وزارت دفاع

دفاعی مینو فیکچرنگ ہب

Posted On: 18 MAR 2020 3:56PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  18 مارچ  / رکشا راجیہ منتری جناب   شری پد نائک  نے آج لوک سبھا میں جناب  اجے کمار مشرا کو ایک  تحریری جواب میں بتایا ہے  کہ  معزز وزیر خزانہ نے یکم فروری ، 2018 ء کو اپنی بجٹی تقریر میں ملک میں دو دفاعی صنعتی گلیارے   قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔  مذکورہ اعلان پر عمل کرتے ہوئے  فیصلہ کیا گیاہے کہ  ایک گلیارہ اتر پردیش میں قائم کیا جائے ۔ بعد ازاں ، 6 نوڈس  یعنی آگرہ  ، علی گڑھ ، چتر کوٹ ، جھانسی ، کانپور اور لکھنؤ کی شناخت کی گئی ہے ۔  دفاعی سرکاری دائرۂ کار کی صنعت  آرڈیننس فیکٹری بورڈ ( او ایف بی )  اور نجی صنعتوں نے اتر پردیش کے  دفاعی صنعتی کاریڈور میں 3700 کروڑ روپئے کے بقدر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔

          اتر پردیش دفاعی صنعتی گلیارے کے قیام سے  دفاعی  اور فضائی  سا زو سامان کو اندرونِ ملک تیار کرنے کا راستہ ہموار ہو گا  ۔ اس کے ذریعے در آمدات پر ہمارا انحصار کم ہو گا اور ہم اس اشیاء کو دیگر ممالک کو برآمد کر سکیں گے ۔ اس کے نتیجے میں  براہ راست اور بالواسطہ روز گار مواقع فراہم ہوں گے اور  چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں ( ایم ایس ایم ای ) سمیت   اسٹارٹ اَپس کو فائدہ حاصل ہو گا ۔

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

 ( م ن  ۔ ع ا  )     

U. No. 1313



(Release ID: 1606953) Visitor Counter : 108


Read this release in: English