کوئلے کی وزارت

کابینہ نے مالیہ شیئرنگ کی بنیاد پرکوئلہ اور لِگنائٹ کی فروخت کے لئے کوکنگ کول لنکیج کے سلسلے میں کوئلہ اور لگنائٹ کانوں ؍بلاکوں کی نیلامی سے متعلق طریقہ کو اختیار کرنے کی منظوری دی



منڈی میں جلد از جلد زیادہ سے زیادہ کوئلہ دستیاب کرانے اور زیادہ سے زیادہ مالیہ حاصل کرنے کے لئے یکسر طورپر تبدیل شدہ طریقہ کار

سابق روپے فی ٹن پر مبنی نیلامی کے طریقہ کار کی جگہ اب منڈی سے مربوط مالیہ شیئر نیلامی طریقہ کار

یہ طریقہ کار معقول مسابقت کی صلاحیت فراہم کرائے گا، جس کے نتیجے میں بلاکوں کے لئے منڈی قیمتوں کی تلاش اور کوئلہ بلاکوں کی تیز رفتار ترقی عمل میں آئے گی

کانکنی کے لئے پٹّے پر دیئے گئے علاقے میں کول بیڈ میتھین گیس کا کاروباری استعمال کرنے کی اجازت ہوگی

کوئلہ کانوں سے کوئلے کی جلد از جلد پیداوار حاصل کرنے کے لئے مالیہ شیئر ادائیگیوں میں رعایت

صاف ستھرا کوئلہ متبادل-گیسی فکیشن یا لکوی فیکشن کے لئے کوئلے کی کھپت یا فروخت کے سلسلے میں رعایت

بڑے پیمانے پر کی گئی سرمایہ کاری کے نتیجے میں براہ راستہ اور بالواستہ روزگار فراہم ہوں گے

غیر منظم شعبے میں کوکنگ کول کے لنکیج کی مدت کے سلسلے میں لنکیج نیلامی کی مدت بڑھا کر30 برسوں تک کی گئی

Posted On: 20 MAY 2020 2:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20مئی2020: اقتصادی امور سے وابستہ کابینہ کمیٹی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ، مالیات کو شیئر کرنے کی بنیاد پر کوئلہ ؍لِگنائٹ کے فروخت کے سلسلے میں کوئلہ اور لگنائٹ  ؍بلاکوں کی نیلامی کے طریقہ کار کو نیز کوکنگ کول لنکیج کی مدت میں اضافے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

یہ طریقہ کار بتاتا ہے کہ بولی لگانے والی کسوٹی اب مالیات کو شیئر کرنے پر منحصر ہوگی۔بولی لگانے والوں کے لئے یہ لازم ہوگا کہ وہ ایک بولی کے سلسلے میں حکومت کو واجب الادا مالیہ کا ایک فیصد شیئر کرے۔ اس سلسلے میں فلور قیمت ریوینیو شیئر کی 4فیصد ہوگی۔بولیوں کو0.5فیصد بمقابل ریوینیو شیئرکثیر شکل میں اس وقت تک تسلیم کیا جائے گا، جب تک کہ ریوینیوشیئر کا فیصد 10فیصد کے اندر رہے۔لہٰذا بولیوں کو 0.25فیصد کی کثیر مالیہ جاتی شیئر کی شکل میں قبول کیا جائے گا۔کوئلہ کانوں سے کوئلے کی فروخت یا اس کےاستعمال پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

یہ طریقہ کار اس لئے وضع کیا گیا ہے کہ منڈی میں جلد از جلد زیادہ سے زیادہ کوئلہ دستیاب کرایا جائے۔یہ طریقہ کار معقول مسابقت بھی فراہم کرائے گا، جس سے بلاکوں کے لئے منڈی قیمتوں کی تلاش آسان ہوگی اور کوئلہ بلاکوں کی تیز رفتار ترقی ممکن ہوسکے گی۔اعلیٰ پیمانے پر کی جانے والی سرمایہ کاری کے نتیجے میں جن علاقوں میں کوئلہ زیادہ پایاجاتا ہے، وہاں خصوصاً کانکنی کے شعبے میں براہ راست اور بالواستہ روزگار فراہم ہوں گے اور اس طریقے سے ان خطوں کی اقتصادی ترقی پر اثر انداز ہوں گے۔

کامیاب طور پر بولی لگانے والوں کے لئے یہ لازم ہوگا کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر ادائیگیاں کریں ، جسے درج ذیل نکات سے مربوط تسلیم کیا جائے گا۔

  1. ریوینیو شیئرکا(فیصد)(حتمی بولی)
  2. کوئلے کی وہ مقدار جس پر ماہ کے دوران قانونی رائلٹی ادا کی جانی ہے۔
  3. قومی قیمت یا اصل قیمت جو بھی زیادہ ہو۔

تخمینہ شدہ طبقات الارض کے ذخائر کی مالیت یا قدرو قیمت کے سلسلے میں اَپ فرنٹ رقم 0.25فیصد کے بقدر ہوگی، جو کوئلہ کانوں کے سلسلے میں 4مساوی قسطوں میں ادا کی جائے گی۔تاہم اَپ فرنٹ قیمت مذکورہ طریقہ کار کے مطابق اصل حساب کے لحاظ سے واجب الادا ہوگی یا یہاں نیچے دی گئی حدود(جو بھی کم ہو) کے مطابق ہوگی ۔

 

کانوں میں جیو لوجیکل ذخائر(ایم ٹی)

اَپ فرنٹ رقم کی بالائی حد(کروڑ روپے)

200 تک

100

200 سے زائد

500

 

یہ طریقہ کار کامیاب طورپر بولی لگانے والوں کو ریوینیو شیئر میں رعایت فراہم کرکے ترغیبات فراہم کرے گا ، یعنی اگر بولی لگانے والے کوئلہ کانوں سے کوئلے کی جلد از جلد پیداوار ممکن بنائیں گے اور استعمال کئے گئے یا فروخت کئے گئے کوئلے کی مجموعی مقدار جو گیسی فکیشن یا لکوی فیکشن کے لئے استعمال کی گئی ہو۔ اس سلسلے میں سالانہ حساب کی بنیاد طے کی جائے گی۔

چونکہ کوئلہ کانوں کی نیلامی؍ الاٹمنٹ سے حاصل ہونے والا کلی مالیہ کانوں کی حامل ریاست کو جائے گا، لہٰذا یہ طریقہ کار انہیں ترغیبات فراہم کرائے گا اور ان کے مالیہ میں اضافہ ہوگا ، جس کا استعمال متعلقہ ریاستیں پسماندہ علاقوں اور ان کے باشندگان کی ترقی کے لئے کرسکیں گی، ان میں قبائل بھی شامل ہوں گے۔ ملک کے مشرقی حصے کی ریاستیں بطور خاص اس سے مستفید ہوں گی۔

غیر منظم شعبے میں کوکنگ کول لنکیج کی مدت یعنی لنکیج نیلامی کی مدت بڑھاکر 30 برس تک کردی گئی ہے۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

(U: 2666)



(Release ID: 1625426) Visitor Counter : 164