صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
طبی علاج و معالجہ کے لئے مالی امداد
Posted On:
20 MAR 2020 3:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20/مارچ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، بڑی اسکیم راشٹریہ آروگیہ ندھی (آر اے این) اور وزیر صحت کے اختیارات کے تحت دی جانے والی مالی امداد کے تحت سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ان غریبوں کو جو کہ نشان زد زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے امراض کے علاج و معالجہ کے لئے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔
راشٹریہ آروگیہ ندھی کی بڑی اسکیم جس کا نفاذ صحت اور خاندانی بہبود وزارت کے ذریعے کی جارہی ہے، مالی امداد ان غریب کنبوں کے مریضوں کو فراہم کرائی جاتی ہے جو کہ ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارتے ہیں اور جو زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی بڑی بیماریوں ؍ کینسر- پیچیدہ امراض میں مبتلا ہیں، ایسے افراد کو سرکاری اسپتالوں میں طبی علاج و معالجے کے لئے مالی امداد فراہم کرائی جاتی ہے۔ 15 لاکھ روپئے تک کی مالی امداد مستحق مریضوں کو سرکاری اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو یکمشت رقم کی شکل میں دی جاتی ہے، جہاں مریض زیر علاج ہے۔ اس اسکیم کے تین اجزاء (i) راشٹریہ آروگیہ ندھی (آر اے این) – کینسر کے علاوہ دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے، (ii) وزیر صحت کا کینسر کے مریضوں کے لئے فنڈ (ایچ ایم سی پی ایف) – کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے اور نشان زد غیرمعمولی امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے مالی امداد کی فراہمی کی اسکیم ہیں۔
وزیر صحت کے اختیارات کے تحت دی جانے والی مالی امدادی (ایچ ایم ڈی جی) کے تحت 125000 روپئے کی زیادہ سے زیادہ رقم ان مریضوں کو فراہم کرائی جاتی ہے جن کی سالانہ آمدنی 125000 سے متجاوز نہ ہو۔ سرکاری اسپتالوں میں ان کو بھرتی کرائے جانے ؍ علاج و معالجہ کے لئے اخراجات کا یہ حصہ ہوتا ہے۔
ان اسکیموں کے تحت ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد جاری نہیں کی جاتی ہے، بلکہ مالی امداد ان اسپتالوں کو جاری کی جاتی ہے جہاں مستحق مریضوں کا علاج چل رہا ہوتا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران راشٹریہ آروگیہ ندھی اور ایچ ایم ڈی جی کی بڑی اسکیموں کے تحت جاری کئے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
سال
|
اسکیم
|
جاری کئے گئے فنڈز
(روپئے کروڑ میں)
|
2016-17
|
ایچ ایم سی پی ایف
|
20.27
|
آر این این
|
25.57
|
ایچ ایم ڈی جی
|
2.85
|
2017-18
|
ایچ ایم سی پی ایف
|
8.66
|
آر این این
|
44.27
|
ایچ ایم ڈی جی
|
2.88
|
2018-19
|
ایچ ایم سی پی ایف
|
10.35
|
آر این این
|
48.57
|
ایچ ایم ڈی جی
|
5.00
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔م ع۔ م ر(
U-1369
(Release ID: 1607375)
Visitor Counter : 200