سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
اے آر آئی کے ذریعے وضع کئے گئے مائیکرو ری ایکٹر نے بایو میڈیکل ٹیکنالوجی میں کام آنے والا یکساں سائز کا نینو پارٹیکل تیار کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 APR 2020 5:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،22؍اپریل2020: پونے میں واقع اگھارکر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(اے آر آئی) جو سائنس اورٹیکنالوجی کے محکمے(ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، کے سائنس دانوں نے ایک ایسا مائیکرو ری ایکٹر تیار کیا ہے، جو بڑی مقدار میں یکساں سائز کے نینو پارٹیکلس یا نینو ذرات تیار کرسکتا ہے اور اس طریقے سے بایومیڈیکل ٹیکنالوجی کی ایک بڑی ضرورت کی تکمیل ہوسکتی ہے۔
یہ آلہ لگاتار سرگرم مائیکرو ری ایکٹر کے توسط سے دھات، سیمی کنڈکٹر اور پولیمر نینو پارٹیکلس میں ہم آہنگی پیدا کرسکتا ہے۔ اے آر آئی سے متعلق ڈاکٹر دھننجے بوڈاز اور ان کی ٹیم نے مٹریلس سائنس اینڈ انجینئرنگ اور اے سی ایس اپلائیڈ مٹیریلس اور انٹر فیس جیسے مقتدر سائنسی جرائد میں شائع ان کی ما قبل کی اسٹڈیز یعنی مطالعات کی بنیاد پر مائیکرو ری ایکٹر کو ا س شکل میں پیش کیا اور یہ بھی کھوج کی کہ یکجائی کے ذمہ دار عناصر ، فلوریٹ ، محرکات، رد عمل کے طورپر پیدا ہونے والی حرارت اور وقت جیسے عناصر پیداوار کے دوران نینو پارٹیکلس کے سائز کا تعین کرتے ہیں۔
انہوں نے حقیقی مونوڈسپرسٹی (نینو پارٹیکلس کی یکساں سائز برقرار رکھنے کیلئے)، کے حصول کے لئے پورے عمل کی کسوٹی کی پیشین گوئی کے سلسلے میں زاویہ جاتی تجزیہ کا استعمال کرکے ایک ریاضی پر مبنی اصول وضع کیا اور نینو پارٹیکلس کی یکساں سائز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
نینوپارٹیکلس میں منفرد سائز کی منحصر خوبیاں پائی جاتی ہیں، جو انہیں حیاتیاتی طبی ٹیکنالوجی کے لئے مفید بناتی ہیں، تاہم روایتی طریقہ کار کے تحت میں ان کے سائز میں فرق آجاتا تھا اور انہیں ہم آہنگ کرنا مشکل ہوجاتا تھا، جس کی وجہ ان کی اثر انگیزی کم ہوجاتی تھی۔نینو پارٹیکلس کے یکساں سائز کو قائم رکھنا وہ چنوتی تھی، جو بایو میڈیکل صنعت کو درپیش تھی۔ اس کے علاو ہ یہ طریقہ ہائے کار جن کثیر پہلوئی عناصر کا استعمال کرتے ہیں، ان میں بہت وقت صرف ہوتا ہے، اور ان کے نتیجے میں سمیاتی عناصر نکلتے ہیں۔
ڈاکٹر بوڈاز نے کہا کہ اس طریقہ کار کا استعمال کرکے ہم نے 5 فیصد سے بھی کم کی معاون اثر انگیزی اور فرق کے ساتھ سونے اور چاندی ، کیڈمییم ٹیلورائیڈ، چٹوسان، الیگنیٹ اور ہیلورونک ایسڈ نینو پارٹیکلس بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
(فگر اے) مائیکرو ری ایکٹر کا خاکہ(فگر بی) آپٹیکل امیج مائیکرو ری ایکٹر
(حوالے:
1. N Veldurthi, P Ghoderao, S Sahare, D Bodas, A Kulkarni and T Bhave, Magnetically active micromixer assisted synthesis of drug nanocomplexes exhibiting strong bactericidal potential, Materials Science and Engineering, C68, 2016, 455-464.
2. V Kamat, D Bodas, and K Paknikar, Chitosan nanoparticles synthesis caught in action using microdroplet reactions, Nature Scientific Reports, 6, 2016, 22260.
3. V Kamat, I Marathe, D Bodas, V Ghormade and K Paknikar, Synthesis of monodisperse chitosan nanoparticles and in-situ drug loading using active microreactor, ACS Applied Materials and Interface, 7, 2015, 22839-22847.
Dr Dhananjay Bodas(dsbodas@aripune.org, 020-25325127), Scientist, Nanobioscience Group, and Dr PK Dhakephalkar, Director (Officiating), ARI, Pune, (director@aripune.org, pkdhakephalkar@aripune.org, 020-25325002) can be contacted for further details.]
*************
م ن۔ ن ع
(23.04.2020)
(U: 1974)
(ریلیز آئی ڈی: 1617439)
وزیٹر کاؤنٹر : 153