبنی تجارت

بر آمدات  ( ازسر نو  بر آمدات  سمیت)

  •  مئی  2020 میں بر آمدات  19.05  بلین امریکی ڈالر کے بقدر تھیں، جب کہ مئی 2019  میں یہ بر آمدات  29.99  بلین امریکی ڈالر  کے بقدر تھیں۔ اس طریقے سے  منفی  36.47 فیصد  کی نمو  کا اظہار ہوتا ہے۔ روپے کے معاملے میں بر آمدات  مئی  2020 میں  144166.01 کروڑ  روپے  کی بقدر تھیں، جبکہ مئی 2019  میں یہ بر آمدات  209280.62 کروڑ روپے  کے بقدر تھی، جن سے  منفی 31 .11 فیصد  کی منفی  نمو کا اظہار ہوتا ہے۔
  • خام لوہے  ،  ادویہ اور فرماسوئیٹیکلس، مسالحوں اور  چاول  کے علاوہ ، جنہوں نے  بالترتیب 103.04 فیصد ، 17.32 فیصد ،  10.55 فیصد ،  اور 7.64 فیصد  کی نمو  درج کی ہے،  دیگر  تمام اشیاء  ؍ اجناس کے گروپ نے  مئی 2019 کے مقابلے میں  مئی 2020 میں منفی نمو درج کی ہے۔
  • اہم اشیاء کے گروپ  ، جنہوں نے مئی 2020 کے دوران  ، مئی 2019 کے مقابلے میں منفی  نمو درج  کی ہے،  ان میں چمڑا  اور  چمڑے تیار مصنوعات  ( منفی 75.07 فیصد)  ،   دستکاری  کے تحت  تیار کی اشیاء ،  ہاتھوں سے بنی گئی قالین  ( 72.77 فیصد)  ، جواہرات اور زیورات  ( منفی 68.83 فیصد ) ،  پیٹرولیم مصنوعات  ( منفی 68.46 فیصد)  ، ہر قسم کے آر ایم جی کپڑے   ( منفی  66.19 فیصد)،  فرش  پر بچھائی جانے والی فلورنگ سمیت  پٹسن کی مینو فیکچرنگ  (منفی 65.7 فیصد)  ، انسانی ہاتھوں سے تیار لچھی دار دھاگا  ؍  کپڑے ؍  دیگر سازو سامان وغیرہ  ( منفی 58.63 فیصد) ،  گوشت ،  دودھ  اور پولٹری مصنوعات ( منفی 56.38  فیصد)  ، دیگر اناج ( منفی 49.53 فیصد )، کپاس کے لچھی دار دھاگے ؍ کپڑے  ؍ تیار دیگر سازوسامان ، ہتھ کرگھا مصنوعات  وغیرہ  ( منفی 47.47 فیصد) ، قالین (منفی 46.18 فیصد ) ،  الیکٹرانک  سازو سامان  (منفی 45.35 فیصد) ِ  مائیکا ، کوئلہ اور دیگر معدنیات  ، پروسس کی گئی معد نیات سمیت ( منفی  35.57 فیصد) ، چینی مٹی سے تیار مصنوعات اور شیشے کے برتن ( منفی 33.48 فیصد) ،  کاجو  (منفی 32.86  فیصد) ،  چائے (منفی 26.94 فیصد)، انجینئرنگ  کے سازو سامان  (منفی 24.25 فیصد) ،  تیل سے تیار اشیاء  ( منفی  22.76 فیصد) ، تلہن  (منفی 18.41 فیصد)،  بحری  مصنوعات ( منفی 18.14 فیصد)  ،  اناج کے تیار اشیاء اور  خردہ ڈبہ بند اشیاء  (منفی 17.44 فیصد) ، تمباکو  (منفی 13.75 فیصد)  ، نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیاوی اشیاء  (منفی 12.71 فیصد) ،  پلاسٹک اور  لینولیم (منفی 6.55 فیصد)  ، کافی  (منفی 5.71 فیصد)  اور  پھل اور سبزیاں (منفی 1.31 فیصد)  شامل ہیں۔
  • اپریل – مئی  21-2020کی مدت  کے لئے  بر آمدات کی مجموعی مالیت  اپریل – مئی 19-2020  کی اسی مدت کی56.07 بلین امریکی ڈالر یا    390301.96 کروڑ  روپے  کے  مقابلے میں  29.41 بلین  امریکی ڈالر  یا  223117.42 کروڑ روپے  کے بقدر رہیں۔ اس طریقے سے ڈالر کے زمرے میں  منفی  47.54 فیصد  کی نمو  درج کی گئی  (روپے کے زمرے میں  منفی  42.83 فیصد کی نمو درج کی گئی)۔
  • مئی  2020 میں  غیر پیٹرولیم  اور غیر  جواہرات  اور زیورات  کی بر آمدات  مئی 2019  کی  21.42 امریکی ڈالر  کے مقابلے میں  مئی  2020 میں 16.36 بلین  امریکی ڈالر کے بقدر رہیں، جن سے  منفی 23.61 فیصد  کی  نمو ظاہر ہوتی ہے۔ اپریل  21-2020 میں  غیر پیٹرولیم اور غیر  جواہرات اور زیورات  بر آمدات 19-2020 کی اسی مدت کی  40.96 امریکی بلین ڈالر کی بر آمدا ت کے مقابلے میں 25.44 بلین امریکی ڈالر کے بقدر رہیں جن سے  منفی  37.89 فیصد  کی تخفیف کا اظہار ہوتا ہے۔

