ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغرب مانسون کی پیش رفت کے لیے حالات سازگار ہورہے ہیں


مغربی ہمالیائی خطے میں ہلکی پھلکی سے لے کر خاصی دور تک زبردست بارش ہوسکتی ہے، گرج کے ساتھ چھینٹے پڑسکتے ہیں

اتراکھنڈ، مشرقی اترپردیش اور جنوبی راجستھان میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران چھٹ پٹ سے لے کر زبردست بارش ہوسکتی ہے

Posted On: 05 JUN 2020 2:02PM by PIB Delhi

وسطی بحیرہ عرب ، کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، جنوب مغرب اور مشرقی وسطی خلیج بنگال، جنوب مشرقی خلیج بنگال کے پورے حصے میں اور خلیج بنگال کے مغربی وسطی حصے میں آئندہ دو دنوں کے دوران جنوب مغربی مانسون کی مزید پیش رفت کے لیے حالات سازگار ہیں۔ مغربی ڈسٹربنس کے زیراثر چھٹ پٹ سے لے کر اچھی خاصی بارش اور گرج کے ساتھ بارش، مغربی ہمالیائی خطے میں ہوسکتی ہے اور آئندہ دو دنوں کے دوران شمال مغربی بھارت کے میدانوں میں چھٹ پٹ بارش اور گرج کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ آئندہ دو دنوں کے دوران بعض مقامات پر چھینٹے پڑیں گے، بجلی چمکے گی اور جھکڑ کے ساتھ ہوائیں چلیں گی، اتراکھنڈ کے کچھ علاقوں میں زبردست بارش ہوگی۔ مشرقی اتردیش اور جنوبی راجستھان میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران چھٹ پٹ بارش ہوسکتی ہے۔ مغربی گھاٹ پر زبردست بارش کے آثار ہیں۔ ریاست گجرات، مہارشٹر کے داخلی حصوں، آندھرا پردیش، تلنگانہ،کرناٹک کے داخلی حصوں اور تمل ناڈو میں آئندہ چند دنوں کے دوران چھٹ پٹ سے لے کر زبردست بارش کے امکانات ہیں۔ کیرالہ اور کونکن اور گوا میں آئندہ تین دنوں کے دوران چھٹ پٹ سے لے کر زبردست بارش ہوسکتی ہے اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسی طرح کا موسم برقرار رہ سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VCHC.gif

مزید تفصیلات جاننے کے لیے براہ کرم درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

www.mausam.imd.gov.in

**************

 ( م ن ۔ ت ع  (

U. No. 3075



(Release ID: 1629595) Visitor Counter : 161