بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای مصنوعات  کی بر آمدات

प्रविष्टि तिथि: 19 MAR 2020 2:26PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،19 مارچ /  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے  ( ایم ایس ایم ای ) کی صنعتوں کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف  کمرشل  انٹلی جنس اینڈ  اسٹیٹسٹکس  ( ڈی جی سی آئی اینڈ ایس ) کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق   گذشتہ تین برس اور موجودہ مالی برس کے دوران  کُل ہند بر آمدات میں  ایم ایس ایم ای  بر آمدات  کی حصہ داری  درج ذیل ہے :

 

نمبر شمار

سال

کُل ہند بر آمدات میں ایم ایس ایم ای مصنوعات کی حصہ داری کا تناسب

1.

20-2019 ء ( دسمبر ، 2019 ء تک )

49.81

2.

2018-19 ء

48.10

3.

2017-18 ء

48.56

4.

2016-17 ء

49.69

 

 

          بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں  ( ایم ایس ایم ای )  کو تعاون فراہم کرنے کے لئے حکومت نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں اور سکم میں   مائکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز  - کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام  ( ایم ایس ای – سی ڈی پی ) ، ایم ایس ایم ای کے فروغ کے لئے اسکیم ، ٹسٹنگ  / ٹیکنا لوجی مراکز کے ذریعے  روایتی صنعتوں  کے احیاء کے لئے فنڈ کی اسکیم    ( ایس ایف یو  آر ٹی آئی ) ، انٹرپرنیئر شپ  اینڈ  اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام  ( ای ایس ڈی پی )  اور ہنر مندی  کا فروغ   اور  آلات / ٹیکنا لوجی خدمات کے لئے تعاون جیسے متعدد  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مختلف اسکیموں کا  آغاز کیا ہے ۔

          حکومت نے  قرض سے مربوط  سرمایہ سبسڈی   ، مینو فیکچرنگ   کی آسانی ، ڈیزائن  کی بہتری  ، زیرو ایفیکٹ  سرٹیفکیشن  ، انکوبیٹرس کے لئے  تعاون   ، ایم ایس ایم ای  کو  ڈجیٹل طور سے با اختیار بنانے اور  دانشورانہ املاک حقوق  سے متعلق بیداری  پھیلانا ، خریداری اور مارکیٹنگ اسکیم  ( پی ایم ایس  ) ، اختراع ، دیہی صنعت اور تجارت و  کاروبار کو فروغ دینے کے لئے ایک اسکیم  ( اے ایس پی آئی آر ای ) ، قرض گارنٹی اسکیم ( سی جی ٹی  ایم ایس ای ) اور ایم ایس ایم ای کے لئے سود میں تخفیف  کے ذریعے  بہت چھوٹی  ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں  ( ایم ایس ایم ای ) کی مسابقت   کو بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات بھی کئے ہیں ۔

 

( م ن ۔    م ع ۔   ع ا  )   

U. No. 1350


(रिलीज़ आईडी: 1607232) आगंतुक पटल : 111
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English