شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

اپریل 2020 کے لیے دہی اور شہری دونوں علاقوں کے لیے 2012100 = کی بنیاد پر ، منتخبہ ذیلی گروپوں اور صارفین کے گروپوں کے قیمت انڈیکس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

Posted On: 12 MAY 2020 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12  مئی 2020  / اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت کے تحت اعداد و شمار کا قومی دفتر(این ایس او)،  اس پریس نوٹ میں اپریل 2020 (آر بی) اور  مارچ 2020 کے مہینے کے لیے سی پی آئی (فائنل) کے لیے دیہی اور شہری علاقوں میں مشترکہ طور پر  2012 = 100 کی بنیاد پر   صارفین کے قیمت انڈیکس سی پی آئی کے منتخبہ ذیلی گروپوں / گروپوں کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ جاری کر رہا ہے۔  اال انڈیا دیہی ، شہری اور مشترکہ علاقوں کے لیے پچھلے سال کے اسی عرصے کے صارفین کے خوراک  کی قیمتوں کے عدد اشاریے سی ایف پی آئی  بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

2       قیمتوں سے متعلق اعداد و شمار  عام طور پر  منتخبہ 1114شہری مارکٹوں  اور منتخبہ 1181 گاوؤں سے اکٹھا کیے جاتےہیں۔ یہ اعداد و شمار ہفتہ وار طور پر ایم او ایس پی آئی کے تحت این ایس او کے فیلڈ آپریشن ڈویژن کے فیلڈ عملے کی طرف سے ذاتی دورہ کر کے اکٹھا کیے جاتے ہیں۔  کووڈ – 19 وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت کی طرف سے لاگو کیے گیے ملک گیر لاک ڈاؤن کے تحت روک تھام کے اقدامات اور اعلان کے پیش نظر قیمتیں اکٹھا کرنے والے عملے کے ذاتی دوروں کے ذریعے  صارفین کے قیمت انڈیکس کی قیمت اکٹھا کیے جانے کا کام 19 مارچ 2020 سے معطل کر دیا گیا تھا۔  اپریل 2020 کے مہینے میں قیمتوں سے متعلق اعداد و شمار نامزد دکانوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کر کے  اکٹھا کیا گیا تھا۔  اس کے علاوہ یہ اعداد و شمار کا یہ کام سفر سے متعلق ہدایتوں کے پیش نظر آس پاس کی دکانوں سے خریدی گئی اشیاء کے لیے فیلڈ اسٹاف کی ذاتی خریداری کے دوران جانکاری اکٹھا کر کے بھی کیا گیا۔  یہ سارا کام ملک بھر کے تقریباً 200 مقامات پر قائم این ایس او کے ایف او ڈی کے تجربہ کار اور پیشہ ور عملے کےذریعے کیا گیا۔  این ایس او نے  ای کے مطابق  اُن اشیاء کے لیے 674 شہری مارکیٹوں اور 524 گاوؤں سے قیمتیں اکٹھا کیں جو لاکھ ڈاؤن مدت کے دوران دستیاب تھی اور جن کا لین دین کیا جا رہا تھا۔

3       اپریل 2020 کے مہینے میں مارکٹ میں مصنوعات کی محدود خرید و فروخت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ وافر مقدار میں دستیابی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے سی پی آئی کے ذیلی گروپوں اور یہ گروپوں  کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو جاری کیا جائے۔

4       اسی کے مطابق  کھانے اور مشروبات گروپ کے تحت ،  ذیلی گروپوں ، گوشت اور مچھلی اور پکے ہوئے کھانے ، کھانے کی ہلکی پھلی چیزیں اور میٹھائیاں وغیرہ اور گروپوں کے تحت پان ، تمباکو اور نشہ آور اشیاء کے گروپ  اور کپڑے اور جوتا چپل گروپ  کے تحت قیمتوں کا اتار چڑھاؤ مرتب نہیں کیا گیا۔  ملے جلے گروپ کے تحت  صحت کے ذیلی گروپ کے لیے انڈیکس اپریل 2020 کے لیے مرتب کیا گیا۔

5       کھانے اور مشروبات گروپ کے تحت (جس میں گوشت اور مچھلی، پکا ہوا کھانا، سنیکس اور میٹھائیاں وغیرہ شامل نہیں ہے) ہاؤسنگ گروپ، ایندھن اور روشنی گروپ اور ملے جلے گروپ کے تحت صحت کا ذیلی گروپ۔ سی پی آئی کا ، سی ایف پی آئی (جس میں گوشت اور مچھلی کا ذیلی گروپ شامل نہیں ہے)کل ہند سطح پر دیہی شہری اور ملے جلے شعبے کے لیے سبھی ذیلی گروپوں کی قیمتوں کا تار چڑھاؤ جاری کیا جا رہا ہے۔

6       پورے بھارت کی افراط زر کی شرحیں جو عام عندیوں اور سی ایف پی آئی پر مبنی ہے مندرجہ ذیل ہیں :

سی پی آئی (جنرل ) پر مبنی آل انڈیا افراط زر کی شرحیں (فیصد) اور سی ایف پی آئی

 

عندیے

مارچ : 2020 (فائنل)

مارچ : 2019

دیہی

شہری

مشترکہ

دیہی

شہری

مشترکہ

سی پی آئی (جنرل)

6.09

5.59

5.84

1.80

4.10

2.86

سی ایف پی آئی

8.88

8.59

8.76

-1.46

3.47

0.30

 

 

 

 

 

 

 

 

 

7       قیمتوں کے اعداد و شمار ویب پورٹل کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس  ویب پورٹل کی دیکھ بھال  نیشنل انفارمیٹک سینٹر  کرتا ہے۔

مئی 2020 کے لیے اجرأ کی اگلی تاریخ 12 جون 2020 (جمع) مقرر کی گئی ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

2020۔05۔13

U - 2482



(Release ID: 1623676) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Punjabi