کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان کی غیر ملکی تجارت:اپریل2020

Posted On: 15 MAY 2020 5:57PM by PIB Delhi

ہندوستان سے اپریل 2020 میں 27 اعشاریہ 96 ارب امریکی ڈالر کی مجموعی برآمدات( اشیا اور خدمات ) ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں (-) 36 اعشاریہ 65 فیصد کے منفی اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ ادھر اپریل 2020 میں مجموعی درآمدات کے 27 اعشاریہ 80 ارب امریکی ڈالر کے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں (-) 47 اعشاریہ 36 فیصد کے منفی اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔


Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P0SJ.png

*نوٹ:آر بی آئی کے ذریعہ جاری کی گئی خدمات سیکٹر سے جڑے تازہ ترین اعداد وشمار مارچ 2020 کے متعلق ہے۔ اپریل 2020 کے متعلق اعداد وشمار صرف ایک اندازہ ہے۔جس میں آر بی آئی کی اگلی پریس ریلیز کی بنیاد پر نظر ثانی کی جائے گی۔

1-اشیا کی تجارت

برآمدات (بشمول دوبارہ برآمدات)

اپریل 2020 میں برآمد 10 اعشاریہ 36 امریکی ارب ڈالر تک ہوئی۔ وہیں اپریل 2019 میں ہوئی 26 اعشاریہ 07 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں (-)60 اعشاریہ 28 فیصد کے منفی اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔روپے کے اعتبار سے اپریل 2020 میں 789514 کروڑ روپے کی برآمدات ہوئی، جبکہ اپریل 2019 میں برآمدات 1810234 کروڑ کی ہوئی، جو (-) 56 اعشاریہ 39 فیصد کے منفی اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔برآمدات میں گراوٹ کی اصل وجہ جاری عالمی منڈی ہے، جو موجودہ کووڈ-19 بحران کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔ بعد میں سپلائی چین اور مانگ میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ پیدا ہونے کے سبب آرڈرس کو منسوخ کردینا پڑا ہے۔

خام لوہے اور دوا سازی کو چھوڑ کر جس میں بالترتیب 17 اعشاریہ 53 فیصد اور صفر اعشاریہ 25 فیصد کا اضافہ درج کیاگیا۔ دیگر سبھی اشیا؍اشیا گروپ کی قیمتوں میں اپریل 2020 میں اپریل 2019 کے مقابلے میں منفی اضافہ درج کیاگیا۔

جن اہم اشیا گروپ کی قیمتوں میں اپریل 2020 میں اپریل 2019 کے مقابلے میں منفی اضافہ درج کیاگیا ہے، ان میں قیمتی پتھر اور زیورات (منفی 98 اعشاریہ 74 فیصد)، چمڑا اور چمڑے سے بنی مصنوعات (منفی 93 اعشاریہ 28 فیصد)،ہینڈی کرافٹ ایکسل ہاتھ سے بنی قالین  (منفی 91 اعشاریہ 84 فیصد)،  قالین (منفی 91اعشاریہ 67 فیصد)، سبھی کپڑوں کا آر ایم جی (منفی 91 اعشاریہ صفر چار فیصد)، فرش کورننگ سمیت جوت مینوفیکچرنگ (منفی 90 اعشاریہ 60 فصید)، انسان کے ذریعہ تیار کردہ یارن فیب تیار سامان وغیرہ (منفی 84 اعشاریہ 11 فیصد)، سوتی دھاگہ؍فیب؍تیار سامان، ہینڈ لوم مصنوعات وغیرہ (منفی 42 اعشاریہ 86فیصد) چینی ٹائلیں اور کانچ کے بنے سامان (منفی 76 اعشاریہ 72 فیصد)،  الیکٹرانک سامان (منفی 71 اعشاریہ 04 فیصد)، چائے (منفی 68 اعشاریہ 8 فیصد)، تمباکو (منفی 68 اعشاریہ 47 فیصد)، کاجو (منفی 67 اعشاریہ 55 فیصد)، پیٹرولیم مصنوعات (منفی 60 اعشاریہ 22 فیصد)،  انجینئرنگ کا سامان (منفی 64 اعشاریہ 76 فیصد)،  تلہن (منفی 62 اعشاریہ 33 فیصد)، ابرک ، کوئلہ اور دیگر کچی دھات  بشمول تیار شدہ دھاتیں منفی (60 اعشاریہ 41 فیصد)،  گوشت، ڈیری، مرغی پالن مصنوعات (منفی 60 اعشاریہ 34 فیصد)،  تیل سے بنا کھانا (منفی 50 اعشاریہ 6 فیصد)، اناج کی تیاری اور دیگر چیزوں کی تیاری(منفی 48 اعشاریہ 28فیصد)، کافی (منفی 44 اعشاریہ 22 فیصد)، سمندری مصنوعات( منفی 43 اعشاریہ 94 فیصد)، نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکل (منفی 41 اعشاریہ 93 فیصد)، دیگر اناج (منفی 40 اعشاریہ 86 فیصد)، مصالحے (منفی 32 اعشاریہ 18 فیصد)، پلاسٹک اور لینولیم (منفی 25 اعشاریہ 35 فیصد)، پھل اور سبزیاں (منفی 9 اعشاریہ 29 فیصد) اور چاول (منفی 7 اعشاریہ 04 فیصد) شامل ہیں۔

