ارضیاتی سائنس کی وزارت

ودربھ کے شمال مشرقی حصے اور قریبی مدھیہ پردیش میں ہوا کے کم دباؤ والا علاقہ (گردابی طوفان ’نسرگ‘ کے بعد کا اثر)


اس کے مشرق – شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے آج شام کمزور پڑکر کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہوجانے کا امکان

Posted On: 04 JUN 2020 11:50AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4/مئی 2020 ۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے قومی موسم پیش گوئی مرکز / علاقائی مخصوص موسمیاتی مرکز / گردابی طوفان انتباہی ڈویژن کے مطابق:

ودربھ کے مغربی حصے (گردابی طوفان ’نسرگ‘ کے بعد کا اثر) میں گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران بنا سپریشن تقریباً 27 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ شمال – مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 0830 بجے ودربھ کے مغربی حصوں اور قریبی مدھیہ پردیش میں 21.2 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.9 ڈگری مشرقی طول البلد کے قریب آکولہ (مہاراشٹر) سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال – مغرب میں، ناگپور (مہاراشٹر) سے 220 کلومیٹر مغرب- شمال مغرب میں اور بھوپال (مدھیہ پردیش) سے 230 کلومیٹر جنوب – جنوب مشرق میں واقع تھا۔

اس سے قبل شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے اس کے آج شام تک کمزور پڑکر کم دباؤ والے خطے میں تبدیل ہوجانے کا پورا امکان ہے۔

اس کے اثر سے آج صبح 0830 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ناسک میں 14.4، لانجا  میں 13.1، داپولی میں 12.5، ایگت پوری اور بھساول میں 10.6، چپلون میں 10.2، ہرنائی، راجاپور اور بگلان میں 8.7، گوہاگر میں 7.7، سکری میں 7.2، جواہر، مالیگاؤں اور ڈنڈوری میں 7.0، سرگانا میں 6.5، شیرپور میں 6.3، جامنر میں 6.2، رتنا گری اور ییولا میں 5.3، کلابہ میں 5.0 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔

انتباہ:

  1. بارش

مشرقی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ودربھ اور مغربی مدھیہ پردیش میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔

  1. ہوا سے متعلق انتباہ

مدھیہ پردیش سے متصل ودربھ کے مغربی اضلاع میں طوفانی ہوائیں 35-45 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹے تک بھی پہنچ رہی ہے۔ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ہوا کی رفتار کے دھیرے دھیرے کمزور پڑجانے کا امکان ہے۔

براہ کرم تازہ ترین معلومات کے لئے www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.inپر دیکھیں۔

(براہ کرام اس لنک میں تفصیلات اور تازہ ترین گرافک دیکھیں)

(Please see details and UPDATED graphics in this link here)

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3050

04.06.2020



(Release ID: 1629531) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi