کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ماہ مارچ 2020 کے لئے بھارت میں تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ (بنیاد 100-12-2011)پرمختصر طورپر نظر ثانی

Posted On: 15 APR 2020 12:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15اپریل2020،

ماہ مارچ  2020ء کےلئے تمام اشیاء (بنیاد: 100=12-2011) کی تھوک قیمتوں کے عدد اشاریہ میں 0.9 فیصد کی تخفیف درج کی گئی ہے ، جس کے نتیجے میں یہ تخفیف  گزشتہ  ماہ کے 122.2 فیصد (عبوری) سے گھٹ  کر 121.1 فیصد (عبوری) ہوگیا۔

افراط زر

تھوک قیمتوں کے عدد اشاریے کی بنیاد پر سالانہ افراط زر کی شرح ماہ مارچ 2020ء کے مہینے میں  (ماہ مارچ 2019 کے مقابلے میں) 1.00 فیصد (عبوری) رہی ، جبکہ گزشہ مہینے میں اس کی شرح 2.26 فیصد (عبوری)تھی اور گزشتہ سال اسی مہینہ میں یہ شرح 3.10 فیصدکے بقدر  رہی تھی۔ مالی سال میں اب تک بلڈ اَپ افراط زر کی شرح 1.00 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں یہ شرح 3.10 فیصد رہی تھی۔

اہم ساز و سامان کے گروپوں سے متعلق افراط زر کی شرح ضمیمہI- اور ضمیمہII- میں دی گئی ہے۔

مختلف النوع اشیاء کے گروپ کے سلسلے میں عدد اشاریہ میں ہونے والی تبدیلی کو مختصراً ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بنیادی اشیاء (وزن 22.62فیصد )

ساز و سامان کے اس بڑے گروپ کے اشاریئے میں افراط زر کی شرح 2.5 فیصد کی کمی کے ساتھ 139.5 فیصد (عبوری) ہوگئی ، جبکہ گزشتہ ماہ میں یہ شرح 143.1 (عبوری) رہی تھی۔ مذکورہ ماہ کے دوران جن گروپوں اور اشیاء کی قیمتوں میں تبدیلیاں درج کی گئیں وہ حسب ذیل ہیں:

خوردنی اشیاء کے اشاریہ میں گزشتہ ماہ کے 151.6 فیصد کی سطح سے2.1فیصد کی تخفیف رونما ہوئی اور یہ 154.9 فیصد (عبوری ) ہو گئی۔ وہ اشیاء جن کی قیمتوں میں تخفیف رونما ہوئی، ان میں انڈے (17فیصد)،  مرغی بطخ (9فیصد)، چائے  (7فیصد)، بحری مچھلی ، مکئی اور پھل اور سبزیاں (تمام اشیاء 5فیصد)، جوار (4فیصد)، باجرا اور گیہوں (3فیصد)، چنا، دھان، پان کا پتہ اور ارد (2فیصد) اور اندرون ملک سے حاصل ہونے ولای مچھلی ، ارہر، خنزیر، مسور اور بکرے کا گوشت (1فیصد) کی تخفیف واقع ہوئی۔  بیف اور بھینس کے گوشت (8فیصد)، مونگ اور مٹر ؍ چھوالی (4فیصد) اور راگی اور دودھ کی قیمتوں میں (1فیصد)، کا اضافہ درج کیا گیا۔

غیر خوردنی اشیاء کے عدد اشاریہ کے گروپ میں 4.2فیصد کی تخفیف واقع ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 131.6 (عبوری) سے گھٹ کر 126.1 (عبوری ) ہو گیا۔ ایسا پھولوں کی قیمت کم ہونے (30فیصد)، سورج مکھی کے بیجوں (12فیصد)، سویا بین اور گور کے بیجوں میں (8فیصد)، سورج مکھی کے پھولوں میں (7فیصد)، خام ربر میں (4فیصد)، تل، کوائر فائبر، سرسو اور رائی کے بیجوں اور خام چمڑے میں ہر چیز کے معاملے میں 2 فیصد کی تخفیف، نیز اجوائن، ناریئل، خام پٹسن اور ارنڈی کے بیج کی قیمتوں میں (ایک فیصد) کی تخفیف کی وجہ سے رونما ہوا۔ تاہم کپاس کے بیج (6فیصد)، مونگ پھلی کے بیج (5فیصد)، خام چمڑا(3فیصد)، صنعتی لکڑی، خام ریشم، چارا اور تل کے بیجوں کی قیمت میں ہر چیز میں ایک فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

