وزارت دفاع

کووڈ – 19 کے خلاف قوم کی لڑائی میں ڈی آر ڈی او کی کوششیں

Posted On: 27 MAR 2020 8:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 03  اپریل 2020؛  / جب سے عالمی میڈیا نے چین کے وہان شعبے میں کورونا وائرس کووڈ – 19 کی تباہ کاری کی خبریں دینی شروع کیں تبھی سے  دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او ،  اِس کے پھیلنے کے بارے میں معلومات حاصل کرتی رہی ہے۔ مارچ 2020 کے پہلے ہفتے میں ڈی آر ڈی او سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میں اِس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کی غرض سے اِس کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کرے۔ اُسی وقت بھارت میں متاثرہ لوگوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہو چکی تھی۔  اُس نے اِس اندیشے  کے پیش نظر کہ کووڈ – 19 ایک بحران کی شکل اختیار کر سکتا ہے، اہم طبی سازو سامان کی بڑے پیمانے پر سپلائی پر بھی توجہ دینی شروع کر دی تھی۔ توجہ دیتے ہوئے ڈی آر ڈی او کورونا کے خلاف لڑائی میں چار چیزیں کام میں لانے کو تیار ہے۔

ہینڈ سینی ٹائزر

کووڈ – 19 کو پھیلنے کو روکنے  میں کام آنے والی بنیادی چیز ہینڈ سینی ٹائزر ہے۔ جسے اب ڈی آر ڈی او کے اندر بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ مارچ کے تیسرے ہفتے تک اِسے کافی مقدار میں تیار کر لیا گیا تھا اور راجدھانی میں بڑے دفتروں اور اداروں میں تقسیم کر دیا گیا ۔ تقریباً چار ہزار لیٹر ہینڈ سینی ٹائزر بھارتی مسلح فوجوں ، مسلح فوجوں کی میڈیکل کور، دفاعی سلامتی کی کور کو فراہم کیا گیا۔ ایک ہزار 500 لیٹر دفاع کی وزارت ، 300 لیٹر پارلیمنٹ اور 500 لیٹر مختلف سلامتی اداروں اور اعلیٰ دفتروں کو فراہم کیا گیا، تاکہ انتظامیہ کے کاموں کے دوران صفائی ستھرائی کے معاملے کو حل کیا جائے اور یہ کام کاج انفیکشن کے کسی اندیشے کے بغیر جاری  رہے۔

موجودہ تناظر میں دلی پولیس نظم و ضبط کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ لہذا ضرورت کے اِس وقت میں اس کی حفاظت کے لیے ڈی آر ڈی او نے 20000 تھری پلائی ماسک  اور ایک ہزار لیٹر  ہینڈ سینی ٹائزر فراہم کیے ہیں۔  اس کے علاوہ ڈی آر ڈی او نے پوری دلی میں تقریباً 40 ناکوں پر دلی پولیس کو ہینڈ سینی ٹائزر دیے ہیں۔

ڈی آر ڈی او متعلقہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر مزید ہینڈ سینی ٹائزر فراہم کرنے کو تیار ہے۔ ابتدائی طور پر  دفاعی تحقیق و ترقی  کے ادارے (ڈئی آر ڈی ای) گوالیار کی ڈی آر ڈی او لیب نے  تقریباً 20000 لیٹر ہینڈ سینی ٹائزر تیار کیا ہے، جسے وہ اپنے ملازمین اور سرکاری دفتروں  / وزارتوں کی ابتدائی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔ اسی دوران ڈی آر ڈی او نے ایک وینڈر کی نشاندہی کی ہے  ، جس کے پاس عالمی صحت تنظیم ، ڈبلیو ایچ او کی فارمولیشن ہے۔ اس وینڈر کا نام میسرز گوالیار ایلکو گریو پرائیویٹ لمیٹڈ گوالیار  ہے (ڈی آر ڈی گوالیار تکنیکی مدد فراہم کرا رہا ہے : سائنسدانوں کو کوالٹی چیک کرنے کے لیے کمپنی میں مقرر کیا گیا ہے)  روزانہ کی صلاحیت 20 ہزار سے  30 ہزار لیٹر ہینڈ سینی ٹائزر 200 سے 500 ملی لیٹر کی بوتلوں میں بھر کر سپلائی کرنے کی ہے۔ اِس پر لاگت 120 روپے فی لیٹر سے بھی کم ہے (جی ایس ٹی شامل)۔

