سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے ایم ایس ایم ای ، دیہی اور گھریلو صنعتوں کے شعبوں کے لئے وزیر اعظم کے اقتصادی پیکیج کا خیر مقدم کیا: یہ پیکیج اِن شعبوں کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا

Posted On: 12 MAY 2020 9:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12مئی2020: ایم ایس ایم ای اور سڑک نقل و حمل، نیز شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج شام وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے راحتی پیکیج کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی پیکیج کے توسط سے وزیر اعظم نے  ایم ایس ایم ای، دیہی اور گھریلو صنعتوں کے شعبے کی توقعات اور اُمنگوں کی تکمیل کی ہے۔

جناب گڈکری نے کہا ہے کہ وافر وسائل ، عمدہ ٹیکنالوجی اور خام مال کی دستیابی کے ساتھ بھارت اب جلد ہی تمام تر شعبوں میں خود کفیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے عالمی معیشت میں بھارت کو اعلیٰ اقتصادی قوت بنانے کا خواب بھی دیکھا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ-19 کے نتیجے میں رونما ہونے والی اقتصادی مندی کودوسری شکل میں ایک طرح  کا موقع خیال کرتے  ہوئے ہمیں مثبت انداز فکر اور خود اعتمادی بنائے رکھنی چاہئے، تاکہ ہم ملک کو آگے لے جاسکیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ قوم بہت عرصے تک وزیر اعظم کے اس قدم کو یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نے جس شعبے کو جو اعانت فراہم کی ہے وہ 11کروڑ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے اور مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریباً 29 فیصد کا تعاون دیتا ہے اور اس شعبے کے شراکت داروں کے ذریعے اسے  کبھی فراموش نہیں کیا  جاسکتا۔انہوں نے اعتماد جتایا کہ ایم ایس ایم ای، دیہی اور گھریلو صنعت کا شعبہ اس پیکیج کی مدد سے نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔

 

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(U: 2488)



(Release ID: 1623530) Visitor Counter : 87