ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون مدھیہ مہاراشٹر کے کچھ اور حصوں، مراٹھواڑہ اور ودربھ کے بیشتر حصوں، چھتیس گڑھ کے مزید کچھ حصوں، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے باقی ماندہ حصوں اور جھارکھنڈ کے بیشتر حصوں نیز بہار کے کچھ حصوں کی طرف بڑھ گیا  ہے


جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہوگئے ہیں

اگلے چار پانچ دنوں کے دوران مغربی راجستھان میں کہیں کہیں لو چلنے کے آثار ہیں

نئی دہلی،13 جون، 2020،                 نئی دہلی کے    بھارت کے محکمہ موسمیات، موسم کی پیشگوئی کرنے والے قومی مرکز  اور علاقائی موسمیاتی مرکز،  کے مطابق :

Posted On: 13 JUN 2020 8:50PM by PIB Delhi

    جنوب مغربی مانسون ، مدھیہ مہاراشٹر کے کچھ اور حصوں، مراٹھواڑہ اور ودربھ کے بیشتر حصوں،چھتیس گڑھ کے مزید کچھ حصوں، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے باقی ماندہ حصوں اور جھارکھنڈ کے بیشتر حصوں نیز بہار کے کچھ اور حصوں میں آگے کی طرف بڑھ گیا ہے۔

    مانسون کی  شمالی حد (این ایل ایم) (این ایل ایم)عرض ا لبلد 18 ڈگری این/ طول البلد 60 ڈگری ای، عرض البلد 18 ڈگری این / طول البلد 17 ڈگری ای ، عرض البلد 27 ڈگری این / طول البلد 86.5 ڈگری ای پر ہرنائی، احمد نگر، اورنگ آباد، گوندیا، چمپا رانچی اور بھاگلپور سے ہوکر گزر رہی ہے۔

    اگلے  24 گھنٹے کے دوران جنوب مغربی مانسون کے وسطی بحیرہ عرب کے باقی ماندہ حصوں، شمالی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں، مہاراشٹر (ممبئی سمیت)  کے باقی ماندہ حصوں، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور بہار کے مزید کچھ حصوں اور جنوبی گجرات ریاست اور  جنوبی مدھیہ پردیش  میں مزید آگے کی طرف بڑھنے کے حالات سازگار ہیں۔

    طوفانی حلقہ  شمالی اندرونی اڈیشہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جو اوسط سمندر سے اوپر 7.6 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور جس کا جھکاؤ اونچائی کے ساتھ جنوب مغرب کی طرف سے قائم ہے۔

    شمالی مشرقی ہوا کا خطہ اب اوسط سطح سمندر سے 3.1 کلو میٹر اوپر اور 5.8 کلو میٹر تک جزیرہ نما اور وسطی بھارت پر طول البلد 19 ڈگری این پر چل رہا ہے۔

    شمال مغربی راجستھان سے لے کر مدھیہ پردیش اور شمالی چھتیس گڑھ کے پار سطح سمندر سے 1.5 کلو میٹر اوپر تک ہوا کا کم دباؤ رکھنے والا ایک لمبا قطع قائم ہے۔

    مندرجہ بالا اثرات کے تحت  اگلے 48  گھنٹے دن کے دوران  کونکن اور گوا میں کہیں کہیں  تیز سے بہت تیز بارش ہوگی۔ اگلے پانچ دن کے دوران مغربی ساحل اور شمال مشرقی بھارت کے باقی ماندہ حصوں میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اگلے تین –چار دن کے دوران وسطی اور قریب کے مشرقی بھارت میں کہیں کہیں دور دور تک تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی:

    اگلے چار پانچ دن کے دوران  مغربی راجستھان میں الگ الگ مقامات پر لو چلنے کے آثار ہیں۔

    اگلے 3 دن کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی  خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔

اگلے 5 دن کے دوران موسم سے متعلق انتباہ:

(13 جون (پہلا دن):

    اترا کھنڈ میں کہیں کہیں گرج چمک جیسا موسم رہے گا جس میں بجلی چمکے گی اور طوفانی ہوائیں چلیں گی (جن کی رفتار40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے)؛ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت- بلتستان ، مظفرآباد، پنجاب ، ہریانہ چندی گڑھ اور دہلی، مشرقی راجستھان، مراٹھواڑہ اور کونکن اور گوا میں گرج چمک ہوگی اور طوفانی ہوائی چلیں گی (جن کی رفتار 30-40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے)؛ ہماچل پردیش اور اتر پردیش مدھیہ پردیش ، ودربھ ، چھتیس گڑھ ، بہار ، جھارکھنڈ ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم اور رائلسیما میں کہیں کہیں گرج چمک ہوسکتی ہے۔

