ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون مغربی وسطی اور شمالی خلیج بنگال کے کچھ اور علاقوں میں آج آگے بڑھ گیا ہے


جنوب مغربی مانسون کے کچھ اور آگے بڑھنے کے حالات سازگار ہوتے جارہے ہیں


مشرقی وسطی خلیج بنگال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کے مغرب- شمال مشرق کی طرف بڑھنے اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اچھی طرح واضح ہوجانے کا امکان ہے

Posted On: 09 JUN 2020 9:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9 جون، 2020،                    بھارت کے محکمہ موسمیات کے موسم کی پیشگوئی کرنے والے قومی مرکز / علاقائی موسمیاتی مرکز، نئی دہلی/ طوفان کی وارننگ دینے والے ڈویژن کے مطابق :

    جنوب مغربی مانسون ، مغربی وسطی اور شمالی خلیج بنگال کے کچھ اور علاقوں میں آج آگے بڑھ گیا ہے۔

مانسون کا آخری شمالی حصہ (این ایل ایم)عرض ا لبلد 14 ڈگری این/ طول البلد 60 ڈگری ای، عرض البلد 14 ڈگری این / طول البلد 17 ڈگری ای پر کرور ، شموگا، تمووکورو، چتور، چنئی سے گزرے گا،18 ڈگری این طول البلد 87 ڈگری ای اور عرض البلد 22 ڈگری این/ طول ا لبلد 93 ڈگری ای۔

    جنوب مغربی مانسون کے  وسطی بحیرہ عرب کے کچھ اور علاقوں گوا، مہاراشٹر کے کچھ علاقوں، کرناٹک کے کچھ اور علاقوں اور رائل سیما تمل ناڈو کے باقی ماندہ علاقوں، تلنگانہ کے کچھ علاقوں اور ساحلی آندھراپردیش، وسطی  اور شمالی خلیج بنگال کے کچھ اور علاقوں میں اگلے 48 گھنٹے کے دوران آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔

    اس کے نتیجے میں جنوب مغربی مانسون کے مہاراشٹر، کرناٹک اور تلنگانہ کے کچھ اور علاقوں رائل سیما اور ساحلی آندھراپردیش کے باقی ماندہ علاقوں، خلیج بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں کے باقی ماندہ علاقوں ، سکم، اڈیشہ  اور مغربی بنگال کے گنگاوالے کچھ اور علاقوں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہوں گے۔

    مشرقی وسطی خلیج بنگال اور آس پاس کے علاقوں میں ہوا کا کم دباؤوسطی حرارتی سطح تک برقرار رہے گا۔ امید ہے کہ یہ مغرب – شمال مغرب کی طرف آگے بڑھے اور اگلے 48 گھنٹے کے دوران نمایاں ہوجائے گا۔

    ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر9 سے 10 جون کے دوران اڈیشہ ، شمالی ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں دور دور تک بارش ہوگی اور کہیں کہیں بہت تیز بارش ہوگی۔11 سے 13 جون کے دوران وسطی بھارت میں یہی موسم رہنے کا امکان ہے۔

    جنوب مغرب کی طرف بڑھنے والے موسم  کے مستحکم ہونے کی وجہ سے 10 سے 13 جون کے دوران بھارت کے مغربی ساحل پر کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    طوفانی ہواؤوں کا حلقہ  جنوبی گجرات اور آس پاس کے شمال مشرقی بحیرہ عرب ، شمالی اڈیشہ اور مشرقی اترپردیش میں برقرار رہے گا۔

اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے تین دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

موسم سے متعلق وارننگ: (10جون(دوسرا دن)     جموں وکشمیرلداخ، گلگت-بلتستان، مظفرپور، پنجاب  اور اڈیشہ میں کچھ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ زور دار ہوائیں چلیں گی (30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے )۔اس کے علاوہ تملناڈو، پڈوچیری اور کرائکل، تلنگانہ، ساحلی آندھراپردیش، یانم، داخلی کرناٹک، رائل سیما، کونکن اور گوا، مدھیہ مہاراشٹر، گجرات اسٹیٹ،ودھرب، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور سکم، ارناوچل پردیش، آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑیں گے۔

    اڈیشہ، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزور اور تریپورہ اور ساحلی آندھراپردیش اور یانم میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہوگی اور انڈومان نکوبار جزائر کونکن اور گوا، تلنگانہ، مدھیہ مہاراشٹر، رائل سیما، چھتیس گڑھ ، ساحلی اور جنوبی کرناٹک، کیرالہ اور ماہے اور تملناڈو، پڈوچیری اور کرائکل میں کچھ جگہوں پر زبردست بارش  ہونے کا امکان ہے۔

    طوفانی موسم(45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوا) جنوب مغربی اور آس پاس کے مغربی وسطی بحیرہ عرب اور مغربی وسطی اور آس پاس کی شمالی خلیج بنگال کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش اور اڈیشہ کے ساحلوں پر  چھایا رہے گا۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں مچھلیاں پکڑنے سمندر میں نہ جائیں۔

(11جون (تیسرا دن)      مشرقی راجستھان  پر کہیں کہیں گرج چمک اور طوفانی ہواؤوں کے ساتھ (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے والی) طوفانی بارش ہونے کا امکان ہے۔جموں وکشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر پور، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ ، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی، پنجاب اترپردیش اور مغربی راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلیں گی(30 سے 40 کلو  میٹرفی گھنٹے کی رفتار سے)اس کے علاوہ  تملناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل ، تلنگانہ ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، داخلی کرناٹک ، رائلسیما ، مدھیہ پردیش ، گجرات اسٹیٹ ، ودربھ ، چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ ، بہار ، مغربی بنگال اور سکم ، اروناچل پردیش ، آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور تریپور میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑیں گے ۔

    کیرالہ اور ماہے ، کونکن اور گوا ، ساحلی کرناٹکا ، آسام اور میگھالیہ ، اوڈیشہ ، تلنگانہ اور ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہوگی۔ اس کے  ویدربھ ، چھتیس گڑھ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال سکم ، مراٹھواڑہ ، مدھیہ مہاراشٹر ، جنوبی داخلی کرناٹک ، لکشدیپ ، رائلسیما ، تملناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل اور ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور تریپورہ میں کچھ جگہوں پر بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

    جنوب مغربی اور قریبی مغربی وسطی بحیرہ عرب، کرناٹکا- کیرالہ کے ساحلوں، لکشدیپ علاقے اور مغربی وسطی اور خلیج کے خلیج بنگال کے علاقوں نیز آندھراپردیش اور اڈیشہ کے ساحلوں  پر جھکڑ والی ہوائیں چلیں گی۔(ہوا کی رفتار 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ) ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں مچھلیاں پکڑنے سمندر میں نہ جائیں۔

(12جون (چوتھا دن)      مشرقی راجستھان پر  گرج چمک اور طوفانی  ہواؤوں والا موسم رہےگا (ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک) اس کے علاوہ جموں وکشمیر ، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر پور، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، پنجاب، اترپردیش اور مغربی راجستھان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑیں گے اور دھول بھری ہوائیں چلیں گی۔ (ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے تک) اس کے علاوہ تملناڈو، پوڈچیری اور کرائیکل، تلنگانہ، داخلی کرناٹکا، مدھیہ پردیش، گجرات اسٹیٹ، جھارکھنڈ، بہار، مغربی بنگال کے گنگا والے علاقوں، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    ودربھ، چھتیس گڑھ، کونکن اور گوا، تلنگانہ، ساحلی اور جنوبی داخلی کرناٹکا، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، کیرالہ اور ماہے،ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں کہیں کہیں  تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، ساحلی آندھراپردیش اور یانم، شمالی داخلی کرناٹکا، ارناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں کہیں کہیں بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    جنوب مغربی اور قریب میں واقع مغربی وسطی بحیرہ عرب اور مہاراشٹر، کرناٹک، کیرالہ کے ساحلوں اور لکشدیپ کے علاقے میں دھول بھرا موسم رہنے کا امکان ہے۔ (ہوا کی رفتار 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے) ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں سمندر میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔

(13 جون (پانچواں دن)     جموں وکشمیر، لداخ ، گلگت بلتستان ، مظفر پور ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی ، پنجاب، اتر پردیش اور راجستھان میں گرج چمک ہوگی اور دھول بھری آندھی چلے گی(ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے) اس کے علاوہ تملناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل ، تلنگانہ ، شمالی داخلی کرناٹک ، مغربی مدھیہ پردیش ، گجرات اسٹیٹ ، جھارکھنڈ ، بہار ، مغربی بنگال کے گنگاوالے علاقے، اروناچل پردیش ، آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور تریپورہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ چھیٹیں پڑیں گے۔

    مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ، ساحلی کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر اور کونکن اور گوا میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی داخلی کرناٹکا، کیرالہ اور ماہے، گجرات، مراٹھواڑہ، اروناچل پردیش، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی علاقوں، آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں کہیں کہیں بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    جنوب مغربی  اور قریب کے مغربی وسطی بحیرہ عرب اور گجرات ، مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ کے ساحلوں پر طوفانی موسم رہے گا۔ (ہوا کی رفتار 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے) ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں سمندر میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K176.png

تازہ ترین جانکاری کے لیے www.imd.gov.in پر ملاحظہ کیجیے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3162

 



(Release ID: 1630687) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Manipuri , Bengali , Tamil