در آمدات:

  • مئی 2020 میں درآمدات  22.20 بلین  امریکی ڈالر کے بقدر  ( 167977.68 کروڑ روپے)  کے بقدر رہیں، جو  مئی 2019   کی در آمدات  کے مقابلے میں ڈالر کے زمرے میں  51.05 فیصد  اور  روپے کے زمرے میں 46.92  فیصد  کم ہے۔ مئی 2019  میں یہ در آمدات    45.35 امریکی بلین ڈالر 316448.93  کروڑ روپے کے بقدر)  رہی تھیں۔اپریل – مئی 21- 2020  کے لئے  در آمدات کی مجموعی مالیت  39.32  بلین امریکی ڈالر  (298502.76 کروڑ روپے)  کے بقدر رہیں، جبکہ اپریل – مئی 19-2020 میں  در آمدات کی مجموعی مالیت  86.75 بلین امریکی ڈالر  ( 603881.86 کروڑ روپے)  کے بقدر رہی تھیں، جن سے ڈالر کے زمرے میں  منفی 54.67 فیصد  ، روپے کے زمرے میں  منفی 50.57 فیصد  کی  نمو کا اظہار ہوتا ہے۔
  • مئی 2020 میں  گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں  جن اہم اشیاء کے گروپوں میں در آمدات کے معاملے میں منفی  نمو  درج کی گئی ہے ان کی تفصیلات اس طرح ہیں:

خام تیل اور غیر تیل والی در آمدات :

  • مئی 2020 میں تیل  در آمدات  3.49 بلین  امریکی ڈالر کے بقدر  ( 26380.50 کروڑ روپے )  کے بقدر رہی تھیں، جو  ڈالر کے لحاظ سے  71.98 فیصد  اور  روپے کے لحاظ سے  69.62 فیصد کم پائی  گئیں جب ان کا موازنا  مئی 2019  کی  12.44 بلین  امریکی ڈالر  ( 86.822.36 کروڑ روپے )  کی در آمدات  سے کیا گیا۔ اپریل -  مئی 21-2020  میں  تیل در آمدات  8.15 بلین  امریکی ڈالر  61917.72 کروڑ روپے ) کے بقدر تھیں جو  گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران  کی گئی  تیل  در آمدات کے معاملے میں  یعنی  ڈالروں کے زمرے میں  65.79  فیصد  (  روپے کے معاملے میں 62.66 فیصد کم تھیں جبکہ  گزشتہ  برس  23.82 بلین امریکی ڈالر کے بقدر  (165811.82  کروڑ روپے)  کی تیل  در آمدات عمل میں آئی تھیں۔
  • اس سلسلے میں اس بات کا ذکر کیا جاسکتا ہے کہ مئی 2020  میں ، مئی 2019 کے مقابلے میں عالمی برینڈ قیمتیں (ایس ؍ بی بی ایل)  میں  عالمی بینک سے  حاصل شدہ اعداد  و شمار کے مطابق 56.02 فیصد  کی تخفیف واقع  ہوئی ہے۔
  • غیر تیل در آمدات کا تخمینہ مئی 2020 کے لئے  18.71 بلین امریکی ڈالر  (141597.18 کروڑ روپے)  کے بقدر کا لگایا ہے،  جو مئی 2019 کے مقابلے میں  ڈالروں کے زمرے میں 43.13 فیصد  اور  روپے کے زمرے میں  38.34 فیصد  کم ہے۔
  • غیر تیل اور غیر  سونے والی در آمدات  مئی 2020 میں  64 بلین امریکی ڈالر کے بقدر رہیں، جن میں مئی 2019 کے مقابلے میں منفی 33.74 فیصد  کی منفی نمو درج کی گئی۔ غیر تیل اور غیر سونے والی در آمدات  اپریل -  مئی 21-2020  کی مدت میں 31.10 بلین امریکی ڈالر کے بقدر رہیں، جو  اپریل-  مئی    - 19-2020 کے مقابلے میں  منفی 42.61 فیصد  کی نمو ہے۔

1-خدمات میں تجارت

بر آمدات (حصولیابیاں):

