وزارتِ تعلیم

حکومت ایم او او سی کے پلیٹ فارم ’’سوائم’’کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی فیکلٹی کے پیشہ ورانہ فروغ کے لئے آن لائن سالانہ تجدید پروگرام (اَرپِت)چلا رہی ہے


اَرپِت کے تحت صرف دو سال میں 1.8 لاکھ  سے زیادہ ٹیچروں کو تربیت دی جاچکی ہے

Posted On: 20 MAR 2020 3:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،20؍مارچ2020:اعلیٰ تعلیم میں تدریس کے معیار میں اضافے کی خاطر ایک منفرد پہل کے تحت حکومت پچھلے دو سال سے اعلیٰ تعلیم کی فیکلٹی(اساتذہ)کے پیشہ ورانہ فروغ کے لئے تدریس کے سالانہ تجدیدی پروگرام (اَرپِت) کو کامیابی سے چلا رہی ہے۔ایم او او سی کے پلیٹ فارم سوائم کو استعمال کرتے ہوئے اس پروگرام کو 2018ء میں شروع کیاگیا تھا۔جس کا مقصد تعلیم کے تئیں حکومت کے عہد کو پورا کرنا ہے۔یہ تقریباً 15لاکھ اعلیٰ تعلیم کی فیکلٹی کے پیشہ ورانہ فروغ کی ایک منفرد آن لائن پہل ہے۔

اَرپِت کے ذریعے پچھلے دو سال کے دوران نئے اور ابھرتے ہوئے رجحانات ، تدریسیات میں ترقی ، نظرثانی شدہ نصاب کے لئے طریقہ کار وغیرہ کے بارے میں 1.8لاکھ سے زیادہ اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔19-2018ء میں اس پروگرام کے تحت 37199اساتذہ کو تربیت دی گئی، جبکہ 20-2019ء میں ان اساتذہ کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا اور یہ تقریباً چار گنا بڑھ کر 146919تک پہنچ گئی ، جو اس پروگرام کی مقبولیت کا اظہار ہے۔

ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ اَرپِت کا آغاز تدریس کے معیار میں اضافہ کرنے کے لئے کیا گیا تھا اور یہ‘‘ ہر ایک کام دیش کے نام ’’کے تئیں حکومت کے عہد کی عکاسی کرتا ہے۔جناب پوکھریال نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے معیار میں اضافہ کرنے کے تئیں عہد بستہ ہیں، کیونکہ اساتذہ ہی قوم کے معمار ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک کی منزل کا تعین اس کے اساتذہ کے معیار سے کیا جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اَرپِت تدریسی فیکلٹی کو با اختیار بنانے میں زبردست کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ تعلیمی نظام کی بنیاد ہیں اور اَرپِت اساتذہ کے لئے ان کے شعبے میں جدید ترین پیش رفت اور تدریسی معیار کو فروغ دینے کا ایک زبردست پلیٹ فارم ہے۔ اس نے تدریس کے ساتھ ساتھ آموزش کے تجربے میں زبردست اضافہ کیا ہے۔

 

https://lh3.googleusercontent.com/oSWMyVNzRn02xMVSe2CG3FhNkWYtA6rZCo-HC5z8YkpxGzjNaqe8x2d9KOi0SO2Q1R3qjS7gyP1Av0e15uPEuB3Joa57V0oIbyE5gNHzlOw_nPXHzW2Yquw3CdfDnXoQkvp_UsYp

 

https://lh4.googleusercontent.com/QWbf8fsVTXf9A2-aPbNWzuoYJYoc4HPoS5brfBKw_fL4rlLL7OeWSwib1ylhrrzFY4ROR53RhNg2onkgofPymQEGTjuFU4MaDGN5A0A3YS2DYb-ZNAtm5aVIO6CkAwgv-4OCl_Tj

 

*************

 

م ن۔وا۔ ن ع

(U: 1375)



(Release ID: 1607404) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi