وزارت خزانہ

سرکاری اسٹاک کی نیلامی برائے فروخت ( از سر نو اجراء )

Posted On: 22 MAY 2020 6:32PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،23 مئی / حکومت ہند  نے  قیمت کی بنیاد پر بولی کےذریعے  12000  کروڑ روپئے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم  کی فروخت ( دوبارہ اجراء ) کے لئے  ( i ) سرکاری اسٹاک 2024 کے 6.18 فی صد ،  اسی طرح  ،  ( ii )  منافع کی بنیاد پر بولی کے  ذریعے 11000 کروڑ روپئے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے نئے سرکاری اسٹاک 2034  اور  ( iii ) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے 7000 کروڑ روپئے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے  سرکاری اسٹاک  2050 کے 7.16 فی صد کی فروخت ( اجراء / دوبارہ اجراء ) کا اعلان کیا ہے ۔   حکومت ہند کو مذکورہ بالا تمسکات میں ہر ایک کے لئے یا ایک سے زیادہ کے لئے 2000 کروڑ روپئے کے اضافی  سبسکربشن کو روکنے کا اختیار حاصل ہے  ۔   یہ نیلامی ملٹیپل پرائس میتھڈ یعنی کئی طرح کی قیمتوں کے طریقۂ کار پر ہو گی ۔ نیلامی کا عمل ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی کے ذریعے  29 مئی ، 2020 ء ( بروز جمعہ )  کیا جائے گا ۔

          اسٹاک کی سیل کے تحت نوٹیفائیڈ رقم  کا 5 فی صد  حصہ مستحق افراد اور اداروں کو غیر مقابلہ جاتی بنیادوں کی سہولت کی اسکیم کے تحت سرکاری تمسکات نیلامی کے قواعد کے تحت کیا جائے گا ۔

          دونوں یعنی مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو الیکٹرانک فارمیٹ میں 29 مئی ، 2020 ء کو ریزرو  بینک  آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن ( ای ۔ ُکبیر ) کے طریقے سے داخل کی جانی ہیں ۔ غیر مقابلہ جاتی  بولیوں کو صبح 10.30  بجے سے لے کر11.00 بجے کے درمیان داخل کیا جانا چاہیئے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو  صبح 10.30 بجے سے لے کر 11.30 کے درمیان تک داخل کیا جانا لازم ہے ۔

          نیلامی کے نتائج کا اعلان 29  مئی ، 2020 ء ( جمعہ ) کو کیا جائے گا اور کامیاب طور سے بولی لگانے والے افراد کو  یکم جون ، 2020 ء (بروز پیر ) ادائیگی کر دینی لازمی ہو گی ۔

          مذکورہ اسٹاک ’ مرکزی حکومت کے تمسکات سے متعلق سودوں کے قواعد اور رہنما خطوط کے تحت ‘ ’’ جب جاری کئے گئے ‘‘ کی سہولت سے آراستہ ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے سرکولر نمبر آر بی آئی / 19-2018 / 25 بتاریخ 24 جولائی ، 2018 ء  میں ضروری تفصیلات فراہم کی ہوئی ہیں ، جن میں وقتاً فوقتاً  ترمیم  ہوتی رہتی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

(23-05-2020)

U. No.  2743



(Release ID: 1626296) Visitor Counter : 129


Read this release in: Punjabi , Hindi , English , Tamil