وزارت دفاع

دفاع سکریٹری نے راجپوتانہ رائفلز رجمنٹل سنٹر کے اکاؤنٹس آفس( دوسرے رینک) کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 19 MAR 2020 3:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍مارچ،وزارت دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے آج یہاں دہلی چھاؤنی  میں راجپوتانہ رائفلز رجمنٹل سنٹر (آر آر آر سی)  کے پے اکاؤنٹس آفس (دوسرے رینک) پی اے او (او آر ) کی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دفاع سکریٹری نے کنٹرولر جنرل  آف ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے) اور محکمہ ڈیفنس اکاؤنٹس  (ڈی اے ڈی) کو مبارکباد دی، جو بلارُکے، تھکے ملک کی خدمت میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے آر آر سی کے عملوں کو بھی مبارکباد دی ہے ، جنہیں اس عمارت سے فائدہ ہوگا۔

 

ڈاکٹر اجے کمار نے ترقی کے لئے ویژن 2024 کے ذریعہ ترقیاتی راہ پر گامزن ہونے کےلئے سی جی ڈی اے کے ذریعہ کی گئی کوششوں اور کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے نئے دور کی شروعات ہوگی اور زیادہ بہترنیز  زیادہ اہل کردار ادا کرنے میں ڈی اے ڈی کو مدد ملے گی۔  انہوں نے محکمے کے ذریعے کی گئی ڈیجیٹل پہلوں اور کام کے مختلف شعبوں میں خودکاری کے عمل کی بھی تعریف کی۔

 

سی جی ڈی اے جناب سنجیو متل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی اے او نے کام کے تمام شعبے میں اعلیٰ معیارات طے کئے ہیں، جن کا مقصد منجملہ دیگر باتوں کے  احتساب اور کھاتہ بہی میں بہترین خدمات فراہم کر کے اس ادارے کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ سی جی ڈی اے نے ای –پیمنٹ کی حوصلہ افزائی کےلئے ڈی اے ڈی کے ذریعے کئے گئے پہلوں پر روشنی ڈالی۔ ان پہلوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کیش مینجمنٹ پروڈکٹ (ایس بی آئی –سی ایم پی) کے ذریعے اکاؤنٹ آفیسر گیریسن انجینئرس (اے او  جی ای) میں آن لائن ادائیگی کا عمل شروع کرنا، سابق فوجی  معاون صحت اسکیم (ای سی ایچ ایس) کی ادائیگی کے لئے ایس بی آئی-سی ایم پی اور ڈیجیٹل انڈیا تھیم کے خطوط پر دفاعی شہریوں کے معاملے میں تنخواہ اور بھتہ کی براہ راست بینک میں منتقلی شامل ہے۔

ا س موقع پر دہلی ایریا کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل آلوک ککر اور دیگر شہری اور فوجی افسران بھی موجود تھے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

 

(م ن- س ش -ک  ا)

U-1344



(Release ID: 1607227) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi