امور داخلہ کی وزارت
حکومت لداخ کے دونوں اضلاع میں 13 اہم اور 44 انفرادی فائدے پر مبنی اسکیموں کے نفاذ کو بڑھانے کے لئے کام کررہی ہیں: جی کشن ریڈی
प्रविष्टि तिथि:
17 MAR 2020 3:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،17؍مارچ2020:داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں لداخ کو قبائلی حیثیت دینے سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے قانون 2019ء کے مطابق لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل قانون 1997، جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی گئی ہے، موجودہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لئے قابل اطلاق رہے گا۔
و زیر موصوف نے ایوان کو بتایا کہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل قانون 1997 میں لداخ خطے کے اندر خود مختارپہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی گنجائش ہے۔خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسلیں 1995 میں لیہہ اور 2003 میں کرگل میں وجود میں آئی تھی۔ان کونسلوں کو جو اختیارات دیئے گئے ہیں، وہ کم و بیش بھارت کے آئین کے چھٹے جدول کے مطابق ہے۔2018ء میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل قانون 1997 میں ترمیم کے بعد ان کونسلوں کو مزید با اختیار بنایا گیا ہے۔
جناب ریڈی نے بتایا کہ بھارت سرکار اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ لداخ کے دونوں ضلعوں میں مجاز افراد ؍ کنبوں میں حکومت ہند کی 13اہم اور 44انفرادی فائدے پر مرکوز اسکیموں کے نفاذ کو بڑھانے کے سمت کام کررہی ہیں۔
*************
م ن۔ح ا۔ ن ع
(U: 1283)
(रिलीज़ आईडी: 1606827)
आगंतुक पटल : 161
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English