  •  آر بی آئی کی جانب سے مورخہ : 15 جون 2020  کو  جاری کی گئی حالیہ پریس ریلیز کے مطابق  اپریل 2020 میں  بر آمدات  16.45 بلین امریکی ڈالر  (125409.04 کروڑ روپے)  کے بقدر رہیں، جو  اپریل 2019 کے مقابلے میں  ڈالروں کے زمرے میں  منفی 8.92  فیصد  کی  منفی نمو ہے۔ مئی 2020  کے لئے  خدمات کی بر آمدات کا تخمینہ 15.70 بلین امریکی ڈالر  کے بقدر  کا لگایا  گیا  ہے۔

درآمدات (آدائیگیاں)

  • آر بی آئی کی جانب سے مورخہ 15 جون 2020 کو  جاری کی گئی تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق  اپریل 2020 میں در آمدات  9.30 بلین امریکی ڈالر  (70907.57 کروڑ روپے )  کے بقدر رہیں، جن سے اپریل 2019 کے مقابلے میں ڈالروں کے زمرے میں  منفی 18.45 فیصد  کی منفی نمو کا اظہار ہوتا ہے۔ مئی 2020 کے لئے  خدمات کی در آمدات کا تخمینہ  8.57 بلین امریکی ڈالر کے بقدر کا لگایا گیا ہے۔

3- تجارتی توازن

  • تجارتی اشیاء  مئی  2020 کے لئے تجارتی خسارے کا تخمینہ، مئی 2019 کے 15.36  بلین امریکی ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں 3.15 بلین امریکی ڈالر  کے بقدر  کا لگایا گیا ہے۔
  • خدمات:  مورخہ ؛ 15 جون 2020 کو  آر بی آئی کی جانب سے جاری کی گئی  پریس ریلیز کے مطابق  خدمات کے شعبے میں تجارتی توازن  (یعنی خالص خدمات بر آمدات )  برائے ماہ اپریل 2020 کا تخمینہ 7.15 بلین امریکی ڈالر  کے بقدر کا لگایا گیا ہے۔
  •  مجموعی تجارتی توازن:  اگر  کاروباری اشیاء اور خدمات  دونوں کو یکجا کرکے دیکھا جائے تو  اپریل – مئی 21-2020 کے لئے  مجموعی تجارتی سرپلس کا تخمینہ 4.37 بلین امریکی ڈالر کے بقدر ہے، جب کہ  اپریل مئی 19-2020 کے دوران   یہ تخمینہ 17.84  بلین امریکی ڈالر کے بقدر رہا تھا۔
  • نوٹ: آر بی آئی کی جانب سے خدمات کے شعبے کے لئے جاری کیا گیا تازہ ترین ڈاٹا  ماہ  اپریل 2020 کے لئے ہے۔ مئی 2020 کے لئے اعداد وشمار محض تخمینے ہیں، جن پر آر بی آئی کی بعد ازاں کی ریلیز کے مطابق  نظر ثانی کی جائے گی۔

اشیاء پر مبنی تجارت:

برآمد ات اور در آمدات  (امریکی ڈالر بلین میں)

(عارضی)

 

مئی

اپریل-  مئی

بر آمدات (ازسر بر آمدات سمیت)

   

2019-20

29.99

56.07

2020-21

19.05

29.41

2020-21/ 2019-20فیصد نمو میں

-36.47

-47.54

در آمدات

   

2019-20

45.35

86.75

2020-21

22.20

39.32

2020-21/ 2019-20 فیصد نمو میں

-51.05

-54.67

تجارت کا توازن

   

2019-20

-15.36

-30.69

2020-21

-3.15

-9.91

     

برآمدات  اور در آمدات (کروڑ روپے)

 

(عارضی

 
 

مئی

اپریل - مئی

برآمدات (از سر نو بر  آمدات سمیت)

   

2019-20

2,09,280.62

3,90,301.96

2020-21

1,44,166.01

2,23,117.42

2020-21/ 2019-20 فیصد نمو میں

-31.11

-42.83

در آمدات

   

2019-20

3,16,448.93

6,03,881.86

2020-21

1,67,977.68

2,98,502.76

2020-21/ 2019-20 فیصد نمو میں

-46.92

-50.57

تجارت کا توازن

   

2019-20

-1,07,168.31

-2,13,579.90

2020-21

-23,811.67

-75,385.34

خدمات کی تجارت

بر آمدات اور در آمدات (خدمات) : امریکی ڈالر بلین

(عارضی)

اپریل - 2020

بر آمدات (حصولیابیاں)

16.45

در آمدات (آدائیگیاں)

9.30

تجارتی توازن

7.15

   

بر آمدات اور  در آمدات (خدمات): کروڑ روپے)

(عارضی)

اپریل - 2020

بر آمدات (حصولیابیاں)

125,409.04

در آمدات (آدائیگیاں)

70,907.57

تجارتی توازن

54,501.47

وسیلہ: آر بی آئی کی جانب سے جاری کردہ  پریس ریلیز  مورخہ: 15 جون 2020

فوری تخمینوں کے لئے لنک*۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-- ق ر)

U-3305


(Release ID: 1631872) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Tamil