معدنیاتی گروپ کے عدد اشاریہ میں میگنیز خام کی قیمتوں میں (15فیصد)، خام تانبے کے ڈلوں کی قیمت میں (7فیصد)، فاسفورائٹ کی قیمتوں میں (6فیصد) کے اضافے کی وجہ سے  4.2فیصد کا اضافہ رونما ہوا اور یہ گزشتہ برس کی 147.6 (عبوری) سے بڑھ کر 153.8(عبوری) ہو گیا۔ تاہم کرومائٹ کی قیمتوں میں (3فیصد)، لائم اسٹون یا چونے کی پتھر کی قیمتوں میں (2فیصد)، باگزائٹ، زِنک کے ڈلوں اور جست کے ڈلوں کی قیمت کے معاملے میں ہر ایک چیز میں ایک فیصد کی تخفیف درج کی گئی۔

خام پٹرولیم اور قدرتی گیس کے عدد اشاریہ میں 6.6فیصد کی تخفیف واقع ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کی 87.0عبوری کے مقابلے میں گھٹ کر 81.3 ہو گیا۔ ایسا خام پٹرولیم کی قیمتوں میں 9 فیصد کی تخفیف کی وجہ سے رونما ہوا۔

ایندھن اوربجلی (وزن 13.15فیصد )

اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں 3.1 فیصد سے لے کر 100.7 فیصد تک کی تخفیف رونما ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 103.9 (عبوری) سے گھٹ کر 100.7 (عبوری) ہوگیا۔جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:

معدنیاتی تیلوں کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 5.6 فیصد کی تخفیف رونما ہوئی  اور یہ گزشتہ ماہ کے 92.4 فیصد (عبوری) سے گھٹ کر 87.2 فیصد (عبوری) ہوگیا۔ ایسا اے ٹی ایف کی قیمتوں میں (19فیصد) کی تخفیف، نیپتھا کی قیمتوں میں (13فیصد) کی تخفیف، ایچ ایس ڈی اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں (5فیصد) کی تخفیف، پٹرول اور بھٹی کے تیل کی قیمتوں میں (4فیصد) کی تخفیف اور ایل پی جی کی قیمتوں  میں (3فیصد ) تخفیف کی وجہ سے رونما ہوا۔ تاہم پٹرولیم کوک کی قیمتوں میں 7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

تیارشدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی اور یہ گزشتہ مہینے کی سطح  118.7 پر ٹھہرا رہا۔ جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:

گزشتہ مہینے کیلئے غذائی اشیاء کی تیاری کے گروپ کا عدد اشاریہ اپنی جگہ یعنی پُرانی سطح پر یعنی 136.9پر ٹھہرا  رہا۔ وہ اشیاء، جن میں تخفیف واقع ہوئی، اُن میں چاول کی بھوسی سے حاصل ہونے والی کشید (9فیصد)، چاول کی بھوسی سے حاصل ہونے والا تیل (3فیصد)، کپاس کے بیج کی کھلی کی قیمت میں (2فیصد)، گُڑ اور تِل کے تیل ، چنے کے پاؤڈر (بیسن)، شہد، مرغی، بطخ، خال اتری ہوئی تازی اور فروزن، پام کا تیل، میدہ، گولہ، اور مماثل جانوروں کی خوراک، سورج مکھی کا تیل، بناس پتی اسٹارچ، چاول کی مصنوعات اور کپاس کے بیج کے تیل کی قیمتوں میں سے ہر چیز میں ایک فیصد کی تخفیف رونما ہوئی۔ تاہم شیرے کی قیمت میں 6فیصد، کافی پاؤڈر کی قیمتوں میں (4فیصد)، ملے جُلے مسالوں سمیت تمام مسالوں کی قیمت میں 3 فیصد، مونگ پھلی کے تیل ، مچھلی، پخبستہ، ڈبہ بند، پروسیسڈ اور سرسوں کی کھلی کی قیمتوں میں 2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا  اور ڈبہ بند چائے، بناس پتی، سرسوں کا تیل، گنے کا پھوک، سوجی (روا)، چینی سے تیار مٹھائیاں، غیر باسمتی چاول، مکئی کے دانوں اور آئس کریم کی قیمتوں کے معاملے میں ہر چیز میں ایک فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

