سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت نے بھکاریوں کی جامع باز آبادکاری کی اسکیم کی تشکیل نو کی تجویز پیش کی

Posted On: 18 MAR 2020 5:38PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  19مارچ 2020۔سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات کی وزارت  نے ’’  بھکاریوں کی جامع  باز آبادکاری کی اسکیم ‘‘  کی تشکیل نو کی تجویز  پیش کی ہے۔ یہ بھیک  مانگنے میں  ملوث افراد کے لئے جامع اسکیم ہوگی ،جس کےتحت   ان  بھکاریوں کی شناخت   اور باز آبادکاری  کی جائے گی ۔ انہیں  طبی سہولتیں  فراہم کی جائیں گی ، ان کی  کونسلنگ  کی جائے گی ، انہیں   تعلیم دی جائے گی اور ان کی  ہنرمندی  کو فروغ  دیا جائے  گا۔  یہ سارے کام ریاستی سرکاروں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں  /  مقامی شہری اداروں   ، رضاکار تنظیموں اور اداروں کی مددسے کئے جائیں گے ۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ اس اسکیم  پر اُن منتخبہ شہروں میں عمل درآمد کیا جائے گا ، جن میں                                                                                                                                                    21-2020 کے مالی سال کے دوران بھکاری برادری کے لوگوں کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ حکومت  ’’ ہر ایک کام  ،  دیش کے نام ‘‘   کے تئیں  اپنے مکمل عہد کے ساتھ ایک  مشن کے طور پر کام کررہی ہے۔

          اس اسکیم کا ابتدائی پروجیکٹ  20-2019  کے مالی سال کےدوران شروع کیا جائے گا ،جس کا انحصار ریاستی سرکاروں کی طرف سے  شہر کے لئے مخصوص  لائحہ عمل  پیش کئے جانے پر ہوگا ۔اس اسکیم کے تحت اس پر عمل درآمد کے لئے ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوںکو    100فیصد امداد   فراہم کرائی جائے گی۔

          18-2017  کے دوران  وزارت نے ابتدائی طورپر بھکاریوں سے متعلق ،  ہنر مندی کو فروغ دینے کے پروگراموں کے لئے قومی پسماندہ طبقوں  کی مالی مدد  اور ترقی سے متعلق  کارپوریشن  (این بی سی ایف ڈی سی ) کو 19-2018  کے لئے ایک کروڑ50  لاکھ روپے کی رقم  جاری کی تھی ۔ کارپوریشن نے اب تک  بھکاری برادری کے 400 ارکان کے لئے ہنر مندی کے فروغ  اورتربیتی پروگرام کا انعقادکرایا ہے۔یہ پروگرام  وئیر ہاؤس پیکر  ،  ہاتھ سے بنائی جانے والی اگربتی اور ہاتھ سے کی جانے والی کڑھائی کے شعبوں میں  منعقد کرائے گئے ۔ مزید یہ کہ کارپوریشن نے  بھکاری برادری کے  160  ارکان کے لئے ہنر مندی کے فروغ اور تربیتی پروگرام کے لئے  بھی منظوری دی ہے ۔ یہ پروگرام خود روزگاری  کے تحت   ٹیلرنگ  ، کوائر ،آرٹیزن اور اسسٹنٹ کارپینٹر  کے کاموں کے لئے منعقد کرائے گئے تھے۔ 20-2019  کے درمیان اس وزارت نے  سماجی دفاع  کے قومی ادارے  ( این آئی ایس ڈی ) کو ایک کروڑ کی رقم  اور  پسماندہ طبقوں   کو مالی مدد  فراہم کرنے نیز  ترقی سے متعلق قومی کارپوریشن  ( این بی سی ایف ڈی سی ) کو 70 لاکھ روپے جاری کئے تھے۔ یہ رقوم  بھکاریوں کے لئے  ہنر مندی کے فروغ سے متعلق  پروگراموں کے لئے جاری کی گئی تھیں۔

 

۰۰۰۰۰

م ن ۔اس۔رم

U-1329


(Release ID: 1607096)
Read this release in: English , Hindi