زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی فروخت کے بنیادی ڈھانچے کا فروغ
Posted On:
20 MAR 2020 4:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20؍مارچ،زراعت اور کسانوں بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بجٹ اعلان 19-2018 میں بھارتی حکومت نے موجودہ 22000 دیہی ہاٹ کو گرامین زرعی مارکیٹ (گرامس) کے طور پر فروغ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان گرامس میں ایم جی نریگا اور حکومت کی دوسری اسکیموں کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 22000 گرامین زرعی مارکیٹوں (گرامس) اور زرعی پیداوار کی مارکیٹ کمیٹیوں (اے پی ایم سی) میں زرعی فروخت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی خاطر 2000 کروڑ روپے کا ایک زرعی مارکیٹ انفرا اسٹرکچر فنڈ قائم کرے گی۔
حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت گرامس کے فروخت کے لئے مہا تما گاندھی قومی دیہی روز گار گارنٹی اسکیم کے ذریعے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پنچایتوں کے کنٹرول کے تحت دیہی ہاٹ میں ٹھوس بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے رہی ہے۔
بجٹ اعلانات پر عمل در آمد کرتے ہوئے حکومت نے گرامس اور اے پی ایم سی میں زرعی مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے زراعت اور دیہی ترقی کے قومی بینک نبارڈ میں 2 ہزار کروڑ روپے کے ایگری مارکیٹ انفرا اسٹرکچر فنڈ (اے ایم آئی ایف) کے ساتھ حکومت نے اجازت دی ہے اور اس کے رہنما خطوط ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے ہیں۔ چونکہ یہ مانگ پر مبنی اسکیم ہے اس لئے فنڈ مختص کرنے سے متعلق سالانہ تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ بھارتی حکومت نے پہلے ہی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اے ایم آئی ایف کے تحت امداد طلب کرنے کے لئے تجاویز داخل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-وا- ق ر)
U-1377
(Release ID: 1607419)
Visitor Counter : 244