اپریل 2020 میں غیر پیٹرولیم اور غیر قیمتی پتھر اور زیورات کی برآمدات 9 اعشاریہ 08 امریکی ڈالر تھی، وہیں اپریل 2019 میں19 اعشاریہ 54 ارب امریکی ڈالر تھی، جس سے (-) 53 اعشاریہ 54 فیصد کا منفی اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

درآمدات

اپریل 2020 میں 17 اعشاریہ 12 ارب امریکی ڈالر (130525 اعشاریہ 08 کروڑ روپے) کی درآمدات ہوئی، جو اپریل 2019 میں 41 اعشاریہ 40 ارب امریکی ڈالر (287432 اعشاریہ 93 کروڑ روپے) کے مقابلے ڈالر کے لحاظ سے 58 اعشاریہ 65 فیصد کم ہے اور روپے کے لحاظ سے بھی 54 اعشاریہ 59 فیصد کم ہیں۔

اپریل 2020 میں جن اہم اشیا گروپس کی درآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں منفی اضافہ درج کیاگیا ہے، ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M0GN.png

خام تیل اور غیر تیل کی درآمدات:

اپریل 2020 میں تیل کی درآمدات 4 اعشاریہ 66 ارب امریکی ڈالر (35537 اعشاریہ 22کروڑ روپے ) تھی، جو کہ اپریل 2019 میں 11 اعشاریہ 38 ارب امریکی ڈالر (78989 اعشاریہ 46 کروڑ روپے) کے مقابلے میں ڈالر کے سلسلے میں 59 اعشاریہ 03 فیصد (روپے میں55 اعشاریہ 01فیصد) کم تھی۔

 اس سلسلے میں یہ بتایاگیا ہے کہ عالمی بینک سے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2020 میں ، اپریل 2019 کے مقابلے میں عالمی برینٹ کی قیمت (ڈالر؍بی بی 1) 67 اعشاریہ 22 فیصد کم ہوگئی ہے۔

اپریل 2020 میں غیر ملکی درآمدات کا تخمینہ 12 اعشاریہ 46 امریکی ارب ڈالر (94987اعشاریہ 86 کروڑ روپے) لگایا تھا، جو اپریل 2019 میں  30 اعشاریہ 02 امریکی ارب ڈالر ( 208443 اعشاریہ 47  کروڑ روپے) کے مقابلے میں ڈالر کے لحاظ سے 58 اعشاریہ 50 فیصد (روپے کے لحاظ سے 54 اعشاریہ 43)فیصد کم تھا۔

اپریل 2020 میں غیر تیل اور غیر سونے کی درآمدات 12 اعشاریہ 86 ارب امریکی ڈالر کی ہوئی، وہیں اپریل 2019 میں غیر تیل اور غیر سونے کی درآمدات 26 اعشاریہ 05 ارب امریکی ڈالر کی رہی۔اس طرح مقابلے کے اعتبار سے (-) 52 اعشاریہ 18 فیصد کے منفی اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

II-خدمات میں تجارت

برآمدات (وصولی)

15 مئی 2020 میں آربی آئی کی طرف سے جاری تازہ پریس ریلیز کے مطابق مارچ 2020 میں برآمدات 18 اعشاریہ 16 ارب امریکی ڈالر (135043 اعشاریہ 18 کروڑ روپے) کی ہوئی، جو مارچ 2019 کے مقابلے میں ڈالر کے لحاظ سے 1.22 فیصد کے منفی اضافے کو پیش کرتی ہے۔ اپریل 2020 میں خدمات کی برآمدات 17.60 ارب امریکی ڈالر کے ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔

