وزارت دفاع

دفاعی کوریڈور میں کوریائی کمپنیاں

Posted On: 18 MAR 2020 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 مارچ / رکشا راجیہ منتری( دفاع کے وزیرمملکت) جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں جناب کمبا کوڈی سدھا کرن کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 4 فروری 2020 کو بھارت کے وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ اور جمہوریہ کوریا کے وزیر دفاع جناب جیونگ کیونگ۔ ڈو کے درمیان باہمی میٹنگ کے دوران وزارت دفاع میں بھارت اور کوریا کے درمیان دفاعی صنعتوں میں تعاون کے لئے ایک خاکہ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس خاکے میں لینڈ سسٹم، بحری نظام، ایرو سسٹم، گائیڈڈ ہتھیاروں کے نظام نیز تحقیق اور ترقی میں تعاون، ٹیسٹنگ، سرٹی فیکشن اور کوالٹی کی یقین دہانی سے متعلق اشتراک میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تعداد کا تفصیلی ذکر ہے۔اس کے علاوہ اس روڈ میپ کا مقصد  دفاعی صنعتوں میں شرکت کے لئے  آسانی پیدا کرنا اور حکومت ہند کے میک ان انڈیا پہل میں اشتراک کرنا ہے۔ اس روڈ میپ کا یہ بھی مقصد ہے کہ اترپردیش اور تملناڈو میں ڈیفنس صنعتی کوریڈور میں ٹیکنالوجی میں تبادلے  اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے۔

اس روڈ میپ میں کوریائی کمپنیوں  سے متعلق کاؤنسلنگ اور معلومات فراہم کرتے ہوئے تحقیق اور  تخمینے میں مدد دینے  ،عوامی رشتوں میں تعاون دینے، میٹنگوں کا بندوبست کرنے میں کوریا اور مرکز کی جانب سے سہولت کی گنجائش ہے۔کوریائی کمپنیاں جو بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند ہے۔ ڈیفنس سرمایہ کار سیل اور کوریا پلس سینٹر دونوں سے تعاون حاصل  کرسکیں گی۔بہت سی بھارتی کمپنیاں ہندوستان میں دفاع کے فاضل پرزوں کی مینو فیکچرنگ میں شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U – 1315



(Release ID: 1606918) Visitor Counter : 101


Read this release in: English