    مغربی راجستھان میں   گرج چمک / آندھی آسکتی ہے اور بجلی کی چمک کے ساتھ طوفانی ہوائی چل سکتی ہیں (جن کی رفتار 40-50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

    کونکن اور گوا میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز اور بہت ہی تیز بارش ہوسکتی ہے، مدھیہ پردیش ، ودربھ ، چھتیس گڑھ ، ذیلی ہمالیہ مغربی بنگال اور سکم، آسام اور میگھالیہ، گجرات ریجن، مدھیہ مہاراشٹرا اور ساحلی کرناٹک میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے؛ اتراکھنڈ ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال کے گنگا والے علاقے ، اڈیشہ ، اروناچل پردیش ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور تریپورہ ، سوراشٹر اور کچ ، مراٹھواڑہ ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم اور کیرالہ اور ماہے میں کہیں کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    جنوب معربی اور پڑوس کے مغربی وسطی بحیرہ عرب میں تیز ہوا چل سکتی ہے (ہوا کی رفتار 50-60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے)؛ مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر طوفانی ہوا چل سکتی ہے (جس کی رفتار 45-55 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے)؛ کیرالہ، کرناٹک، گوا – مہاراشٹر کے ساحلوں اور لکشدیپ کے علاقوں میں طوفانی موسم ہونے کا امکان ہے (ہوا کی رفتار 45-55 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے) ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں مچھلیاں پکڑنے سمندر میں نہ جائیں۔

(14 جون (دوسرا دن):

    جموں و کشمیر ، لداخ ، گلگت- بلتستان ، مظفر آباد ، ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی اور مشرقی راجستھان میں گرج چمک کا طوفان ا ٓسکتا ہے اور طوفانی ہوا چل سکتی ہے(جس کی رفتار 30-40 کلو میٹر فی گھنٹ تک ہوسکتی ہے)؛ ہماچل پردیش ، اترپردیش،  مدھیہ پردیش ، ودربھ ، چھتیس گڑھ ، بہار ، جھارکھنڈ اور ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں کہیں کہیں گرچ چمک ہوسکتی ہے۔

    مغربی راجستھان میں کہیں کہیں گرج چمک ہوسکتی ہے/ آندھی آسکتی ہے اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوا چل سکتی ہے (جس کی رفتار 40-50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے)۔

     کونکن اور گوا میں  کچھ مقامات پر تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے؛  مدھیہ مہاراشٹر، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی علاقوں اور سکم، آسام اور میگھالیہ ، گجرات ریجن اور ساحلی کرناٹک میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اتراکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، ودربھ ، چھتیس گڑھ ، بہار ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال کے گنگا والے علاقوں ، اروناچل پردیش ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور تری پورہ ، سوراشٹر اور کچ ، مراٹھواڑہ اور کیرالا اور ماہے میں کسی کسی مقام پر بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

    مغربی راجستھان میں کہیں کہیں لو چل سکتی ہے۔

     جنوب مغربی اور قریب کے مغربی وسطی بحیرہ عرب میں تیز ہوا چل سکتی ہے (جس کی رفتار 50-60کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے)؛ مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں تیز ہوا چل سکتی ہے (جس کی رفتار 45-55 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے) کیرالہ- کرناٹکا- گوا، مہاراشٹر کے ساحلی علاقے اور لکشدیپ کے علاوں میں طوفانی موسم ہوسکتا ہے (ہوا کی رفتار 45-55 کلو میٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے)۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں مچھلیاں پکڑنے سمندر میں نہ جائیں۔

15 جون (تیسرا دن):

    مشرقی راجستھان میں کہیں کہیں گرج چمک ہوگی جس کے ساتھ دھول بھری آندھی چلے گی (جس کی رفتار 30-40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے)؛ اترپردیش اور ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں کہیں کہیں گرج چمک ہوسکتی ہے۔

