کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپیڈا نے ایس ایف اے سی کے ساتھ مفاہمت نامےپر دستخط کئے

Posted On: 18 MAR 2020 4:13PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی، 18 مارچ  2020؍      بھارتی حکومت کے ذریعے اعلان کردہ زرعی برآمداتی پالیسی میں ، جس میں کسانوں پر مرکوز طریقہ کار  کو اختیار کیا گیا ہے،زرعی پیداوار کی تنظیموں ( ایف پی اوز) کے خصوصی شمولیت کے ساتھ مختلف فصلوں  کے معیار اور پیداواریت کو بہتر بنانے میں مدد کے لئے ملک میں خصوصی کلسٹروں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

 ایف پی اوز ایک ادارہ جاتی اختراع ہے جس کا مقصد چھوٹی زمین رکھنے والے کسانوں کو لاگت کی  تھوک میں خریداری کو آسان بنا کر پیداواری لاگت کو کم کرنا اور ایک ساتھ زرعی پیداوار کی ٹرانسپورٹ کا انتظام کر کے زرعی اشیا ء کی فروخت وغیرہ پر آنے والی لاگت کو کم کرنا ہے۔ اس کےساتھ ہی ایسے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور دور دراز کی مارکیٹ تک رسائی کو فراہم کرنا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد چھوٹے کسانون کے زرعی کاروباری کنسورشیم ( ایس ایف اے سی ) اور ریاستی سطح کی تنظیموں کے ذریعے ایف پی اوز کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا اور ایف پی او کی نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔

اپیڈا اس طرح کے اداروں کے ساتھ تال میل قائم کر کے اشتراکی طریقہ کار پر  توجہ مرکوز کر رہا ہے اور زراعت اور متعلقہ شعبوں کی ترقی کیلئے باہم مل کر کام کرنے اور فریقین کے لئے بہتر قیمت  کی فراہمی کی خاطر بر آمدات کے لئے کام کر رہا ہے۔

اپیڈا کسانوں کی پیداواری تنظیموں، ایف پی اوز ، کسانوں کی امداد باہمی کی تنظیموں  کیلئے صلاحیت سازی کے ذریعے برآمدات کی ویلیو چین کو مربوط کرنے کی خاطر ایس ایف اے سی کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ برآمد کرنے والے ملکوں کی ضروریات کے مطابق پیداوار کی جا سکے  اور اس کی ڈبہ بندی میں سہولت پیدا کی جا سکے ۔ تاکہ اسے برآمدکاروں تک رسائی فراہم کی جا سکے۔

 ان سرگرمیوں میں بہتر  تال میل کے لئے اپیڈا نے 18 مارچ 2020 کو ایس ایف اے سی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر ایس ایف اے سی کی مینجنگ ڈائریکٹر محترمہ نیل کمل درباری  اور اپیڈا کے چیئرمین  جناب پبن کمار بورتھاکر نے دستخط کئے۔

*************

م ن۔و ا۔م ف

U- 1319



(Release ID: 1606999) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi