وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی حکومت کے ملازمیں کے بھتوں میں کوئی تخفیف نہیں: پی آئی بی فیکٹ چیک نے جعلی خبر کی تردید کی

Posted On: 27 APR 2020 9:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،27؍اپریل2020: پریس انفارمیشن بیورو کے فیکٹ چیک یونٹ نے آج ایک ٹوئٹ میں وضاحت کی ہے کہ مرکزی حکومت مرکزی حکومت کے ملازمین کے بھتوں میں تخفیف نہیں کرنے جارہی ہے۔ یہ ٹوئٹ ایک فیکٹ چیک تھا ، جس کا تعلق میڈیا میں اندازے لگانے کے ایک رپورٹ سے تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت کورونا وائرس بحران کے ردعمل کے طورپر اس طرح کے قدم اٹھانے کا منصوبہ وضع کررہی ہے۔

 

ایک دیگر پوسٹ میں فیکٹ چیک نے فیس بک پر ایک افواہ کی تردید کی ہے، جس میں آئی سی ایم آر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ مبینہ طورپر کووڈ-19 ٹسٹنگ کِٹوں کی خریداری خاصی مہنگی قیمتوں پر کررہی ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں نسبتاً سستے متبادل دستیاب ہیں۔ آئی سی ایم آر نے اس سلسلے میں وضاحت کی ہے کہ اس نے کِٹوں کے سلسلے میں ایک متعین کردہ شرحوں کی جدول تیار کررکھی ہے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ کسی بھی ایسی کمپنی سے خریداری کے لئے تیار ہے، جو کمپنی ان کِٹوں کو نسبتاً سستی شرحوں پر فراہم کرسکے۔

کوئی بھی شخص کسی بھی سوشل میڈیا پیغام کو پی آئی بھی فیکٹ چیک پر ارسال کرسکتا ہے۔ ان میں متن ، آڈیو اور ویڈیو بھی شامل ہے، تاکہ اس کے مستند ہونے کی جانچ کی جاسکے۔ انہیں آن لائن پارٹل درج ذیل پر داخل کیا جاسکتا ہے۔ https://factcheck.pib.gov.in/یا وہاٹس ایپ نمبر +918799711259یا ای میل درج ذیل pibfactcheck[at]gmail[dot]com.پر داخل کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلات پی آئی بی کے ویب سائٹ درج ذیل پر بھی https://pib.gov.in دستیاب ہیں۔

 

 

*************

 

Ministry of Information & Broadcasting

No deduction in allowances of Central Government employees, PIB Fact Check busts fake news

(Release ID: 1618805)

م ن۔ ن ع

(28.04.2020)

(U: 2094)



(Release ID: 1618895) Visitor Counter : 103


Read this release in: English