قبائیلی امور کی وزارت
ٹرائیفڈ کی کارکردگی کا جائزہ
प्रविष्टि तिथि:
19 MAR 2020 2:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍مارچ،قبائلی امور کی وزارت ، ٹرائیبل کو آپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا ( ٹرائیفڈ) کی کارکردگی کا وقفے وقفے سے میٹنگوں، مفاہمت ناموں کے تجزئے اور ماہانہ پیش رفت رپورٹ وغیرہ کےذریعے جائزہ لیتی رہتی ہے۔ وزارت نے ٹرائیفڈ کی کار کردگی کا تجزیہ کرنے کی خاطر کوئی مطالعہ نہیں کرایا ہے جو ای- کامرس کا استعمال کرتے ہوئے اور قبائلی فیسٹول ؍ دستکاری میلہ وغیرہ کے ذریعے خود اپنے نیٹ ورک کے ذریعے قبائلی مصنوعات کی فروخت کی ذمہ دار ہے۔ ٹرائیفڈ کے ذریعے جنوری 2020 کو پیش کی گئی پیش رفت رپورٹ کے تجزئے سے مندرجہ ذیل نتائج بر آمد کئے گئے۔
- ٹرائیفڈ کا اپنا 120 دکانوں کا نیٹ ورک ہے جس میں 72 دکانیں اپنی ملکیت کی ہیں جہاں فروخت کی جاتی ہے۔ 33 دکانوں پر سامان فروخت کیا جاتا ہے جب کہ 15 فرنچائزی ہیں۔
- مالی سال 20-2019 کے دوران ٹرائیفڈ نے مجموعی طور پر 3620 کی مصنوعات کی خریداری کی جو پچھلے سال سے 38 فیصد زیادہ ہے۔
- ٹرائیفڈ نے سال 20-2019 کے دوران 3486.93 لاکھ کی مصنوعات فروخت کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران ہوئی فروخت کے مقابلے 28 فیصد زیادہ ہے۔
قبائلی امور کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے یہ معلومات بہم پہنچائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1346
(रिलीज़ आईडी: 1607157)
आगंतुक पटल : 100
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English