ارضیاتی سائنس کی وزارت
مغربی مانسون (ممبئی سمیت) پورے مہاراشٹر پر احاطے کے لحاظ سے آگے بڑھا، جنوبی گجرات اور وسطی اور مشرقی بھارت کے کچھ حصوں میں بھی پیش رفت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 JUN 2020 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15؍جون،بھارتی محکمہ موسمیات کے تحت قومی موسمیاتی پیشن گوئی مرکز ؍ علاقائی محکمہ موسمیات ، نئی دہلی کے مطابق جنوب مغربی مانسون درج ذیل لحاظ سے پیش رفت سے ہم کنار ہوا ہے۔
جنوب مغربی مانسون کی 14 جون 2020 تک کی پیش رفت:
- جنوب مغربی مانسون وسطی بحر عرب کے بقیہ حصوں پر احاطہ کرتے ہوئے شمال مشرقی بحر عرب ، ریاست گجرات ، دادرا ور نگر حویلی ، ممبئی سمیت مہاراشٹر کے بقیہ حصوں ، مدھیہ پردیش کے چند حصوں ، چھتیس گڑھ کے زیادہ حصوں، جھارکھنڈ کے زیادہ تر حصوں اور بہار کے چند حصوں کی جانب پیش رفت کررہے ہیں۔
- اب مانسون کی شمالی حدود 20 ڈگری ارض البدل ؍ 60 ڈگری طول البدل ، 20 ڈگری ارض البدل شمال ؍ 70 ڈگری طول البدل مشرق ، سورت ، نندربار ، بیتول ، سیئونی ، پنڈرا روڈ ، امبیکا پور ، گیا ، پٹنہ اور 27 ڈگری شمال ارض البدل ؍ 85 ڈگری مشرق طول البدل (ضمیمہ -1) کے لحاظ سے پیش رفت سے ہم کنار ہوا ہے۔
- ہونے والی بارش (سینٹی میٹر میں) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یعنی 14 جون 2020 تک 08.30 بجے بھارتی معیاری وقت کے مطابق بیش تر حصوں میں (>5 cm) رہی ہے۔
- گجرات: مدھوبن (دادرا اور نگر حویلی) -9 ، آباد سٹی (احمد آباد) -7 ، دہگم (گاندھی نگر ) -7 ، نانی پالسن (ولساڑ) -7 ، گاندھی نگر (گاندھی نگر ) -6 ، تالوڈ ( سابر کنٹھا) -6 ، کھانول ( دادرا اور نگر حویلی ) -6، کپراڈا ( ولساڈ ) -5 ، مال پور (اراولی ) -5 ، نکھاترانا ( کچھ ) -5 سینٹی میٹر۔
- مہاراشٹر : ممبئی کلابا -1 ، ممبئی (سانتا کروز ) -2 ، پرنیم ( شمالی گوا ) -12 ، موکھیدا ( پال گھر ) -12، ماتھرن (رائے گڑھ) -8 ، مالوان ( سندھو درگ ) -7 ، الہاس نگر ( تھانے) -11 ، امالنر ( جل گاؤں ) -6 ، شہادا ( نندربار) -7 ، ایگت پوری (ناسک) -7 ، اشٹی (بیڈ ) -5 اور اوندھا نگنتھ ( ہنگولی ) -7۔
14 جون 2020 تک جنوب مغربی مانسون:
پورے ملک کے لئے اس سال کی جنوب مغربی مانسون کی مجموعی بارش 14 جون 2020 تک طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) سے 31 فیصد زائد ہے یعنی یہ 19 فیصد کے بقدر ہے۔
شمال مغرب ، وسطی اور جنوبی جزیرہ نما بھارتی علاقوں کے مقابلے میں یہ طویل المدت اوسط بارش 94 فیصد اور 20 فیصد زائد ہے۔ بارش کی تفصیلات جنہیں چار وسیع جغرافیائی خطوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ان کی تفصیلات ضمیمہ نمبر -2 میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔
خطہ - اصل بارش (ملی میٹر) عام بارش (ملی میٹر ) ایل پی کے مقابلے میں فرق۔
شمال مغربی بھارت 72.2- 22.8- 19 فیصد
وسطی بھارت: 91.0- 46-.9 -94 فیصد
جنوبی جزیرہ نما: 80.2- 66.9- 20 فیصد
مشرقی اور شمال مشرقی بھارت: 131.8 – 137.4 – منفی 4 فیصد
موسمیاتی حالات:
- شمال مغربی راجستھان سے لے کر ساحلی اڈیشہ تک نسبتا کم تر ٹوپواسپھیرک سطحیں برقرار رہیں گی۔
- 22 ڈگری شمال ارض البدل وسطی بھارت میں 3.1 اور 4.5 کلو میٹر کے درمیان مشرق ، مغرب شیئر زون بنے گا۔
- مشرقی مدھیہ پردیش اور ہمسائیگی والے علاقوں میں طوفان جیسا گرداب بنے گا۔
پیشین گوئی اور انتباہ:
- مذکورہ نظام کے زیر اثر حالات کے اس امر کے لئے سازگار ہورہے ہیں کہ جنوب مغربی مانسون بحر عرب ، گجرات اور مدھیہ پردیش کے چند مزید حصوں کی جانب ، چھتیس گڑھ کے بقیہ حصوں کی جانب ، جھارکھنڈ اور بہار کے کچھ مزید حصوں کی جانب اور آئند 48 گھنٹوں کے درمیان مشرقی اتر پردیش کی جانب پیش رفت کرے گا۔
- مہاراشٹر ، گجرات ، وسطی اور مشرقی بھارت کے بیشتر حصوں میں آئند ہ 4 -5 د نوں کے اندر دور دور تک بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ کوکن ، گوا ، مدھیہ مہاراشٹر ، گجرات اور آس پاس کے حصوں میں ہلکی سے بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے اور جنوب مدھیہ پردیش ، ودربھ، چھتیس گڑھ اور مراٹھواڑا میں آئندہ دو تین دنوں کے اندر زبردست بارش ہوسکتی ہے۔
مزید تفصیلات اور پیشین گوئی سے متعلق تازہ ترین اطلاعات حاصل کرنے کے لئے براہ مہربانی آئی ایم ڈی نئی دہلی کا درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
ضمیمہ-1
ضمیمہ- 2
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-- ق ر)
U-3280
(ریلیز آئی ڈی: 1631640)
وزیٹر کاؤنٹر : 221