    کونکن اور گوا میں کچھ مقامات پر تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔  مشرقی راجستھان میں کہیں کہیں بہت تیز بارش ہوسکتی ہے: اترپردیش اور ساحلی آندھرپردیش اور یانم میں کچھ جگہوں پر گرج چمک ہوسکتی ہے۔

   کونکن اور گوا میں  تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔ مدھیہ مہاراشٹرمیں کچھ جگہوں پر تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے؛ اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور سکم، اڈیشہ، انڈمان اور نکوبار جزائر ، ارناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، گجرات اسٹیٹ، کیرالہ اور ماہے اور ساحلی کرناٹک میں کچھ مقامات پر بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

    مغربی راجستھان میں کچھ مقامات تیز لو چل سکتی ہے۔

    جنوب مغربی اور پڑوس کے بحیرہ عرب میں تیز ہوا چلنے کا امکان ہے (ہوا کی رفتار 50-60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے)؛ مشرقی وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب اور خلیج بنگال پر  تیز ہوا چلنے کا امکان ہے(ہوا کی رفتار 45-55 کلو میٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے)؛ کیرالہ- کرناٹک- گوا- مہاراشٹر- جنوبی گجرات کے ساحلی علاقوں اور لکشدیپ کے علاقوں میں طوفانی موسم رہے گا۔ (ہوا کی رفتار 45-55 کلو میٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے) ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں مچھلیاں پکڑنے سمندر میں نہ جائیں۔

(16 جون (چوتھا دن):

    مشرقی راجستھان میں کہیں کہیں  گرج چمک کے ساتھ دھول بھری آندھی چلنے کا امکان ہے (ہوا کی رفتار 30-40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے)؛ مشرقی اترپردیش میں کچھ جگہوں پر گرج چمک ہوسکتی ہے۔

    کونکن اور گوا میں کچھ مقامات پر تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے؛ مدھیہ مہاراشٹر میں کچھ جگہوں پر تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے؛ مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی علاقے اور سکم ، اڈیشہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، گجرات اسٹیٹ اور ساحلی کرناٹک کے علاقوں میں کچھ جگہوں پر بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    مغربی راجستھان میں کچھ جگہوں پر لو چلنے کا امکان ہے۔

    جنوب مغربی اور پڑوس کے مغربی وسطی بحیرہ عرب میں تیز ہوا چل سکتی ہے (ہوا کی رفتار 50-60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے)؛ مشرقی وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب اور وسطی خلیج بنگال میں تیز ہوا چل سکتی ہے (ہوا کی رفتار 45-55 کلو میٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے) ؛ کیرالہ، کرناٹکا، گوا، مہاراشٹر، جنوبی گجرات کے ساحلوں اور لکشدیپ کے علاقوں میں طوفانی موسم ہوسکتا ہے۔(ہوا کی رفتار 45-55 کلو میٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے)۔ ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں مچھلیاں پکڑنے سمندر میں نہ جائیں۔

(17 جون (پانچواں دن):

    مشرقی اترپردیش میں کہیں کہیں گرج چمک  ہوسکتی ہے۔

   گجرات کے علاقے اور کونکن اور گوا میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے: مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی علاقوں اور سکم، اڈیشہ، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ ، سوراسٹر اور کچ، مدھیہ مہاراشٹر اور ساحلی کرناٹکا میں کہیں کہیں بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

    مغربی راجستھان میں کہیں کہیں لو چل سکتی ہے۔

    جنوب مغربی اور پڑوس کے مغربی وسطی بحیرہ عرب میں تیز  ہوا چل سکتی ہے(ہوا کی رفتار 50-60کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے)؛مشرقی وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب نیز وسطی خلیج بنگال پر تیز ہوا چل سکتی ہے (ہوا کی رفتار 45-55 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے)؛ کیرالہ، کرناٹکا، گوا، مہاراشٹر، جنوبی گجرات کے ساحلوں اور لکشدیپ کے علاقوں میں طوفانی موسم ہوسکتا ہے۔(ہوا کی رفتار 45-55 کلو میٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے)۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں مچھلیاں پکڑنے سمندر میں نہ جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00158MQ.png

موسم کی مزید تفصیلات  اور تازہ ترین جانکاری کے لیے محکمہ موسمیات نئی دلّی کی ویب سائٹ http://www.imd.gov.in/pages/allindiawxfcbulletin.php پر ملاحظہ کریں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3266



(Release ID: 1631505) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Tamil