وزارت خزانہ

سرکاری اسٹاک نمبر 2022 کا 5.09 فیصد کی فروخت (از سر نو اجرا) کے لئے نیلامی


سرکاری اسٹاک 2030 کا 5.79 فیصد کی فروخت (از سر نو اجرا) کے لئے نیلامی

گورنمنٹ آف انڈیا پلاٹنگ ریٹ بونڈ2031 کی فروخت (از سر نو اجرا) کے لئے نیلامی اور سرکاری اسٹاک 2060 کا 7.19 فیصد کی فروخت (از سرنو اجرا) کے لئے نیلامی

Posted On: 01 JUN 2020 6:07PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ (i) کم از کم مشتہر رقم 3 ہزار کروڑ روپے کے عوض سرکاری اسٹاک نمبر 2022 کا 5.09 فیصد (iiیمت پر مبنی نیلا می کے ذریعہ کم از کم مشتہر رقم 18 ہزار کروڑ روپے کے عوض سرکاری اسٹاک  نمبر 2030 کا 5.79 فیصد سے ہے۔ (iii)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ کم از کم 4 ہزار کروڑ روپے کی مشتہر رقم کے عوض حکومت ہند کے پلاٹنگ ریٹ بونڈ2031  اور (iv)قیمت پر مبنی  نیلامی کے ذریعہ کم از کم 5 ہزار کروڑ روپے کی ایک مشتہر رقم کے عوض سرکاری اسٹاک نمبر 2060 کا 7.19 فیصد کی فروخت (از سرنو اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ تمسکات میں سے ایک یا زیادہ کے لئے 2 ہزار کروڑ روپے کے اضافی رقم کے عوض انہیں اپنے پاس برقرار رکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ نیلامی کا عمل ریزروبینک آف انڈیا ممبئی دفتر فورٹ ممبئی کے ذریعہ 5 جون 2020 (بروز جمعہ ) کثیر قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا جائے گا۔

اسٹاک کی فروخت کی مشتہر رقم کا 5 فیصد تک سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مقابلہ جاتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے تحت مجاز افراد اور اداروں کو الاٹ کی جائے گی۔

نیلامی کے لئے دونوں مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی بولیاں 5 جون 2020 کو ریزروبینک آف انڈیاکور بینکنگ سالیوشن (ای-کوبیر) کےطریقہ سے داخل کیا جانا چاہئے۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے 10 بجے اور صبح ساڑھے 11 بجے کے درمیان داخل کیا جانا چاہئے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے 10 بجے اور صبح ساڑھے11 بجے داخل کیا جانا چاہئے۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 5 جون 2020 (بروز جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب طور سے بولی لگانے والے افراد کو 8 جون  2020 (بروز پیر) کو ادائیگی کرنی ہوگی۔

مذکورہ اسٹاک مرکزی حکومت کے اسٹاک کے تمسکات سے متعلق سودوں کے قواعد اور رہنما خطوط کے تحت ، جب جاری کئے گئے  کی سہولت سے آراستہ ہوں گے، اس سلسلے میں ریزروبینک آف انڈیا نے اپنے سرکلر نمبر آر بی آئی25؍19-2018مورخہ جولائی 24، 2018 میں ضروری تفصیلات فراہم کی ہوئی ہیں، جن میں وقتاً فوقتاً ترمیم ہوتی رہتی ہیں۔

 

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-2968



(Release ID: 1628689) Visitor Counter : 71


Read this release in: Punjabi , Hindi , English , Tamil