ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون مزید آگے بڑھنے کے لئے حالات مواقف ہورہے ہیں


آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرق وسطی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ قائم ہونے کا امکان

Posted On: 08 JUN 2020 8:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8 جون 2020، ہندوستان کے محکمہ موسمیات   کے  موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز / علاقائی موسمیات کے مرکز ، نئی دہلی/ سمندر طوفان کا انتباہ دینے والے ڈویژن  نے بتایا ہے کہ:

  • مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) کااب کاروار، شموگا، تموکورو، چتوڑ، چنئی سے گزر نا جاری ہے۔
  •  جنوب مغربی مانسون کے  وسطی بحیرہ عرب ، گوا  کے چند مزید حصوں، کونکن کے چند حصوں، کرناٹک رائل سیما کے  چند مزید حصوں ، تمل ناڈو کے بقیہ حصوں، ساحلی آندھرا پردیش  کےکچھ حصوں ، وسطی اور شمالی خلیج بنگال کے چند مزید حصوں اور  شمالی مشرقی ریاستوں کے  چند  حصوں میں   آئندہ دو  روز میں  آگے بڑھنے کے لئے حالات موافق ہور ہے ہیں۔
  • جنوب مغربی مانسون کے  مہاراشٹر کے چند مزید حصوں، کرناٹک  کے چند مزید حصوں، تلنگا نہ کے کچھ حصوں، ساحلی آندھرا پردیش کے چند مزید حصوں، خلیج بنگال کے بقیہ حصوں اور شمال مشرقی ریاستوں  سکم ، اوڈیشہ اور  گنگا کے کنارے  کے مغربی بنگال  کے کچھ حصوں میں آئندہ دو روز میں مزید  آگے بڑھنے کے لئے حالات موافق ہونے کا امکان ہے۔
  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  مشرق وسطی خلیج بنگال میں  کم دباؤ کا علاقہ قائم ہونے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں  اس کے  مغرب  شمال مغرب کی جانب بڑھنے  اور مزید نمایاں ہونے کا امکان ہے۔ اس کم دباؤ والے علاقے کے اثر سے اور نچلی سطح  کی  پیچھے چلنے والی ہوا کے مغربی ساحل  تک پہنچنے سے اوڈیشہ ، شمالی ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، ساحلی کرناٹک، شمالی کونکن اور کیرل اور ماہے میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کے ساتھ دور دور تک بارش ہونے کا امکان ہے اور  شمالی مدھیہ مہاراشٹر ، مراٹھواڑہ، ودربھ، چھتیس گڑھ اور جنوبی مدھیہ پردیش میں11۔12 جون کے دوران  کہیں کہیں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

دریں اثنا ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ :

  • شمال مغربی اور  وسطی ہندوستان  اور مہاراشٹر  میں آئندہ دو تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
  • ملک کے باقی حصوں میں  آئندہ 3۔4 روز کے دوران  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی ہونے کا امکان نہیں ہے۔

موسم سے متعلق انتباہ:

آٹھ جون۔ پہلا دن:

  • انڈو مان اور نکوبار جزائر ، آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، گجرات ریاست، مدھیہ مہاراشٹر، کونکن اور گوا، اوڈیشہ اور گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال میں کہیں کہیں پر  بجلی کے کڑکنے  اور تیز ہواؤں ( ہوا کی رفتار 30۔40 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور راجستھان، جھارکھنڈ، اروناچل پردیش، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم اور ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک  میں کہیں کہیں  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
  • انڈومان و نکوبار جزائر، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزروم اور تریپورہ  اور گجرات میں کہیں کہیں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • جنوب مغربی اور  مغرب وسطی  بحیرہ عرب اور جنوبی خلیج بنگال میں تیز ہوائیں (ہوا کی رفتار 45۔55 کلومیٹر فی گھنٹی تک پہنچ سکتی ہے) چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں سمندر میں نہ جائیں۔

نو جون۔ دوسرا دن:

  • انڈو مان اور نکوبار جزائر ،اوڈیشہ اور  گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال میں کہیں کہیں بجلی کے کڑکنے  اور تیز ہواؤں ( ہوا کی رفتار 30۔40 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور ودربھ، چھتیس گڑھ، ذیلی  ہمالیائی مغربی بنگال، گجرات ریاست آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، جھارکھنڈ، اروناچل پردیش، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، تلنگانلہ اور رائل سیما  میں کہیں کہیں  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
  • اوڈیشہ، انڈومان و نکوبار جزائر، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، کیرل اور ماہے ، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزروم اور تریپورہ میں کہیں کہیں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • جنوب مغربی اور  مغرب وسطی  بحیرہ عرب اور جنوبی  اور مشرق وسطی خلیج بنگال میں تیز ہوائیں (ہوا کی رفتار 45۔55 کلومیٹر فی گھنٹی تک پہنچ سکتی ہے) چلنے کا امکان ہے۔آندھرا پردیش کے ساحل پر اور اس سے دور خراب موسم  (ہوا کی رفتار 40۔45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے) کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں سمندر میں نہ جائیں۔

دس جون۔ تیسرا دن:

  • انڈو مان اور نکوبار جزائر ،مدھیہ  مہاراشٹر اور کوکونکن اور گوا  میں  کہیں کہیں بجلی کے کڑکنے  اور تیز ہواؤں ( ہوا کی رفتار 30۔40 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور  راجستھان، بہار، مغربی بنگال اور سکم ، آسام، میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، جھارکھنڈ، اروناچل پردیش، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، تلنگانلہ ، شمالی اندرونی کرناٹک اور رائل سیما  میں کہیں کہیں  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
  • اوڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں کہیں کہیں پر شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے اور انڈومان و نکوبار جزائر، کوکن اور گوا، تلنگانہ، رائل سیما، ساحلی کرناٹک کیرل اور ماہے ، آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزروم اور تریپورہ میں کہیں کہیں پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • جنوب مغربی اور  مغرب وسطی  بحیرہ عرب اور جنوبی  اور مشرق وسطی خلیج بنگال، شمالی بحیرہ انڈومان اور خلیج منار  میں تیز ہوائیں (ہوا کی رفتار 45۔55 کلومیٹر فی گھنٹی تک پہنچ سکتی ہے) چلنے کا امکان ہے۔آندھرا پردیش کے ساحل پر اور اس سے دور خراب موسم  (ہوا کی رفتار 40۔45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے) کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں سمندر میں نہ جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016DTN.png

اپ ڈیٹ کے لئے براہ کرم   www.imd.gov.in دیکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3142

                          



(Release ID: 1630458) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Tamil