سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بھکاریوں کی بازآبادکاری

Posted On: 17 MAR 2020 6:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍مارچ   : سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزارت بھکاریوں کی بازآبادکاری اور بھیک مانگنے کے عمل میں مصروف افراد کے لئے ایک اسکیم کے امکان کا پتہ لگا رہی  ہے، جس سے ریاستی سرکاروں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مقامی شہری اداروں اور رضاکار تنظیموں اور اداروں کے تعاون سے شناخت، بازآبادکاری، طبی سہولت کی فراہمی، کاؤنسلنگ، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کا احاطہ ہو سکے گا۔

 

وزارت نے بھکاریوں کےلئے ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کے واسطے نیشنل بیک ورڈ کلاسیز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) کو 18-2017 میں ایک کروڑ روپے، 19-2018 میں 50لاکھ روپے اور 20-2019 میں 20 لاکھ روپے کی رقم جاری کی ہے۔ اس مجوزہ  ہنرمندی کے فروغ  کے تربیتی پروگرام  کا اہم مقصد بھکاریوں کی  برادری کے افرادکو پیشہ ورانہ طور پر ہنرمند بنانا ہے تاکہ وہ خود اپنے طور پر آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیاں شروع کر سکیں یا کوئی  اچھی ملازمت حاصل کر سکیں۔ کارپوریشن نے اب تک وار ہاؤس پیکر ، ہاتھ سےبنائی جانے والی اگربتی، ہاتھ سے ایمبرائڈری کا کام کرنے میں بھکاریوں کی برادری کے 400 افراد کے لئے ہنرمندی کے فروغ کی تربیت کے پروگرام کا اہتمام کیا ہے اور بھکاریوں کی برادری کے 160 افراد کے لئے  دیگر پیشوں کے واسطے ہنرمندی کے فروغ کے تربیتی پروگرام کو بھی منظوری دی ہے۔

 

اس کے علاوہ وزارت نے بھکاریوں کے لئے سوشل ڈیفنس کےقومی انسٹی ٹیوٹ کو ایک کروڑ کی رقم بھی جاری کی ہے۔

 

 

****************

م ن۔  ح ا۔  ک ا

 

U: 1289


(Release ID: 1606831) Visitor Counter : 136


Read this release in: English