درآمدات (ادائیگیاں)

15 مئی 2020 میں آر بی آئی کی طرف سے جاری تازہ پریس ریلیز کے مطابق مارچ 2020 میں درآمدات 11.11 ارب امریکی ڈالر (62618 اعشاریہ 50 کروڑ روپے ) کی ہوئی۔ اس طرح مارچ 2019 کے مقابلے میں ڈالر کے اعتبار سے (-) 2.23 فیصد کے منفی اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ اپریل 2020 کے لئے خدمات درآمد کا تخمینہ ویلیو (قدر) 10.68 ارب امریکی ڈالر ہے۔

III- تجارتی توازن

اشیا: اپریل 2020 میں تجارتی خسارہ کا تخمینہ 6.76 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جبکہ اپریل 2019 میں یہ خسارہ 15.33 امریکی ڈالر تھا۔

خدمات:15مئی 2020 کو آر بی آئی کی پریش ریلیز کے مطابق مارچ 2020 میں  خدمات میں تجارتی توازن کا تخمینہ (نیٹ خدمات برآمد) 7.05 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔

مجموعی تجارتی توازن:اشیا اور خدمات دونوں کو ہی ملانے پر اپریل 2020 میں کل ملا کر 0.16 ارب امریکی ڈالر کا مجموعی تجارتی خسارہ ہونے کا اندازہ لگایاگیا ہے، جبکہ اپریل 2019  سے مقابلہ کیا جائے تو یہ 8.67 ارب امریکی ڈالر ہوا تھا۔

*نوٹ: آر بی آئی کی طرف سے جاری کی گئی خدمات سیکٹر کے لئے تازہ ترین اعداد وشمار مارچ 2020 کے لئے  ہے۔اپریل 2020 کے لئے اعداد وشمار ایک تخمینہ ہے، جس کی آر بی آئی کی بعد کی ریلیز کی بنیاد پر نظر ثانی کی جائے گی۔

 

اشیا کی تجارت

 

برآمدات اور درآمدات (امریکی ارب ڈالر)

(عبوری)

 

اپریل

برآمدات (بشمول دوبارہ برآمدات)

 

2019-20

26.07

2020-21

10.36

2020-21/ 2019-20فصید شرح ترقی

-60.28

درآمدات

 

2019-20

41.40

2020-21

17.12

2020-21/ 2019-20فصید شرح ترقی

-58.65

تجارتی توازن

 

2019-20

-15.33

2020-21

-6.76

 

 

درآمدات اور برآمدات(کروڑ روپے میں)

(عبوری)

 

اپریل

برآمدات (بشمول دوبارہ برآمدات)

 

2019-20

1,81,021.34

2020-21

78,951.41

2020-21/ 2019-20فصید شرح ترقی

-56.39

درآمدات

 

2019-20

2,87,432.93

2020-21

1,30,525.08

2020-21/ 2019-20فصید شرح ترقی

-54.59

تجارتی توازن

 

2019-20

-1,06,411.59

2020-21

-51,573.67


 

اشیا کی تجارت

 

خدمات کے سیکٹر میں برآمدات ودرآمدات (امریکی ارب ڈالر میں)

(عبوری)

مارچ 2020

اپریل-مارچ 20-2019

برآمدات (وصولی)

18.16

214.61

درآمدات (ادائیگیاں)

11.11

131.56

تجارتی توازن

7.05

83.05

 

 

 

خدمات کے سیکٹر میں برآمدت ودرآمدات (کروڑ روپے میں)

(عبوری)

مارچ 2020

اپریل-مارچ 20-2019

برآمدات (وصولی)

1,35,043.18

15,21,939.15

درآمدات (ادائیگیاں)

82,618.50

9,32,981.07

تجارتی توازن

52,424.68

5,88,958.08

وسیلہ: آر بی آئی کی پریس ریلیز بمورخہ 15مئی 2020

 

 

 

*نوٹ: مارچ 2020 میں آر بی آئی کی طرف سے خدمات کے سیکٹر کے لئے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کیاگیا ہے۔ اپریل 2020 کے لئے اعداد وشمار ایک تخمینہ ہے، جس پر آر بی آئی کی بعد کی ریلیز کی بنیاد پر نظر ثانی کی جائے گی۔

اپریل 2020 کے لئے مخصوص اہم اشیا کے لئے فوری تخمینے

م ن، ح ا، ع ر

 



(Release ID: 1624614) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Tamil