صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 کے بارے میں تازہ معلومات
صحت یاب ہونے کی شرح بہتر ہو کر 49.47 فیصد تک پہنچ گئی
کورونا وائرس کے 147194 مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے
Posted On:
12 JUN 2020 4:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی 12 جون 2020
کووڈ-19 کے تصدیق شدہ معاملوں کی صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت صحت یاب ہونے کی شرح 49.47 فیصد ہے۔ اب تک 147194 کورونا وائرس مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔ اور 141842 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، جو سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے 6166 افراد شفا یاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے معاملوں کے دوگنا ہونے کے معاملوں کی شرح ، وقت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس میں بہتری آرہی ہے۔ اور لاک ڈاؤن کے شروع ہونے کے وقت یہ شرح 3.4 دن تھی، جو اب بہتر ہوکر 17.4 دن ہے۔
کابینہ کے سکریٹری نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں ، صحت کے سکریٹری اور شہری ترقی کے سکریٹری کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کووڈ 19 کے مؤثر علاج کے لئے ٹیسٹنگ، ٹریسنگ، محصور، صحت کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری، کلینکل کیس کے بندوبست اور کمیونٹی شمولیت پر توجہ دیں۔
ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے ایپکس سینٹروں پر خصوصی توجہ دیں اور محصور کے سلسلے میں سخت اقدامات کریں، تاکہ اس وائرس کے پھیلنے کو روکا جاسکے۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محصور زونوں میں خصوصی ٹیموں کے ذریعہ گھر گھر سرگرم نگرانی کریں، جو کورونا وائرس کے کیسوں کی ابتدائی شناخت کے لئے اہم ہیں۔ ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسپتال کے بنیادی ڈھاچے کو جدید بنانے کے کام میں تیزی لائیں، تاکہ پروجیکٹ کے مطابق ان معاملوں سے نمٹا جاسکے۔ اس کے علاوہ کافی لاجیسٹک (پلس آکسی میٹرس کو یقینی بنائیں اور ڈاکٹروں، اسٹاف نرسوں، غیر کلینکل اسٹاف جیسے انسانی وسائل کو تربیت دیں۔
اس بات پر بھی زور دیاگیا ہے کہ بزرگوں اور کورموربڈ جیسی حساس آبادی کے لئے احتیاطی اقدامات کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔ دلی کے ایمس کے اشتراک سے مہارت کے سینٹروں کی مدد سے کلینکل پریکٹس کو بہتر بنانے اور علامات پر مبنی کارروائی پر بھی زور دیاگیا ہے۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ زبردست طریقے سے کمیونٹی آؤٹ ریچ کو انجام دیں، تاکہ سوشل ڈسٹینسنگ کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور ہر وقت کمیونٹی میں کووڈ کے مناسب برتاؤ کو فروغ دیا جاسکے۔
کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے ٹسٹ کی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔ ملک میں اس وقت کل 877 لیبس کام کررہے ہیں، جن میں 637 سرکاری لیبس ہیں اور 240 پرائیویٹ لیبس ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 150305نمونوں کی جانچ کی گئی اور اس طرح اب تک کل 5363445 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ایڈوائزی سے متعلق تمام مصدقہ اور تازہ معلومات کے لئے براہ مہربانی برابر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوال technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ-19 کے بارے میں کسی بھی سوالات کی صورت میں براہ مہربانی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست بھی https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-3239
(Release ID: 1631212)
Visitor Counter : 209