ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون کی مزید پیش رفت


جنوب مغربی مانسون کے اور آگے بڑھنے کے لئے حالات سازگار ہورہے ہیں

Posted On: 11 JUN 2020 9:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11جون2020: بھارتی محکمہ موسمیات کے تحت قومی موسمیاتی پیشین گوئی مرکز ؍علاقائی موسیمیاتی مرکز واقع نئی دہلی کے مطابق درج ذیل موسمیاتی پیشین گوئیاں کی گئی ہیں:

  • آج جنوب مغربی مانسون وسطی بحر عرب کے چند حصوں میں ، پورے گوا میں، کوکن ، مدھیہ مہاراشٹرا ور مراٹھ واڑہ کے بعض حصوں میں ، کرناٹک کے بقایہ حصوں میں مکمل رائل سیما اور ساحلی آندھرپردیش میں، تلنگانہ کے بیشتر حصوں میں، جنوبی چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں میں، اُڈیشہ میں، خلیج بنگال کے مغربی وسطی  اور شمالی حصوں میں، ناگالینڈ کے بقیہ حصوں میں، منی پور، میزورم ، تریپورہ اور اروناچل پردیش کے بیشتر حصوں میں  اور اروناچل پردیش اور آسام اور میگھالیہ کچھ دیگر حصوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔
  • مانسون کی شمالی حدود 18ڈگری؍ شمال طول البلد ، 60 ڈگری ؍مشرق ارض البلد، 18ڈگری؍ شمال، 70 ڈگری؍ مشرق  ارض البلد، ہرنائی، شعلہ پور، راما گنڈم، جگدل پور، گوپالپور، 21ڈگری ؍شمال ارض البلد، 89 ڈگری ؍مشرق طول البلد، اگرتلہ، چمپارمکھ، تیزپور اور 28ڈگری ؍شمال ارض البلد 92 ڈگری ؍مشرق ارض البلد سے ہوکر گزرتی ہے۔
  • جنوب مغرب مانسون کے وسی بحر عرب اور ممبئی سمیت مہاراشٹر کی جانب بڑھنے، تلنگانہ کے بقیہ حصوں تک پہنچنے، خلیج بنگال کے مغربی وسطی اور شمالی حصے میں پہنچنے، اروناچل پردیش اور آسام اور میگھالیہ ، پورے سکم اور اُڈیشہ کے کچھ حصوں میں اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں آگے بڑھنے کے لئے حالات سازگار ہورہے ہیں۔

موسمیاتی انتباہ:

(12 جون):

  • بجلی کی چمک اور جھکڑ ہواؤں کے ساتھ دھول بھری آندھی ، جس کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے ہوسکتی ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ، گلگٹ-بالکستان، مظفر آباد میں چل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش کے بعض مقامات میں بجلی کی چمک دیکھی جاسکتی ہے۔ اسی طریقے سے اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی ،اتردپردیش، راجستھان، ساحلی کرناٹک، ساحلی آندھرپردیش اور ینم، کوکن، گوا، مراٹھ واڑہ، مدھیہ مہاراشٹر، مغربی مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی ایسا ہی موسم رہے گا۔
  • بہت زیادہ بارش سے لے کر زبردست بارش کوکن ، گوا، ساحلی کرناٹک، تلنگانہ میں ہوسکتی ہے۔ ودربھ کے بعض حصوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ آسام ، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، اُڈیشہ، ساحلی آندھرپردیش، ینم، داخلی کرناٹک، کیرالہ اور ماہے، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ میں بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔گجرات ، رائل سیما، ذیلی ہمالیائی  مغربی بنگال اور سکم ، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں زبردست بارش ہوسکتی ہے۔
  • مغربی وسطی بحر عرب ، گوا، کرناٹک ساحلوں سے دور جنوب مغربی اور قرب و جوار کے مغربھی وسطی بحر عرب میں 50 سے 60کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 45 سے 55 کلو میٹر رفتار والی ہوائیں مشرقی وسطی بحر عرب میں چلیں گی۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں میں سمندر میں جانے سے منع کیاجاتا ہے۔

(13 جون):

  • جموں و کشمیر، لداخ، گلگٹ، بالکستان، مظفر آباد، ساحلی آندھرپردیش اور ینم، بہار ، جھارکھنڈ، گنگائی مغربی بنگال، ہماچل پردیش،آسام ، میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم ، ترپیورہ میں زبردست آندھی طوفان اور جھکڑ والی ہوائی چل سکتی ہیں، جس کی رفتار 30 سے 40کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ کوکن ، گوا اور ودربھ میں اکثر مقامات پر بہت زبردست بارش ہوگی۔ اترا کھنڈ، کیرالہ، ماہے، تلنگانہ، مراٹھ واڑہ۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، ریاست گجرات، داخلی کرناٹک، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم ، اُڈیشہ، اروناچل پردیش،آسام ، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بیشتر مقامات پر زبردست بارش ہوگی۔
  • راجستھان کے بعض حصوں میں گرمی کی شدید لہر جاری رہے گی۔
  • مغربی وسطی بحر عرب ، مہاراشٹر-کرناٹک کے ساحلی علاقوں سے دور جنوب مغربی اور قرب وجوار کے مغربی وسطی حصے میں 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس کے علاوہ مشرقی وسطی بحر عرب میں سطح سمندر پر 45 سے55 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں میں سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

14 اور 15 جون کو بھی ان علاقوں میں ایسے ہی موسمیاتی حالات بنے رہیں گے اور ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے کی جرأت نہ کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O7XY.jpg

 

تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے لئے براہ کرم  ملاحظہ کریں۔

 

********

م ن۔ ن ع

 (U: 3226)



(Release ID: 1631084) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Tamil