بجلی کی وزارت
اودے 2.0اسکیم
Posted On:
17 MAR 2020 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17مارچ : بجلی ایک کنکرنٹ موضوع ہے اس لئے بجلی کی تقسیم کاری کاکام ریاستوں اورریاست کے تقسیمی اداروں کے ذریعہ انجام دیاجاتاہے ۔ سال 21-2020کی بجٹ تقریرمیں حکومت نے ایوان کو بتایاتھاکہ حکومت بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں ( ڈس کام ) کی افادیت کو بہتربنانے کے لئے اقدامات کریگی اوراس کا ارادہ اسمارٹ میٹرکےنظام کو فروغ دینے کا ہے ۔ موثرڈس کام اصلاحات کے لئے اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے مرکزی شعبے کی اسکیموں کو منسلک کرنے کی غرض سے ریاستوں کو ترغیبات دی جائیں گے ۔ پھربھی مذکورہ بالا کے سلسلے میں اب تک کسی نئی اسکیم کو منظوری نہیں دی گئی ہے ۔
ہریانہ میں بجلی کے تقسیم کارادارے جہاں اودے کے تحت آگئے ہیں وہیں کچھ ادارے اودے کے تحت جن پرزوردیاگیاہے ان اصلاحی اقدامات کو اپنانے کے قابل نہیں ہوئے ہیں ۔ ان کے اسباب میں ٹیرف شامل نہیں ہیں اوران سے لاگت ظاہرنہیں ہوتی ۔ ناکافی بجٹی سبسیڈی اعلیٰ اوسطاتکنیکی اورکاروباری ( اے ٹی اینڈ سی ) خسارے وغیرہ ہورہے ہیں ۔ ریاستوں کو اپنے سرکاری محکمے کے باقیات کو واضح کرنے اوران کی ماہانہ کلیئرنس کو یقینی بنانے کا مشورہ دیاگیاہے اورتوانائی کے احتساب کے لئے سخت نظام بنایاگیاہے جس سے سبسیڈی کی ہرماہ ادائے گی یقینی ہوگی ۔ اے ٹی اینڈ سی خسارے کو کم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے اور تمام کنزیومرمیٹروں کو اسمارٹ پریپیڈ میٹروں /پری پیڈ میٹروں کو تین ماہ میں تبدیل کردیاجائے گا۔
***************
( م ن ۔ ش س ۔ ع آ)
U-1287
(Release ID: 1606836)
Visitor Counter : 204