تمباکو مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے اشاریہ میں 0.4 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ گزشتہ ماہ کے 154.2 (عبوری) سے بڑھ کر 154.8 (عبوری) ہوگیا۔ ایسا دیگر تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں (1 فیصد)  کے اضافے  کی وجہ سے رونما  ہوا۔تاہم سگریٹ کی قیمت میں (1فیصد) کی تخفیف درج کی گئی۔

کپڑے کی تیاری میں 0.1 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے116.7 (عبوری) سےکم ہوکر 116.6 (عبوری) رہ گیا، جس کی وجہ کتائی کئے گئے اور  ماڈ لگائے گئے ریشوں کی قیمتوں میں رونما ہونے (1 فیصد) کی تخفیف  ہے۔ تاہم اون کے دھاگوں کی قیمت میں (2 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

 

ملبوسات کی تیاری کے گروپ میں 0.1 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ  گزشتہ ماہ کے  137.8 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر  138.0 ہو گیا۔  ایسا ملبوسات (بنے ہوئے)کپڑوں کی قیمت میں (1 فیصد) اضافے کے سبب ہوا۔تاہم بُنے ہوئے اور دیگر مخصوص ملبوسات کی قیمتوں میں ایک فیصد کی تخفیف درج کی گئی۔

چمڑے اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.1 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ گزشتہ ماہ کے 117.8 (عبوری) کے مقابلے میں بڑھ کر  117.9 (عبوری) ہوگیا۔ ایسا کروم ٹینڈ چمڑا، چمڑے کے جوتے، چمڑے کے بیلٹ اور چمڑے کے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں  (2فیصد) اضافے  کے سبب ہوا۔  تاہم  کروم اور دباغت والے چمڑے اور پانی سے محفوظ رہنے والے جوتے، چپل کی قیمتوں میں بھی ایک فیصد کا اضافہ درج ہوا۔ تاہم سفری سازوسامان، ہاتھ میں ٹانگے جانے والے تھیلوں، دفتری بیگ وغیرہ اور پلاسٹک ؍ پی وی سی چپلوں کی قیمتوں میں ایک فیصد کی تخفیف درج کی گئی۔

لکڑی اور چوبی مصنوعات اور کارک کی تیاری کے گروپ کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ گزشتہ برس کے 132.7 عارضی سے بڑھ کر 133.0کے بقدر ہوگیا۔ ایسا اس لئے ہوا، کیونکہ لکڑی کی قیمتوں میں ؍ باکس ؍ کریٹ وغیرہ کی قیمتوں میں 2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ تاہم لکڑی کاٹنے ، ڈبہ بند کرنے، سائز میں کرنے کی قیمتوں میں ایک فیصد کی تخفیف واقع ہوئی۔

کاغذ اور کاغذ سے بنے مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.3 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور  یہ گزشتہ ماہ کے120.0 (عبوری)سے بڑھ کر 120.3(عبوری) ہوگیا۔ ایسا پلپ بورڈ (4فیصد )، کورگیٹیڈ شیٹ باکس (3فیصد)، ٹیشو پیپر (2فیصد)،  کارڈ بورڈ اور کوروگیٹیڈ پیپر بورڈکی قیمتوں میں  (1 فیصد) کے اضافے کی وجہ سے رونما ہوا۔  تاہم ب لیمینیٹیڈ پلاسٹک شیٹ کی قیمتوں میں  (4 فیصد)،  اور پیپر  کارٹن  ؍ باکس کی قیمتوں میں (2 فیصد) کی تخفیف درج کی گئی۔

ریکارڈیڈ میڈیا کی چھپائی اور دوبارہ چھپائی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ یہ گزشتہ ماہ کے 151.5 (عبوری) سے بڑھ کر 153.3 (عبوری) پر پہنچ گیا۔ ایسا جرائد  اور 15 روزہ اخبارات کی قیمتوں میں  (3 فیصد اور 1فیصد ) رونما ہونے والے اضافے کے سبب  رونما ہوا۔

کیمیاجات اور کیمیاجاتی مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.2 فیصد کی تخفیف رونما ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 116.0 (عبوری) سے گھٹ  کر 115.8 (عبوری) ہوگیا۔ ایسا  مونوایتھل گلائیکول (10فیصد)، امونیا گیس (9فیصد)، گندھک کا تیزاب (8فیصد)، کولیسٹائرین، لچکدار آرگینک گھُل جانے والے اور اپنی فطر ت نہ بدلنے والے عناصر (3فیصد)، سپرفاسفیٹ ؍ فاسفیٹ آمیز کیماوی کھاد، دیگر نمکیاتی بنزین، دیگر غیر نامیاتی کیمیکلوں پروپوپلین (پی پی) اور کپور(2 فیصد) اور کاربن بلیک، امونیم فاسفیٹ، اینائی لائن (پی این اے، او این اے، او سی پی اے این) سمیت اشیا ، نامیاتی کیمیاوی اشیاء شیمپو، ایتھیل، ایکسیٹیٹ، ایڈیٹیو اور ایڈیسیو ، جن میں گوند شامل نہیں ہے، کی قیمتوں میں ایک فیصد کی تخفیف کی وجہ سے رونما ہوا۔ تاہم نائٹرک ایسڈ (9فیصد)، ہائیڈروجن پیراکسائڈ (6فیصد)، کولیوریزن، اگربتی، مینتھال اور  ماچس کی قیمتوں میں (2فیصد) کا اضافہ درج کیا گیا اور پائتھالک اینیرائڈ، ٹوئلٹ سوپ، اونی ریشوں، امونیم نائٹریٹ، کاسٹک سوڈا، گریٹائن، پالسٹر فائبر، ملبوسات، وارنش، چربی سے تیار تیزاب، پالی وینل کلورائڈ یعنی پی وی سی، رقیق ہوا اور دیگر گیس آمیز پروڈکٹ، فاؤنڈری کیمکلز، دھماکہ خیز اشیاء ، ڈائ امونیم فاسفیٹ اور ملی جُلی کیمیاوی کھادوں کی قیمتوں میں ایک فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

فارما سیوٹیکلس، ادویاتی کیمیکل اور نباتاتی مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ گزشتہ ماہ کے 130.3 (عبوری) کے مقابلے میں بڑھ کر  130.6 (عبوری) ہوگیا۔ اس کی وجہ  والس ؍ ایم پال ، گلاس، خالی یا بھرے ہوئے، سِمواس ٹیٹن کی قیمتوں میں 5 فیصد سے لے کر 2 فیصد کے اضافے کی وجہ سے رونما ہوا۔  اے پی آئی اور وٹامنوں کے مرکب ، اینٹی آکسیڈینٹس، ملریا کے علاج میں کام آنے والی ادویہ اور اینٹی بائٹکس اور ان سے تیار کی جانے والی دیگر دواؤں کی قیمتوں میں ایک فیصد کے اضافے کی وجہ سے رونما ہوا۔ تاہم انسولین کے علاوہ اینٹی ڈائبٹک ادویہ کی قیمت یعنی ٹول  بوٹم میں 6 فیصد اور اینٹی ریٹرو وائرل ڈرگس جو ایچ آئی وی کے علاج میں کام آتی ہیں، ان کی قیمتوں میں 2 فیصد کی تخفیف درج کی گئی۔

دیگر غیر میٹالک معدنیاتی مصنوعات کے گروپ کےعدد اشاریہ میں 0.2 فیصد  کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ گزشتہ ماہ کے 116.3 (عبوری) سے بڑھ کر  116.5 (عبوری) ہوگیا۔ ایسا  پتھر، چِپ کی قیمتوں میں 6 فیصد کے اضافے، پوروسلین سینٹری ویئر کی قیمتوں میں 3فیصد کے اضافے، سلیگ سیمنٹ اور باریک سیمنٹ کی قیمتوں میں 2 فیصد کے اضافے اور گرینائٹ، مضبوط بنائے گئے شیشے کے شیشے اور شیٹ کی قیمتوں میں ایک فیصد کے اضافے کی وجہ سے رونما ہوا۔ تاہم برقی انسولیٹنگ مواد کی قیمتوں میں 2فیصد اور غیر چینی مٹی والی ٹائلوں، سفید سیمنٹ، سنگ مرمر کے ٹکڑوں، چینی مٹی کے ٹائلوں،عام شیشے کی چادروں، ریلوے کی پٹریوں، چونے اور کیلشیئم کاربونیٹ اور کلنکر کی قیمتوں میں ایک فیصد کی تخفیف درج کی گئی۔

بنیادی دھاتوں کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.4 فیصد  کی تخفیف درج کی گئی۔  اور  یہ گزشتہ ماہ کے 107.0 (عبوری) سے گھٹ کر 106.6 (عبوری) پر پہنچ گیا ۔ اس کی وجہ زنگ نہ لگنے والے فولاد کی سلاخوں، چوکوں کی قیمتوں میں 5 فیصد کی تخفیف تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-1738


(Release ID: 1614758) Visitor Counter : 179