کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان میں حقوق املاک دانشوراں کے ضابطہ کااستحکام

Posted On: 20 MAR 2020 3:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،20 مارچ / صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ املاک دانشوراں پر مبنی صنعت کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ پھر بھی محکمہ صنعتی فروغ اور اندرونی تجارت نے ہندوستان میں حقوق املاک دانشوراں (آئی پی آر) کے ضابطہ کو مستحکم کرنے کے لئے قانون میں بہتری، آئی پی دفاتر کی بہتری، افرادی قوت میں اضافہ، اپیلی کیشن کی ای۔ فائلنگ میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کااستعمال انڈین پیٹنٹ آفس( آئی پی  او) میں ای۔ میل قبول کرنا، پیٹنٹ ٹریڈ مارک اور ڈیزائن کی ڈیجیٹل فارمیٹ میں پیٹنٹ/ کے گرانٹ/ رجسٹریشن کی سرٹیفکیٹ کی آن لائن فراہمی، آئی  پی ایپلی کیشن کی سماعت کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کااستعمال، اپ ڈیٹ کے لئے ایس ایم ایس الرٹ، آئی پی ایپلی کیشن کے لئے تیزی سے جانچ، آئی پی آر کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا، ورلڈ انٹریچول پراپرٹی آرگنائزیشن( ڈبلیو آئی پی  او) کے ساتھ ہندوستان کا ملنا اور دسمبر 2019 میں جاپان کے ساتھ پائلیٹ پیٹنٹ پروکیوشن ہائیوے( پی پی ایس) پروجیکٹ پر دستخط شامل ہیں۔

 گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کی گئی پہل کے ساتھ حسب ذیل ہیں:

 نئے ٹریڈمارکس کی درخواستوں کی جانچ کی مدت 13 ماہ سے گھٹ کر 30 دن سے بھی کم ہوگئی ہے۔

 ٹریڈ مارک کا رجسٹریشن 7 ماہ کی کم مدت سے بھی ہوتا ہے۔ اگر اس کے تعلق سے کوئی اعتراض داخل نہ کیاگیاہے جبکہ قبل رجسٹریشن میں 3 سے 5 سال کی مدت صرف ہوتی تھی۔

11.25 ٹریڈ مارک اسٹیشن صرف ساڑھے چار سال میں یعنی 2019-2015 تک کی مدت کے دوران ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران یعنی 2015-1940 تک 11 لاکھ رجسٹریشن ہوئے تھے۔

 پیٹنٹ کی جانچ 2015-2014 کے 22631 سے بڑھ 2019-2018 میں 85426 ہوگئی ہے۔

 پیٹنٹ کی جانچ کے لئے  مطلوبہ وقت میں 2015-2014 میں 72 ماہ سے گھٹ کر 2019 میں اوسط تقریباً 36 ہوگئی ہے۔

پیٹنٹ دینے کے واقعات 2015-2014 کے 5978 سے بڑھ کر 2019-2018 میں 15283 ہوگیا۔

********

 

 ( م ن ۔ش س ۔ ر ض)

U-1368



(Release ID: 1607424) Visitor Counter : 85


Read this release in: English