وینٹی لیٹرز

چونکہ کووڈ – 19 پھیپھڑوں کے نظام کو متاثر کرتا ہے، لہذا آئندہ کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈی آر ڈی او کے سوسائٹی فار بایو میڈیکل ٹکنالوجی (ایس بی ایم ٹی) پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے، تاکہ موجودہ صورتحال میں ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ بنگلور کی ڈیفنس بایو انجینئرنگ اینڈ الیکٹرو میڈیکل لیباریٹریز (ڈی ای بی ای ایل) نے (جو ڈی آر ڈی او کی ایک لیب ہے) ایک وینڈر (میسرز اسکین رے ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ ، میسور) کی شناخت کی ہے تاکہ انتہائی نگہداشت والے وینٹی لیٹر تیار کیا جا سکے۔ یہ وینٹی لیٹر سانس کو ضابطے میں لانے ، پریشر / فلو سینسرز  جیسی موجودہ ٹکنالوجی استعمال کر کے تیار کیے گیے ہیں۔ فی الحال ، جہاں بہت سے مریضوں کو محض ایک وینٹی لیٹر دستیاب ہے وہاں ‘‘کئی مریضوں کے لیے  ایک ساتھ کام آنے والے وینٹی لیٹر’’ تیار کرنے کے لیے اختراعی کام جاری ہے۔ امید ہے کہ یہ اختراع ایک ہفتے کے اندر اندر دستیاب ہو جائے گی۔ پہلے مہینے کے اندر اندر تقریباً پانچ ہزار وینٹی لیٹرز تیار کر لیے جائیں گے اور اگلے مہینے میں دس ہزار وینٹی لیٹرز ۔ ڈی آر ڈی او نے اہم آلات کی سپلائی کے لیے مقامی متبادلوں کی نشاندہی کی ہے۔ دوا سازی کے سکریٹری نے پہلے ہی ان کی تیاری کے لیے 9 کمپنیوں کی نشاندہی کی ہے اور جناب  آنند مہندرا کا انتخاب  اِن آلات کی تیاری کے لیے کیا گیا ہے۔ ایک  وینٹی لیٹر کی لاگت تقریباً چار لاکھ روپے ہوگی۔

این 99 ماسک

پانچ پرتوں والی  این 99 ماسک جس میں دو پرتیں نینو میش کی ہیں یہ ماسک بہت ہی جدید ہیں۔ یہ وقت کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک اہم وقت ہے۔ اِن ماسک کی تیاری کرنے والے وینڈرز میسرز وینس انڈسٹریز ممبئی، میسرز آئی ایم ٹی ای سی کولکتہ ہیں۔ اسے تیار کرنے کی صلاحیت دس ہزار فی دن ہے۔ این 99 ماسک کی تیاری کے لیے سامان احمد آباد ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ریسرچ ایسوسی ایشن سے حاصل کیا جاتا ہے۔ جس کے پاس  این 95 ماسک کے سرکاری آرڈرز ہیں۔ اس ماسک کی لاگت 70 روپے ہے۔

باڈی سوٹ

باڈی سوٹ ڈاکٹروں ، طبی عملے ، صفائی کارکنوں کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ اپنے کام کاج کے دوران کووڈ – 19 کی زد میں نہ آئیں۔ اس سے پہلے ڈی آر ڈی او نے یہ باڈی سوٹ طبی اور نیم طبی عملے کے لیے تیار کیا تھا تاکہ تابکاری کی کسی ہنگامی صورت میں لوگوں کو باہر نکالا جا سکے اور جانیں بچائی جا سکے۔ اس سوٹ کو فی الحال پورے جسم کے سوٹ میں بدل دیا گیا ہے، تاکہ انفیکشن کو روکا جا سکے۔ اس  سوٹ کو دھویا جا سکتا ہے اور اسے اے ایس ٹی ایم  بین الاقوامی معیارات حاصل ہیں۔اِس سوٹ کی جانچ ڈی آر ڈی او اور دیگر ایجنسیوں نے بڑے پیمانے  پر کی ہیں اور اس مقصد کے لیے اسے مناسب پایا گیا ہے۔ میسرز فرنٹیئر پروٹیک ٹیو ویئر پروائیویٹ لمیٹڈ کولکتہ ، جو کپڑے کی صنعتوں کی وزارت کے ساتھ پہلے ہی کام کر ہی ہےاور میسرز میڈی کٹ  پرائیویٹ لمیٹڈ ممبئی دس ہزار سوٹ روزانہ تیار کر رہی ہے۔ ایک سوٹ کی قیمت سات ہزار روپے ہے۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

 

 


(Release ID: 1610790) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu