ارضیاتی سائنس کی وزارت

سپر سائیکلون امفان خلیج بنگال میں مغربی بنگال اور شمالی اوڈیشہ کے ساحلوں پر اثرانداز

Posted On: 18 MAY 2020 8:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18 مئی 2020،     بھارتی محکمہ موسمیات کی سمندری طوفان کا انتباہ دینے والے ڈویژن  کے ذریعہ جاری تازہ ترین ریلیز (بھارتی معیاری وقت 1900 بجے ) میں  کہا گیا ہے:

  • سمندری طوفان امفان آج 18 مئی 2020 کو  دوپہر  میں  شدت اختیار کرکے سپر سائیکلون میں تبدیل ہوچکا ہے۔
  • یہ بہت شدید  سمندری طوفان ہے، جس میں ہوا کی رفتار  220-230 کلو میٹر فی گھنٹہ کی قریب ہے۔
  • سندر بن کے قریب ہٹیا جزائر  (بنگلہ دیش)  اور دیگھا (مغربی بنگال) کے درمیان   مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش ساحلوں سے  اس کے 20 مئی 2020 کی دوپہر / شام کو گزرنے ک توقع ہے۔
  • سطح زمین سے  یہ  انتہائی شدید سمندری طوفان کی شکل میں  165۔175 کلو میٹر فی گھنٹہ کی  تیز ہواؤں  اور 195 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ کے ساتھ ٹکرائے گا۔
  • اس کی وجہ سے  19 اور 20 مئی کو   گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہوگی اور شمالی ساحلی اوڈیشہ میں  شدید سے بہت شدید بارش ہوگی۔
  • طوفان میں اضافے سے  سمندر میں تقریباً 4۔6 میٹر  اونچی  لہریں اٹھیں گی جس سے  جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ کے نچلے علاقوں کے  ڈوب جانے کا امکان ہے اور  طوفان کے  ساحل پر آنے کے دوران  مغربی بنگال کے  مشرقی میدنی پور ضلع کے  نچلے علاقوں میں  تقریباً 3، 4 میٹر  لہروں کا پانی آجانے کا امکان ہے۔
  • اس سمندری طوفان سے   بہت زیادہ نقصان ہونے کا امکان ہے۔ اس سے   بڑے  پیمانے پر نقصان ہوگا۔
  1. مغربی بنگال ( شمالی میدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہبلی، کولکاتا اضلاع)  میں متوقع نقصان اور مجوزہ کارروائی  
  • ہر طرح کے کچے مکانات کو زبردست نقصا ن، پرانے اور خستہ ہال پکے ڈھانچوں کو کچھ نقصان ہونے کی توقع۔اڑنے والی چیزوں سے  خطرے کا امکان۔
  • مواصلات اور بجلی کے کھمبوں  کے  بڑے  پیمانے پر اکھڑنے کا امکان۔ سڑک، ریل رابطے  ٹوٹنے کا امکان۔
  • کھڑی ہوئی فصلوں، پیڑ پودوں، باغیچوں  کو زبردست نقصان۔پام اور ناریل کے درختوں  کے گرنے کا امکان۔بڑے  گھنے درختوں کے اکھڑنے کا امکان۔بڑی کشتیوں  اور جہازوں کے لنگرسے ٹوٹنے کا امکان۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ  اور مجوزہ کارروائی:

  • اٹھارہ سے 20 مئی 2020 کے دوران  ماہی گیری کے تمام کام پوری طرح  بند رکھے جائیں۔
  • ریل اور سڑک نقل و حمل میں تبدیلی کی جائے یا انہیں معطل کیا جائے۔
  • متاثرہ علاقوں میں لوگ  گھروں کے اندر رہیں۔ نچلے علاقوں سے لوگوں کو نکالا  جائے۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں  کی آمد و رفت کی صلاح نہیں دی جاتی۔

(ii) اوڈیشہ  (جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ، بھدرک، بالاسو، جاج پور اور میور بھنج) میں متوقع نقصان

  • چھپر والے گھروں  کی مکمل  تباہی  /  کچے مکانات کو زبردست نقصان / اڑنے والی چیزوں سے  خطرے کا امکان۔بجلی اور مواصلات  سے متعلق کھمبوں کے مڑ جانے / اکھڑ جانے کا امکان۔
  • کچی اور پکی سڑکوں کو بڑا نقصان۔ ریلوے ، اوور ہیڈ پاور لائن ، سگنلنگ نظام  کو چھوٹا موٹا نقصان۔
  • کھڑی ہوئی فصلوں، پیڑ پودوں، باغیچوں  کوبڑے پیمانے پر  نقصان۔ ہرے  ناریلوں کے گرنے ،  پام  درختوں  کو نقصان کا  امکان۔ گھنے درختوں جیسے آم کے درختوں کے گرنے کا امکان۔
  • چھوٹی کشتیاں اور کرافٹ  لنگر سے الگ ہوسکتے ہیں۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ اور مجوزہ کارروائی:

  • 18 سے 20 مئی 2020 کے دوران  ماہی گیری کے تمام کام پوری طرح معطل کردیں۔
  • ریل اور سڑک  کےنقل و حمل کی  تبدیلی یا معطلی ۔
  • متاثرہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر رہیں۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں پر نکلنا غیر محفوظ ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010SYJ.png

 

شدید ترین سمندری طوفان امفان کا مشاہدہ  اور پیش گوئی (a) غیر یقینی صورتحال کا کون  اور (b)  ہوا کی رفتار کی مستطیل کی شکل میں دکھایا گیاہے۔

Description: 3.png

(c)انسیٹ تھری ڈی سیٹلائٹ تصویر جو کہ 18 مئی کو بھارتی معیاری وقت 1230 بجے لی گئی  (d) طوفان کی وجہ سے  سمندری لہریں اٹھنے کے سلسلے  میں آئی این سی او آئی ایس  کی رہنمائی

سسٹم کے بارے میں اپ ڈیٹ کے لئے براہ کرم  www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in

اور

www.mausam.imd.gov.in دیکھیں۔

                                            

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(18-05-2020)

U-2626



(Release ID: 1625085) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu