ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مشرقی اورقرب وجوار میں واقع مشرقی وسطی بحرعرب اورلکشدیپ علاقے میں واضح کم دباؤ والا علاقہ : جنوبی گجرات –شمالی مہاراشٹر کی ساحلوں پر سمندری طوفان سے قبل کی نگرانی


یہ دباؤ بعدازاں 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحرعرب میں سمندری طوفان کی شکل لے لے گا

اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ 2 جون کی صبح تک یہ شمال مشرقی کی جانب ابتدائی پیش قدمی کریگا اس ک بعد شمال –شمال مشرقی کی جانب بڑھتے ہوئے 3 جون کو صبح کے وقت مہاراشٹر اور جنوبی گجرات کے ساحلوں تک پہنچ جائے گا

جنوبی ساحلی عمان اور قرب جوار کے یمن میں ڈپریشن بنا رہے گا

Posted On: 31 MAY 2020 9:17PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  یکم جون 2020 ۔بھارتی محکمہ موسمیات  کے تحت  قومی موسمیاتی پیش گوئی مرکز /علاقائی ،خصوصی موسمیاتی مرکز /سمندری طوفان کا انتباہ دینے  والے ڈویژن کی جانب سے شام کے وقت کئے گئے مشاہدات کے مطابق جنوبی مشرقی اورقرب جوار کے مشرقی بحر ہند اور لکشدیپ علاقے میں  31  مئی 2020  کو 17-30  بجے بھارتی معیاری  وقت کی مطابق واضح  طور پر کم دباؤ والے  موسمیاتی  حالات بنیں گے۔ اس بات کے قوی  امکانات پائے جاتے ہیں کہ یہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران  جنوب مشرقی بحرعرب میں   دبا ؤ  کی شکل میں مرتکز ہوجائے گا اور توقع کی جاتی ہے کہ  24  گھنٹوں کی مدت میں  مشرقی وسطی  بحرعرب میں  شدت اختیار کرتے ہوئے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔ اس بات کے بھی قوی امکانات پائے جاتے ہے کہ 2 جون کی صبح کو یہ تقریباََشمال مشرق کی جانب مڑ جائے گا اور پھر آگے بڑھ کو دوبارہ شمال – شمال مشرق کے جانب مڑے گا اور 3  جون کی صبح تک شمالی مہاراشٹر اور جنوبی گجرات کے ساحلوں تک پہنچ جائے گا۔

          یمن کے نزدیک عمان کے ساحلوں پر جنوبی ساحلی  علاقے میں بننے والا دباؤ گزشتہ 6  گھنٹوں کے دوران  09 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مغربی کی جانب بڑھتا گیا اور 31  مئی  2020  کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق  17-30  بجے  صلاح  ( عمان ) سے 17.0ڈگری شمال ارض البلد اور  الغیادہ  ( یمن ) کے شمال مشرق  میں  120  کلومیٹر کے فاصلے یعنی صلاح سے 110  کلومیٹر ادھر تقریباََ 53.0  ڈگری مشرق طول  البلد پر مرتکز رہا  ۔ توقع کے جاتی ہے آئندہ بارہ  گھنٹوں کے دوران  بھی دباؤ  کے یہی شدت برقرار رہے گی  ، پھر آہستہ آہستہ یہ شدت کم ہوتی جائے گی۔ 24  گھنٹوں کے دوران یہ آہستہ آہستہ جنوب – مغرب کی جانب بڑھ  جائے گا۔

          اس کے زیر اثر بعض معض مقامات  پر بھاری بارش یعنی  لکشدیپ ، کیرالہ اورکرناٹک میں  یکم جون تک ساحلی علاقوں میں  بھاری بارش ممکن ہے اور کہیں کہیں ہلکی بارش بھی ہوگی۔31  مئی کو جنوبی کوکن اور گوا میں  ہلکی سے بھاری بارش ہوسکتی ہے ۔ یکم جون کو بھی بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

          بحر عرب  لکشدیپ کے علاقے اور کیرالہ کے ساحل سمند سے دورآئندہ  48  گھنٹوں کے دوران  45 سے  55  کلومیٹر  سے لے کر 65  کلومیٹر فی گھنٹے تک  کی جھکڑ دار ہوائیں چلیں گی۔ آئندہ  48  گھنٹوں کے دوران ایسا ہی موسم رہے گا ، بعد ازاں موسم خراب ہونے کے آثار ہیں اور ہواؤں کی رفتار مشرقی وسطی بحر عرب اور کرناٹک -  جنوبی مہاراشٹر کے ساحلوں پر 2 جون صبح کے وقت ہواؤں  کی رفتار 65سے  75  کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار بڑھ  کر 85  کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے اور یہی رفتار بڑھ کر 90 سے  110  کلومیٹر تک بھی  پہنچ سکتی ہے۔

          سمندری حالات  جنوبی مشرقی اور قرب وجوار کے مشرقی وسطی بحر عرب اورلکشدیپ کے علاقے میں آئندہ 24  گھنٹے کے دوران  ازحد برعکس ہوں گے اور 2 جون سے لے کر 3 جون کے دوران  ازحد خراب ہوتے ہوئے مشرقی وسطی اور جنوبی مشرقی بحر عرب اورکرناٹک کے ساحلوں سے لے کر جنوبی مہاراشٹر کے ساحلوں تک  بے حد خراب رہیں  گے۔گجرات کےساحلوں  پر بھی ایسا ہی اثر رہے گا۔ مغربی  وسطی بحر عرب اور جنوبی عمان یمن کے ساحلوں  پر  آئندہ 24  گھنٹے کے دوران ایسے ہی حالات رہیں  گے ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا کہ  وہ جنوب  مشرقی بحرعرب ، لکشدیپ  کےعلاقے اورکیرالہ کے  ساحل سمندر سے دور 2  جون کو ہرگز نہ جائیں  اوراسی طریقے سے 3 جون تک مشرقی وسطی بحر عرب ،  مہاراشٹر کے ساحلی علاقو ںاور شمال مشرقی بحر عرب اورگجرات کے ساحلوں تک نہ جائیں  ۔ تین سے چار جون کے درمیان ان علاقوں میں ہرگز نہ جائیں  ، جو ماہی گیر پہلےسے سمندر میں موجود ہیں  انہیں  31  مئی تک واپس آجانا چاہئے ۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XIEP.jpg

 

  

 

 

 

 


Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004K8YW.png

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ رم

01-06-2020

U-2926


(Release ID: 1628256) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Tamil